*مـسلـمـان یـکـسر مـستـرد کـر دیـا ہے۔*
*آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و دیگر تنظیموں نے دونـوں اجـلاس کی حـمـایـت کـی ہے۔*
*عامـتـہ الـمسـلمـین اجـلاس کـے وقـت*
*کاروبـــار بـنـد کـرکے شـریــک ہـوں۔*
*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*
*مالیگاؤں (راست ) 2014 میں جب سے موجودہ حکومت برسراقتدار آئی ہے تب سے اس نے خاص طور سے مسلمانوں اور ان کی شریعت کو نشانہ بنایا ہوا ہے حالانکہ دستور ہند کی رو سے ہندوستان کے ہر شہری کو اپنے اپنے مذہب پر عمل پیرا رہنے اور اس کی تبلیغ نشر و اشاعت کی باقاعدہ اجازت دی گئی ہے اسی کے باوجود مرکزی حکومت نئے نئے ہتھکنڈوں اور حیلے بہانے سے مسلمانوں کی بہتری کے نام پر ایسے ایسے قوانین بنا رہی ہے جو براہِ راست شریعت مطہرہ سے نہ صرف متصادم ہے بلکہ یہ شریعت میں صریح مداخلت کرتے نظر آرہے ہیں تین طلاق ماضی قریب کی واضح مشال ہے اور اب اوقات ترمیمی قانون کو اکثریت کے زعم میں نافذ کر دیا گیا حالانکہ یہ بات واضح ہے کہ جب بھی کوئی واقف اپنی ملکیت وقف کرتا ہے تو وہ اس کے بعد الله رب العزت کی ملکیت ہو جاتی ہے جس میں صبح قیامت تک کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی لیکن مرکزی حکومت وقف بورڈ میں غیر مسلم ارکان کی تقرری کی اجازت نیز کسی جائیداد کے وقف کی ہونے میں کلیکٹر کی رپورٹ اور فیصلے کو کلیدی حیثیت دے کر شریعت اسلامیہ میں براہِ راست دخل ہونے کی راہ ہموار کرتی ہے اس کالے قانون کو ملت اسلامیہ ہند یکسر مسترد کر چکی ہے۔*
*اس ضمن آل انڈیا سنّی جمیعت الاسلام کے صدر صـوفـی نورالـعـین صـابـری نے واضح طور پر یہ اعلان کیا کہ آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام مالیگاؤں اوقاف ترمیمی قانون کے خلاف جو بھی احتجاجی اقدامات آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کئے جانے کا اعلان کیا ہے اس کی بھر پور تائید و حمایت کا اعلان کرتی ہے آج وطن عزیز کے حالات امت مسلمہ کے حق میں تشویشناک اس حد تک غیر یقینی ہوتے جارہے ہیں ایسے میں ملک کے مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کی نمائندہ تنظیموں نے اتحاد واتفاق کے ساتھ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی حمایت کی ہے آج بروز پیر 28 اپریل شام سات بجے سے خواتین اسلام کا احتجاجی جلسہ معہد ملت گراونڈ پر ہوگا اسی طرح کل بروز منگل 29 اپریل شام سات بجے مردوں کے لیے احتجاجی جلسہ بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کے کمپاؤنڈ میں ہوگا لہذا آل انڈیا سنی جمیعت الاسلام اور دیگر تنظیموں اداروں کی جانب سے شرکت کی اپیل کرتی ہے اور ملی بیداری کا ثبوت دیں جلسہ کے وقت اپنا اپنا کاروبار بند کر کے احتجاجی جلسہ میں شریک ہو کر جلسہ کو کامیاب بنائیں امن امان پورا خیال رکھیں۔*
*اشرف اکیڈمی کے صدر حاجی اطہر حسین اشرفی صاحب نے کہا کہ ہندوستان کا مسلمان اپنے وطن اور اپنی شریعت دونوں پر فخر محسوس کرتا ہے اور ہر نازک موقع پر ملک وشریعت کی سلامتی کے لیے کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹتا*
*الحاج عبدالمجید نوری بکھار والے نے اپنی مخاطبت کہا کہ اب ہندوستانی مسلمان بیدار ہوچکا ہے وقف املاک میں بے جاسرکاری مداخلت ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ آپ نے اہلیان شہر بالخصوص کارخانہ مالکان سے یہ اپیل بھی ہے کہ خاص طور 29 اپریل بروز منگل ہونے والے احتجاجی جلسہ کو کامیاب کرنے کے لئے چار گھنٹوں کے لیے اپنے کارخانے و دیگر بند کریں تاکہ عام مسلمان کشیر تعداد میں شرکت کرسکیں۔*
*حفاظت گروپ کے صدر محمد عارف نوری نے کہا کہ اس احتجاجی جلسہ کو تمام ہی مکتب فکر علماء کرام نے حمایت دی ہے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی جلسہ کو کامیاب کریں۔*
*آج کی منعقدہ پریس کانفرنس میں بینا ونابیناؤں کا مدرسہ کےحافظ محمد اسماعیل اشرفی، حافظ ذاکر فیضی، مخدوم صابر اکیڈمی کے صوفی کلیم صابری، خانقاہ قدیریہ کے صوفی افضال قدیری، ساگر بابا، انجمن سرکار مفتی اعظم ہند سے شفیق رضوی، خانقاہ قادریہ شفاء خانہ کے صوفی عرفان بابا قریشی، معصوم انگلش مراٹھی کلاس سے برکتی مصطفٰی سر، لڑکیوں کا مدرسہ عائشہ البنات کے حافظ عرفان رضا، عباسیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے محمد رمضان محمد عباس، انجمن شیدائے صوفئ ملّت کے صوفی بلال احمد صابری نے ہونے والے دونوں احتجاجی جلسہ کی مکمل تائید حمایت کی۔*
*ایسی مذکورہ پریس نوٹ ناظم اعلٰی صوفی جمیل احمد قادری ٹیلر نے جاری کی۔*