Monday, 28 April 2025

*🔴سیف نیوز اردو*

وقف قانون کی مخالفت میں 28 اپریل اور 29 اپریل کو عوامی جلسوں کی حمایت۔
 سلیم رضوی صدر مالیگاوں راشٹروادی کانگریس پارٹی ۔
 تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کی گئی مخالفت کے باوجود وقف بل کو روکنے کی بجائے مرکزی سرکار نے بل کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظور کر تے ہوئے صدر جمہوریہ کے پاس دستخط کے لئے بھیجا اور صدر جمہوریہ نے دستخط کردیئے۔ اب یہ قانون بن گیا ھے۔ یہ قانون ھندوستانی مسلمانوں کے حقوق کی نفی کرتا ہے۔ وقف املاک پر اس قانون کے تحت سرکار غیر مسلموں اور سرکار ی افسران کے معرفت قبضہ کر نا چاہتی ہے۔ مرکزی وقف بورڈ میں اور ریاستی وقف بورڈ میں ضلع کلکٹر کو ایسے اختیارات دئیے گئے ہیں جس کا استعمال کرتے ہوئے وقف املاک کو نقصان پہنچایا جائے گا۔جس کی کوشش کچھ ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری کردی گئی ہے۔
ایسے حالات میں مسلم پرسنل لا بورڈ نے مختلف مراحل میں عوامی احتجاج درج کرنے کے لئے پروگرام طے کرتے ہوئے 28/29 اپریل کو مالیگاوں شہر میں عوامی جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ 5 مئی 2025 کو سپریم کورٹ میں اس تعلق سے شنوائی ھے فیصلہ مسلمانوں کے حق میں رھے اس کے لیے ھمیں بھی متحرک رھنے کی ضرورت ہے۔اس لئے ان عوامی جلسوں کی حمایت مالیگاوں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے کی جاتی ہے ۔ اس تعلق سے مالیگاوں شہر کی عوام اور خواص سے ان جلسوں میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔
مالیگاوں شھر راشٹروادی کانگریس پارٹی۔
صدر ۔سلیم رضوی

*🛑سیف نیوز اُردو*

*ایندھن کی بچت بنی سیاسی سرکس* ✍️ *وسیم رضا خان*                             بھارتی سیاست میں اپیل اور عمل کے درمیان...