مسلم پرسنل لا بورڈ وقف مسئلے کو صدر جمہوریہ کے سامنے اٹھائے گا، ملاقات کا وقت مانگا -
نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرنسل لا بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بل پیش کیے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے پوری سمجھ بوجھ، بھرپور تیاری اور لگن کے ساتھ اس بل کی مخالفت کی اور مسلمانوں کے موقف کو اور بھی واضح کر دیا۔
اے آئی ایم پی ایل بی نے کہا کہ اس مسئلے پر اپوزیشن کا اتحاد بہت خوش آئند قدم ہے۔ بورڈ اس بل کے خلاف کھڑے ہونے پر اپوزیشن جماعتوں کے تمام سربراہان اور اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ اس کی حساسیت کی سراہنا کرتا ہے۔
وہیں مسلم پرسنل لا بورڈ نے این ڈی اے کی حلیف جماعتوں اور ان کے قائدین بالخصوص نتیش کمار، چندرا بابو نائیڈو، چراغ پاسوان اور جینت چودھری کا طرز عمل کی شدید مذمت کی۔ بورڈ نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ ان کی سیکولر امیج کی وجہ سے ان کی حمایت کی، تاہم انہوں نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا۔ یہ کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ اس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو مسلمان ان جماعتوں سے وابستہ ہیں انہیں اپنے موقف پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔اس دھوکے کے بعد ان کا کیا مقام ہوگا؟ مسلمان ہونے کے ناطے انہیں کون سا راستہ اپنانا چاہیے؟ پوری مسلم کمیونٹی کو متاثر کرنے والے مسئلے پر اپنے سیاسی مفادات کو ترجیح دینا قابل مذمت ہے۔ اے آئی ایم پی ایل بی نے کہا کہ وہ ملک گیر تحریک اور قانونی کارروائی شروع کرے گی۔
واضح رہے کہ وقف ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کر لیا گیا۔ راجیہ سبھا میں 128 ارکان نے اس کی حمایت میں اور 95 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ وہیں لوک سبھا میں اس بل کے حق میں 288 اور مخالفت میں 232 ووٹ پڑے۔
زیادہ کولیسٹرول کونسی دماغی بیماریوں کو جنم دے سکتا ہے؟
محققین نے جرنل آف نیورولوجی، نیورو سرجری اینڈ سائیکاٹری میں رپورٹ کیا ہے کہ جن لوگوں میں کولیسٹرول 70 ملی گرام/ڈی ایل سے کم ہوتا ہے ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 26 فیصد کم ہوتا ہے اور الزائمر کا خطرہ 28 فیصد کم ہوتا ہے بنسبت ان لوگوں کے مقابلے میں جن میں کولیسٹرول کی سطح 130 ملی گرام/ڈی ایل سے زیادہ ہوتی ہے۔
مزید برآں وہ دوائیں جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، وہ ڈیمنشیا اور الزائمر کے خلاف اضافی تحفظ فراہم کرتی ہیں۔
سیول، جنوبی کوریا میں ہالیم یونیورسٹی کالج آف میڈیسن میں نیورولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر یریم کم اور ان کی ٹیم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ نتائج ڈیمنشیا سے بچاؤ کے لیے مخصوص کولیسٹرول کی مخصوص سطح کو حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔
عید پر خوبصورت اشعار: بہترین شعر کے ساتھ عید کی مبارکباد کا پیغام بھیجیں اور پل پل کو یادگار بنائیں
مل کے ہوتی تھی کبھی عید بھی دیوالی بھی
اب یہ حالت ہے کہ ڈر ڈر کے گلے ملتے ہیں
نامعلوم
اے ہوا تو ہی اسے عید مبارک کہیو
اور کہیو کہ کوئی یاد کیا کرتا ہے
تری پراری
اس سے ملنا تو اسے عید مبارک کہنا
یہ بھی کہنا کہ مری عید مبارک کر دے
دلاور علی آزرہم نے تجھے دیکھا نہیں کیا عید منائیں
جس نے تجھے دیکھا ہو اسے عید مبارک
لیاقت علی عاصم
آ جائے وہ ملنے تو مجھے عید مبارک
مت آئے بہ ہر حال اسے عید مبارک
ادریس بابر
آپ نے عید مبارک تو کہا ہے لیکن
آپ نے عید منانے کی اجازت نہیں دی
محور سرسویگلے لگائیں کریں تم کو پیار عید کے دن
ادھر تو آؤ مرے گلعذار عید کے دن
اکبر الہ آبادی
آج یاروں کو مبارک ہو کہ صبح عید ہے
راگ ہے مے ہے چمن ہے دل ربا ہے دید ہے
آبرو شاہ مبارک
وعدوں ہی پہ ہر روز مری جان نہ ٹالو
ہے عید کا دن اب تو گلے ہم کو لگا لو
مصحفی غلام ہمدانی
عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم
رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہےقمر بدایونی
ہے عید کا دن آج تو لگ جاؤ گلے سے
جاتے ہو کہاں جان مری آ کے مقابل
مصحفی غلام ہمدانی
جدائی/ہجر میں عید پر اشعار
جہاں نہ اپنے عزیزوں کی دید ہوتی ہے
زمین ہجر پہ بھی کوئی عید ہوتی ہے
عین تابش
تجھ کو میری نہ مجھے تیری خبر جائے گی
عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
ظفر اقبالکیا لطف عید ہے جو اگر تم سے دور ہوں
گزرے گا روز عید تصور میں آپ کے
نامعلوم
ہمارے شہر میں اعلان عید ہو گیا ہے
ترے نہ ہونے کا غم اور شدید ہو گیا ہے
اسماعیل راز
راس آ جاتیں ہمیں بھی عید کی خوشیاں تمام
کاش تو بھی پاس ہوتا عید کے لمحات میں
نامعلوم
عید کا دن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلمؔ
اپنے دروازے کو باہر سے مقفل کر کے
اسلم کولسریکسی کی یاد منانے میں عید گزرے گی
سو شہر دل میں بہت دور تک اداسی ہے
اسحاق وردگ