رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ: رحمتوں کی برسات، شبِ قدر کی تلاش اور مغفرت کی گھڑیاں
رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے نجات کا ہے۔ رمضان المبارک کا تیسرا اور آخری عشرہ سب سے زیادہ بابرکت، رحمتوں اور مغفرت کا عشرہ ہوتا ہے۔ اس عشرے کو “جہنم سے نجات” کا عشرہ بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ گناہگاروں کو معاف کرکے انہیں دوزخ سے آزاد فرما دیتا ہے۔
ممبئی : 17 مارچ کو ناگپور میں ہوئے تشدد میں زخمی ہونے والے عرفان انصاری کی موت ہو گئی ہے۔ اس معاملے میں یہ پہلی موت ہے۔ عرفان نے ناگپور کے میو اسپتال میں آخری سانس لی۔ ناگپور تشدد میں زخمی ہونے کے بعد انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اس معاملے میں سخت موقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی ہیں اس کے خلاف بھی فساد بھڑکانے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ فساد بھڑکانے پر کچھ پوڈ کاسٹ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ اب تک جو بھی نقصان ہوا ہے، اس کی پوری رقم تشدد پھیلانے والوں سے وصول کی جائے گی۔ بصورت دیگر ان کی جائیداد ضبط کی جائے گی۔
بنگلہ دیش کی فوج محمد یونس کی نگراں حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ہم ایسا کوئی دعویٰ نہیں کر رہے لیکن بنگلہ دیش سے آنے والی خبریں کچھ ایسا ہی اشارہ دے رہی ہیں۔ فوج نے جمعہ کو 9ویں ڈویژن کے فوجیوں کو بکتر بند گاڑیوں میں بڑی تعداد میں ڈھاکہ میں جمع ہونے کا حکم جاری کیا۔ ہر بریگیڈ سے 100 فوجی تعینات ہیں۔ یہ قدم بنگلہ دیشی فوج اور طلباء کے درمیان کشیدگی کے درمیان اٹھایا گیا ہے۔ ایسے میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ آرمی چیف تمام غلطیوں کا ذمہ دار محمد یونس کو ٹھہرا کر ملک میں دوبارہ اپنی پوزیشن مضبوط کر سکتے ہیں۔
یہ عشرہ مغفرت اور جہنم سے نجات کا ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا “رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے نجات کا ہے۔” لیلتہ القدر اسی عشرے میں آتی ہے جو ہزار مہینوں سے افضل رات ہے۔ اعتکاف کا خاص وقت نبی کریم ﷺ رمضان کے آخری دس دنوں میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔ دعا، استغفار اور توبہ کا بہترین موقع اس عشرے میں اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی طلب کرنی چاہیے۔تیسری عشرے میں کرنے والے اہم اعمال
زیادہ سے زیادہ استغفار کرنا: “اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ رَبِّی مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَاَتُوْبُ اِلَیْهِ” شبِ قدر کی تلاش طاق راتوں میں خصوصی عبادات کریں (21، 23، 25، 27، 29 رمضان)۔
اعتکاف میں بیٹھنا: مرد حضرات مساجد میں اور خواتین گھر میں اعتکاف کر سکتی ہیں۔
درود شریف اور قرآن کی تلاوت میں اضافہ: زیادہ سے زیادہ نفل نمازیں، سورہ ملک، سورہ یٰسین اور سورہ رحمان پڑھیں۔
صدقہ و خیرات کرنا: رمضان کے آخری دنوں میں زیادہ سے زیادہ غریبوں اور محتاجوں کی مدد کریں۔
دعا مانگنا: نبی کریم ﷺ نے لیلتہ القدر میں یہ دعا مانگنے کی تلقین فرمائی اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ العَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي (ترجمہ: اے اللہ! تو معاف کرنے والا ہے اور معافی کو پسند کرتا ہے، پس مجھے معاف فرما)۔
شب قدر کی فضیلت
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا “لیلتہ القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔” جو شخص اس رات کو عبادت، توبہ، اور دعا میں گزارے، اس کے پچھلے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
زکوٰۃ اور صدقہ فطر کی ادائیگی
اس عشرے میں زکوٰۃ ادا کرنے سے زیادہ اجر ملتا ہے۔ صدقہ فطر عید سے پہلے ادا کرنا ضروری ہے تاکہ غریب بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ اللہ کی رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ان بابرکت دنوں کو ضائع نہ کریں اور زیادہ سے زیادہ عبادت، دعا، صدقہ اور نیک اعمال کریں تاکہ اللہ کی رضا اور جنت کا حصول ممکن ہو سکے۔
مہاراشٹر: ناگپور تشدد میں پہلی موت، عرفان انصاری نے آئی سی یو میں دم توڑا، وزیراعلی نے کہی بڑی بات
دیویندر فڑنویس نے کہا کہ اس معاملے میں اب تک 104 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 12 ملزمین 18 سال سے کم عمر کے بچے ہیں۔ یہ تمام لوگ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تشدد پھیلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اب تک جانچ میں تشدد بھڑکانے والی 68 سوشل میڈیا پوسٹیں ملی ہیں۔ جنہیں ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ 1992 کے بعد ناگپور میں اس طرح کے فسادات کبھی نہیں ہوئے۔وزیراعلی نے کہا کہ اس طرح جلاؤ گھیراؤ اور لوگوں کی گاڑیوں کو توڑنا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ خاص طور پر پولیس پر حملہ کرنے والوں کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ مہاراشٹر میں، ہم اپنے طریقے سے کارروائی کرتے ہیں۔ جہاں ضرورت پڑے گی بلڈوزر کا استعمال کیا جائے گا۔
مرکزی ملزم نے درخواست ضمانت دائر کی
ادھر ناگپور تشدد کے مرکزی ملزم فہیم خان نے سیشن کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گرفتاری ’’سیاسی انتقام‘‘ کا حصہ تھی کیونکہ انہوں نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی کے ناگپور صدر خان کو ہنگامہ آرائی اور آتش زنی کے واقعات کے دو دن بعد 19 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔جمعہ کو خان کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے ان کی خراب صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ پولیس نے کہا کہ وہ بعد میں خان کی تحویل کی تلاش کریں گے۔
بنگلہ دیش میں فوج کر رہی ہے بغاوت کی تیاری، ڈھاکہ میں بکتر بند گاڑیاں کر رہی ہے تعینات
شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش میں نئی حکومت کے قیام تک محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنا دیا گیا۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ یونس بنگلہ دیش کے ڈوبتے جہاز کو بچا لیں گے لیکن ان کے دور میں نہ صرف بھارت کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے بلکہ امریکہ کے ساتھ بھی حالات زیادہ دیر تک اچھے نہ رہے۔ بنگلہ دیش کی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ فوج کو ملک پر اپنی گرفت مضبوط کرنے میں مزید چند دن لگیں گے۔ جس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔بنگلہ دیشی فوج کیوں ہے خوفزدہ؟
بنگلہ دیش کی فوج کے 10 ڈویژن ہیں۔ 9 ویں انفنٹری ڈویژن ساور میں واقع ہے، جبکہ فارمیشن 19 ویں انفنٹری ڈویژن گھٹائیل میں تعینات ہے۔ بنگلہ دیشی فوج کے خوف کی بہت سی وجوہات ہیں۔ حال ہی میں دیہی ترقی اور کوآپریٹو کی وزارت کے مشیر آصف محمود شاجیب بھویاں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ آرمی چیف جنرل وقار الزمان نہیں چاہتے تھے کہ نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری اتھارٹی کا سربراہ بنایا جائے، تاہم انہوں نے اس پر اتفاق کیا۔ اس سے قبل ایک طالب علم رہنما حسنات عبداللہ نے 11 مارچ کو جنرل زمان سے خفیہ ملاقات کے بعد عوامی سطح پر فوج کے خلاف تحریک چلانے کی دھمکی دی تھی۔ ایسے میں آرمی چیف حکومت سے ناراض ہیں۔
فوج میں طلبہ کی تحریک کا خوفبنگلہ دیشی فوج کو خدشہ ہے کہ بھویاں کے انکشافات اور عبداللہ کی فیس بک پوسٹ کے بعد طلبہ کی نئی تحریک جنم لے سکتی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ فوج سخت کارروائی کرے گی یا نہیں۔ یونس 26 مارچ کو تین روزہ دورے پر چین جا رہے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے پر یونس اپنا دورہ چین منسوخ کر سکتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں زیادہ تر لوگ 11 مارچ کے اجلاس کی تفصیلات سے حیران رہ گئے، جو آرمی چیف کو “بری روشنی” میں دکھانے اور ایک ناکام تحریک کو بحال کرنے کی کوشش کے طور پر عام کی گئی تھیں۔
اعجاز بیگ کی سفر عمرہ کے لئے روانگی۔۔۔شھریان نے امت مسلمہ کے لیے دعاوں کی درخواست کی۔۔۔
مالیگاوں کانگریس پارٹی صدر۔۔آج بروزسنیچر۔۔امن چوک ۔اپنی رہائش گاہ سے سام چار بجے ۔اپنے رستہ داروں کے ساتھ ۔سفر عمرہ کے لئے روانہ ھوے۔۔۔کل صبح ۵ بجے ان کی فلائٹ ھے۔۔۔۔انکی عید۔انشاءاللہ مکہ مکرمہ میں ھوگی۔۔۔
وقت دعا علماء کرام وشھر کی معزز شخصیات کے کے علاوہ کثیر تعداد میں شھر کی عوام موجود تھیں۔۔اس موقع پرعوام نے شھر عزیز کے علوہ کل امت مسلمہ کے لیے دعاوں کی درخواست کی