بنگلہ دیش میں پھر ہوگا تختہ پلٹ؟ آرمی چیف کو نظر آرہا یہ کیسا خطرہ، یونس سرکار کو دی وارننگ
: کیا بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں کو تختہ پلٹ کا ڈر ستا رہا ہے؟ ان کے الفاظ یہی اشارہ کررہے ہیں۔ دراصل انہوں نے کہا کہ میں ملک کی آزادی اور خودمختاری کے لئے ممکنہ خطرہ دیکھ سکتا ہوں۔ میری کوئی اور خواہش نہیں ہے لیکن میں ملک کو محفوظ ہاتھوں میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے 7-8 مہینوں میں بہت کچھ برداشت کیا ہے۔ میں آپ کو پہلے سے خبردار کر رہا ہوں، تاکہ آپ کل یہ نہ کہیں کہ میں نے آپ کو نہیں بتایا ۔
آرمی چیف کا یونس حکومت کو کیسا اشارہ؟اعلیٰ انٹیلی جنس ذرائع نے CNN-News18 کو بتایا کہ جنرل وقار الزماں موجودہ صورتحال کا اشارہ دے رہے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ ملک کو بیرونی ہاتھوں سے ہیر پھیر کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ سیاسی آقاؤں کو انتخابات کرانے کی ضرورت بتا رہے ہیں تاکہ وہ تیار رہیں۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو فوج کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے سکتی ہے ۔
گزشتہ سال اگست میں شیخ حسینہ کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ شیخ حسینہ کے ہندوستان آنے کے بعد محمد یونس بنگلہ دیش میں برسراقتدار آگئے تھے۔ وہ اس وقت بنگلہ دیش کی حکومت کے چیف ایڈوائزر ہیں۔ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی بنگلہ دیشی حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ ہندوستان کشیدگی کو کم کرنا چاہتا ہے۔ لیکن ہندوستان بنگلہ دیش کی مسلسل دشمنانہ بیان بازی کو برداشت نہیں کرے گا۔ پچھلے ہفتے جے شنکر نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات میں کہا تھا کہ بنگلہ دیش کو دہشت گردی کو نارمل نہیں بنانا چاہئے ۔
چیمپئنز ٹرافی میں بارش نے لگائی آگ، ایک جھٹکے میں بدل گیا سیمی فائنل کا مساوات، جانئے کس کو ہوا فائدہ؟
: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے میزبان پاکستان کے باہر ہونے کے بعد اب مزید دو ٹیموں کا کام بگڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔ بارش کی وجہ سے میچ نہیں ہونے کے سبب دونوں ٹیموں کے درمیان پوائنٹس تقسیم ہو گئے۔ بارش نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے لئے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کی مساوات کو خراب کر دیا ہے، جس کی وجہ سے گروپ بی میں آگے کے میچز کے مزید دلچسپ ہونے کی امید بڑھ گئی ہے۔ اپنے پہلے میچ ہارنے والے انگلینڈ اور افغانستان کے لیے بھی سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ ہو گئی ہے۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 25 فروری کو راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ کا سبھی کو انتظار تھا۔ گروپ بی کی ان دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ بتایا جارہا تھا۔ تاہم بارش کے باعث اس میچ کو ٹاس کے بغیر منسوخ کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے اپنے پہلے میچ جیتے تھے۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں اپنی جگہ تقریبا بنا لیتی۔انگلینڈ اور افغانستان کو فائدہ
گروپ بی کی دیگر دو ٹیموں کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کی منسوخی کا براہ راست فائدہ ہوگا۔ انگلینڈ اور افغانستان اپنے پہلے میچ ہار چکے ہیں اور ان کے لیے آگے کا راستہ مشکل نظر آرہا ہے۔ اب جب کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں ایک ایک پوائنٹ تقسیم ہوگیا ہے تو انگلینڈ اور افغانستان کی مشکلات بھی کم ہو گئی ہیں۔سیمی فائنل کی ریس ہوئی دلچسپ
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے 1 جیت اور 1 منسوخ میچ سے کل 3 پوائنٹس ہیں۔ دونوں کو ابھی 1-1 میچ کھیلنا باقی ہے۔ اب انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ جو بھی جیتے گا اس کے پاس آگے بڑھنے کا موقع ہوگا۔ اگر افغانستان آسٹریلیا کو شکست دیتا ہے اور جنوبی افریقہ انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو معاملہ پیچیدہ ہو جائے گا۔ سب کی نظریں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ پر ہوں گی۔
کون ہیں ریما حسن؟ اسرائیلی زمین پر رکھنے ہی والی تھی قدم، تبھی نتین یاہو نے دیا ایک حکم اور...
تل ابیب : اسرائیل نے پیر کو فرانسیسی شامی فلسطینی سیاست دان ریما حسن کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یوروپی یونین کی رکن پارلیمنٹ فلسطینی حکام سے ملاقات کے لیے اسرائیل پہنچنے والی تھیں۔ پھر انہیں بتایا گیا کہ ان کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، اس لئے وہ واپس لوٹ جائیں اور اسرائیل نہ آئیں۔
اسرائیل کے وزیر داخلہ موشے اربل نے باضابطہ طور پر یہ پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے نئے قانون کے تحت جو بھی حماس کی حمایت کرتا ہے یا اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے کو نسل کشی نہیں سمجھتا ہے، اسے اسرائیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیر نے کہا کہ ریما حسن حماس کو مزاحمتی تحریک سمجھتی ہیں اور 7 اکتوبر کے قتل عام کو غلط نہیں سمجھتی ہیں۔ اس لیے ان پر اسرائیل میں داخلے پر پابندی ہےسالہ ریما حسن کو قانونی ماہر سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے یوروپی پارلیمنٹ کی پہلی فرانسیسی فلسطینی رکن بن کر تاریخ رقم کردی تھی۔ ان کی جماعت بائیں بازو کی فرانس ان بویڈ کو 9.89 فیصد ووٹ ملے تھے۔ اس کے بعد ریما اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں جب انہوں نے غزہ پر اسرائیل کے قبضے اور جنگ کی مذمت کی تھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے حماس کو دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ ایک مزاحمتی تحریک بتایا، جس کی دنیا بھر میں بحث ہوئی تھا۔