Thursday, 13 February 2025

*🔴سیف نیوز اردو*




سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ کا ٹریلر جاری، ۲۸؍ فروری کو ریلیز ہوگی
امیزون پرائم اور ایکسل انٹرٹینمنٹ نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ کا ٹریلر جاری کیا جو مالیگاؤں کی شاندار سنیما کہانیوں سے متاثر ہے۔ ٹریلر میں آدرش گورو کو ایک جدوجہد کرنے والے اداکار/ہدایتکار کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جو ہندی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بار بار کی ناکامیوں کے بعد، وہ اپنی فلم بنانے کا فیصلہ کرتے ہیں، جو ’’شعلے‘‘ اور ’’سپرمین‘‘ کا ان کا اپنا ورژن ہے۔ وہ اپنے خیال کو عملی جامہ پہنانے کیلئے خواہشمند فلمسازوں کی ایک ٹیم جمع کرتے ہیں، جس کا کردار ونیت کمار سنگھ اور ششانک اروڑہ ادا کررہے ہیں۔ ٹریلر میں ان کی جدوجہد اور زندگی کے نشیب و فراز کو دلچسپ انداز میں دکھایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے شہر مالیگاؤں کے باشندوں کو فلموں سے رغبت ہے۔ ہندی فلم انڈسٹری میں بار بار کی ناکامیوں کے بعد یہاں کے لوگوں نے ہار نہیں مانی اور اپنے طور پر ’’مالیگاؤں کی شعلے‘‘، ’’مالیگاؤں کا سپرمین‘‘ اور ’’مالیگاؤں کا چنٹو‘‘ جیسی کئی فلمیں بنائیں جو شائقین میں مقبول بھی ہوئیں۔ اگر ان فلموں کو کوئی خاص مقام نہیں دیا جاتا مگر پردے کے پیچھے کا شوق، جذبہ اور لگن بتاتے ہیں کہ انہیں بنانے والے تخلیقی ذہن کے حامل ہیں، اور انہیں فلم انڈسٹری میں وہ شناخت ملنی چاہئے جن کے وہ حقدار ہیں۔خیال رہے کہ یہ فلم دستاویزی فلم ’’سپرمین آف مالیگاؤں‘‘ کی ایک غیرحقیقی تصویر پیش کرے گی جسے عالمی سطح پر کافی پذیرائی ملی تھی۔ ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ کی ہدایتکار ریما کاگتی ہیں جنہوں نے ’’تلاش‘‘، ’’گولڈ‘‘ اور ’’دھاڑ‘‘ جیسے شوز اور فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ یہ فلم فرحان اختر اور زویا اختر نے پروڈیوس کی ہے۔ ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ ۲۸؍ فروری کو ریلیز ہوگی۔


مالیگاوں سول انجینئرس کی اہم میٹنگ
 مالیگاؤں کے تمام سول انجینئر حضرات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بروز سنیچر 15 فروری رات ساڑھے اٹھ بجے سے 10 بجے تک ایک اہم میٹنگ حج ہاؤس(اسکول نمبر ا) قدوائی روڈ میں منعقد کی جا رہی ہے۔۔اس میٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میٹنگ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کچھ پروفیسر اور اسکالر حضرات بھی شرکت کریں گے اور خود بہت اہم موضوعات پر بات کریں گے اسی کے ساتھ ساتھ اس میٹنگ میں سیڈم(سول انجینیئر اینڈ ڈرافسمین ایسوسییشن ) کے تمام نئے ممبران کا استقبال کیا جائے گا اور اسی کے ساتھ سیڈم کے ذریعے کیے جانے والے ٹریڈ فیئر کے تعلق سے آگے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ تمام ممبرانِ سے وقت مقررہ پر شرکت کی گزارش ہے۔


مالیگاوں کے مدثر کا کارنامہ شہر کا نام روشن 
جبل پور مدھیہ پردیش گورمینٹ آف انڈیا گرےآئرن آرڈیننس فیکٹری سے تمام احباب کو سلام۔
الحمدللہ۔
آج میرے لئیے بہت ہی زیادہ خوشی کا دن تھا۔الحمدللہ۔
انڈین ڈیفینس نے کروڑوں روپیئے کی لاگت سے ایک مشین جرمنی سےخریدی تھی جس کا کام انڈین میزائلوں کی کوالیٹی ٹیسٹ کرنا ہوتا ہے وہ مہنگی ترین مشین تقریباً ایک مہینے پہلے سے ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے کام کرنا بند کردی تھی ۔ اس دوران ملک کے کونے کونے سے جیسے بنگلور , پونے، بنگال سے الیکٹرونکس انجینئرز نے اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی پر ناکام ہوئے۔ اس تعلق سے مجھ ناچیز کوبھی 4 دن پہلے ممبئی سے بلایاگیا۔ اتنا اہم کام سن کرہی میرے ہاتھ پاؤں ٹھنڈےہوگئے۔ پرصرف اللہ کانام لیافیمیلی مالیگاؤں چھوڑااورجبل پور نکل گیا۔ پوراراستہ اللہ سےدعاکیاامی اور بیوی نے بھی دعاکی۔ وہاں پہنچنے کے بعداللہ کی مددسےاوراس ناچیز کی کوشش سے صرف آدھےہی گھنٹےمیں مشین کام کرنا شروع کردی۔ اس موقع پر ڈیفینس کے تمام افسروں نے گلے سے لگایا۔ اور اب اس اعزاز میں الحمدللہ اس ناچیز کو گورنمنٹ آف انڈیا آرڈیننس فیکٹری کے آتھورائزڈانجینئرس کی فہرست میں شامل کر لیا گیاہے۔اوریہ بات اب جرمنی تک بھی پہنچ گئی ہے۔
آپکی دعاؤں کا مستحق۔ مدثر محمد امین ، مالیگاؤں ـ بیلباغ
8983378973

*🛑سیف نیوز اُردو*

بچوں کے دانتوں کی حفاظت کے لیے سونے سے پہلے کون سی چیزیں نہ دیں؟ ایک امریکی ڈینٹسٹ (دندان ساز) بچوں کے دانتوں کی صحت...