Sunday, 5 January 2025

*پندرہ سو سالہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ و عرس خواجۂ ہند کی مناسبت سے**’’تاج الشریعہ امدادی کلینک‘‘ کے دو مراکز پر نوری مشن کا ’’فری میڈیکل کیمپ‘‘*



مالیگاؤں: فلاحی و طبی شعبے میں نوری مشن کی جانب سے تسلسل کے ساتھ خدمات جاری ہیں۔ 1500؍سالہ جشنِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ و عرس سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی نسبت سے نوری مشن کی طرف سے شہر کے دو مقامات پر ’’فری میڈیکل کیمپ‘‘ منعقد کیے جا رہے ہیں۔ جس کی تفصیل اس طرح ہے:
[1] 5؍جنوری 2025ء بروز اتوار بوقت دوپہر 12 تا 3؍تاج الشریعہ امدادی دواخانہ نور نگر (متصل حسان میڈیکل ) دیانہ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام صرف خواتین اور بچوں کے لیے کیا گیا ہے۔
[2] 7؍جنوری 2025ء بروز منگل بوقت بعد نمازِ مغرب تا رات 10؍تاج الشریعہ امدادی دواخانہ گلشن ابراہیم مین روڈ (نزد مسجد میلاد پاک ﷺ) میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 
  ان دونوں کیمپوں میں ڈاکٹر محمد زاہد صاحب ، ڈاکٹر اسماء وسیم کاملی صاحبہ، ڈاکٹر شاریہ فردوس صاحبہ، ڈاکٹر شہلا صاحبہ اور ڈاکٹر تنزیلہ صاحبہ کی خدمات مہیا ہوں گی، نیز دوائیں فری دستیاب کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ نوری مشن/اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر مالیگاؤں کی طرف سے مختلف مواقع پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے، یہ کیمپ بارگاہِ سلطان الہند خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ میں بطورِ خراجِ عقیدت ہے۔ یوں ہی "تاج الشریعہ کلینک" کے تینوں یونٹس کی طرف سے امدادی طرز پر خدمات کا سلسلہ مستقل جاری ہے۔ عوام سے مذکورہ دونوں کیمپوں سے استفادہ کی گزارش نوری مشن نے کی ہے۔ تفصیل کے لیے فرید رضوی سے 9273574090 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے-
_*Noorimission@info*_
***

*🔴سیف نیوز بلاگر*

کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 9 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی کراچی: لیاری بغدادی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگ...