Wednesday, 1 January 2025

'اب بہت ہوگیا': ہندوستانی ڈریسنگ روم میں افراتفری، ناقص کارکردگی والے کھلاڑیوں پر برس پڑے گوتم گمبھیر



ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا : جاری بارڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں میلبورن ٹیسٹ میں شکست کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں سب کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر وہ ان کی لائن پر نہیں چلیں گے تو وہ انہیں ڈراپ کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق، جب آسٹریلیا نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 184 رنز سے جیت کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کی تو ڈریسنگ روم میں گمبھیر نے مہمان ٹیم کی کارکردگی پر کہا کہ ، ’’بہت ہو گیا‘‘

کسی پر براہ راست انگلی اٹھائے بغیر، گمبھیر نے دعویٰ کیا کہ کھلاڑی صورتحال کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں اور اپنے “قدرتی کھیل” کی خاطر، وہ اس منصوبے پر عمل کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔مزید برآں، بھارت کے سابق اوپنر نے یہ بھی کہا کہ اب وہ “گزشتہ چھ مہینوں” سے فری ہینڈ دینے کے بعد کھیل کے انداز کا خود فیصلہ کریں گے اور جو لوگ لائن پر عمل کرنے سے انکار کرتے ہیں، انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔

اس سال کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ہندوستان کو 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ گمبھیر نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد سے ٹیم کے متعدد batting collapses کے بعد اپنا نقطہ نظر بدل لیا ہے۔ پیر کو ختم ہونے والے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے پانچویں دن، ہندوستان ایک مضبوط مقام پر تھا جب یشسوی جیسوال اور رشبھ پنت کی جوڑی نے ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد میچ میں واپسی کے لئے راہ ہموار کی تھی۔ تاہم، پنت تیسرا اور آخری سیشن شروع ہونے کے بعد پارٹ ٹائمر ٹریوس ہیڈ کے شکار بن گئے۔ پنت کے آؤٹ ہونے سے ایک اور collapse ہوا جس کے بعد ٹیم واپسی نہیں کر پائی اور ہندوستان 155 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔

کپتان روہت شرما کچھ عرصے سے بلے کے ساتھ اپنی خراب فارم کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔ اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی بھی جاری سیریز میں آف اسٹمپ کے باہر گیندوں کا تعاقب کرتے ہوئے متعدد بار آؤٹ ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اگرچہ آسٹریلیا اب سیریز نہیں ہار سکتا، ہندوستان کے پاس ٹرافی کو برقرار رکھنے کا موقع ہے اگر وہ 3 جنوری سے سڈنی میں ہونے والا پانچواں اور آخری ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہو جائے۔

ہندوستانی ٹیم کی بیٹنگ پھر موضوع بحث
دورہ آسٹریلیا کے دوران ہندوستانی ٹیم کی بیٹنگ ایک بار پھر موضوع بحث بن گئی ہے۔ میلبورن ٹیسٹ کے آخری دن 2 گھنٹے میں 7 وکٹیں گر گئیں اور بھارت میچ ہار گیا۔ ٹیم انڈیا بارڈر، گاوسکر ٹرافی میں جدوجہد کر رہی ہے اور پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے پیچھے ہے۔ گوتم گمبھیر کی کوچنگ والی ٹیم نے جسپریت بمراہ کی کپتانی میں پرتھ میں جیت کے ساتھ سیریز کا آغاز کیا تھا لیکن اس کے بعد سے حالات ان کے حق میں نہیں رہے۔ بھارت ایڈیلیڈ اور میلبورن ٹیسٹ ہار گیا جبکہ گابا میں ہونے والا تیسرا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا۔

پجارا کو ٹیم میں لانا چاہتے تھے گمبھیر۔ رپورٹس
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پجارا کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنا چاہتے تھے لیکن اجیت اگرکر کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے انہیں شامل کرنے سے انکار کردیا۔ 103 ٹیسٹ میچوں کے تجربہ کار کھلاڑی پجارا نے 2018/19 اور 2020/21 میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ہندوستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

انہوں نے 2018/19 BGT میں 521 رنز بنائے اور اگلے ٹور میں 271 رنز بنائے۔ سابق نائب کپتان 2022 کے اوائل میں اور پھر 2023 میں ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ کھو بیٹھے۔ سلیکٹرز نے پجارا کو واپس بلانے کا فیصلہ نہیں کیا اور وہ اس سیریز میں کمنٹری کر رہے ہیں۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...