Thursday, 19 December 2024

انجمن محبانِ اُردو کتب کے زیراہتمام اور ادارہ صوت الاسلام و مہاتماگاندھی ودیا مندر (سٹی کالج) کے اشتراک سے



مالیگاؤں میں یکم جنوری تا ۷؍جنوری ۲۰۲۵ء سات روزہ اُردو کتاب میلہ 
 مالیگاؤں (پریس ریلیز) انجمن محبانِ اُردو کتب (رجسٹرڈ) کی جانب سے یکم جنوری تا ۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو سات روزہ اُردو کتاب میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ کتاب میلہ اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے پیچھے سٹی کالج، نیو کیمپس (مراٹھا اسکول) کے وسیع و عریض میدان پر منعقدہوگا۔ مقامی پبلشر او ربک اسٹالس کے ذمہ داران کی کوششوں سے ہونے والے اس کتاب میلے میں ۲۰؍ اسٹالس لگائے جائیں گے۔ تمام اسٹالس مالیگاؤں کے ہوں گے لیکن کتاب میلے کی خصوصیت یہ ہوگی کہ مالیگاؤں کے علاوہ دہلی، کولکتہ، ممبئی، حیدرآباد، لکھنؤ وغیرہ کی کتابیں یہاں دستیاب ہوں گی۔ کتاب میلے میں شریک اسٹال مالکان نئی کتابوں کو بڑی تعداد میںلانے کے لیے جٹے ہوئے ہیں۔ 
 یاد رہے ماضی میں انجمن محبانِ اردو کتب نے مالیگاؤں (2017ء)، جلگاؤں (2022ء)، دھولیہ (2023ء) اور شہادہ (2024ء) میں کامیاب اُردو کتاب میلوں کا انعقاد کر چکا ہے۔ اس کتاب میلے میں دینی، علمی، ادبی، اصلاحی، اخلاقی،سائنسی، معلوماتی، تاریخی، طبّی اور بچوں کی عمدہ کتابیں رعایتی قیمت میں دستیاب ہوں گی۔ سرکاری امداد کے بغیر ہونے والے اس کتاب میلے میں بچوں کے لیے،بڑوں کے لیے، خواتین کے لیے غرض پوری فیمیلی کے لیے کتابیں دستیاب کروائی جارہی ہیں۔ 
 ادارۂ صوت الاسلام اور مہاتما گاندھی ودیّا مندر (سٹی کالج) کے اشتراک سے ہونے والے اس 7؍ روزہ اُردو کتاب میلے کا افتتاح یکم جنوری ۲۰۲۵ء بروز بدھ صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔ جبکہ اس کا اختتام 7؍ جنوری منگل کی رات دس بجے ہوگا۔ 7؍ روزہ اس کتاب میلے کے دوران مختلف ثقافتی پروگرام ترتیب دیئے جارہے ہیں۔ کتاب میلے کا وقت روزانہ صبح دس بجے سے رات دس بجے تک رہے گا۔ 
 مالیگاؤں اُردو کتاب میلہ کی کامیابی کے لیے ہم محبانِ اُردو سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے گھر کے بچوں کے ساتھ اردو کتاب میلہ میں نہ صرف تشریف لائیں بلکہ اپنے رشتہ داروں تک سوشل میڈیا کے ذریعے اُردو کتاب میلہ میں شرکت کا پیغام بھی روانہ کریں۔ ایسی گزارش تینوں اداروں کے ذمہ داران نے کی ہے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

محترم جناب انیس لعل خان سر کی والدہ محترمہ کا مقدس سرزمین مکۃ المکرمہ میں انتقال اسد الدین اویسی کی ’وندے ماترم‘ کو ...