اتوار۲۶؍جنوری۲۰۲۵؍ جشن یوم جمہوریہ کے پر مسرت موقع پرشہرعزیز کے اردو گھر میں شام میں۷؍بجے ایک آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد کیا جا رہاہے جس میں بیرون ملک اور ملکی سطح پر اردو کی نمائندگی کرنے والے شعرائے کرام شرکت فرما رہے ہیں۔خصوصی طورپر شرکت کرنے والےممبئی کسٹم کے کمشنر عالیجناب اسلم حسن صاحب کے والد بزرگوار کی تصنیف’’دریچے کی دھوپ‘‘ کی رونمائی کی جائے گی۔نیزبرصغیر کے مقبول و معروف رائٹر کوثر صدیقی صاحب کے لکھے ہوئے’’ترانہ پرچم اردو‘‘کااجرأ کمال پبیلیکیشن جبلپور کے روح رواں فیروز کمال کے دست مبارک سے ہوگا۔مہمان ذی وقار میں محترم عبدالرحمان انصاری(IPS)صاحب، روزنامہ ہندستان کے مدیراعلی جناب سرفرازآرزو صاحب ،محترم حافظ ولی محمدصاحب(گجرات) تشریف لا رہے ہیں۔مالیگاؤں اور اطراف و اکناف کے تمام شعرائے کرام سےاس منفرد پروگرام میںخصوصی طور پرشرکت کی استدعا اراکین مشاعرہ کمیٹی نے کیے ہیں۔
کنویر:یوسف رانا،9004200983