Saturday, 16 November 2024

*شہر کا نمائندہ کسے منتخب کرے ؟**شہریان مفتی صاحب کی علالت اور عمر کو دیکھتے ہوئے انہیں آرام کرنے کا موقع دیں۔*



*«✍🏻اکرم صدیقی»*

 کل بروز پیر شہر عزیز کے ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی صاحب کی علالت کی خبر پورے شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
لوگ جوق در جوق عیادت کیلئے ہاسپٹل پہنچنے لگے۔
 اسمبلی الیکشن کو صرف آٹھ روز بچے ہیں سیاست کو بالائے طاق رکھ کر مفتی صاحب کے مدمقابل امیدواروں اور نظریاتی اختلاف رکھنے والی شخصیات میں آصف شیخ رشید ، شان ہند ، اعجاز بیگ ، مستقیم ڈگنٹی ،اطہر حسین اشرفی کے علاوہ شہر کی سرکردہ سیاسی سماجی ملی شخصیات نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انکی عیادت کی صحت یابی کیلئے دعائیں کی۔
لیکن یہاں یہ بات کا تذکرہ بیجا نہیں ہوگا کہ کیا یہ ہمدردی جتانے والے لیڈران سرکردہ شخصیات جن میں بڑی تعداد ان کے ہمنواوں کی ہے کیا وہ حقیقت میں ان سے ہمدردی رکھتے ہیں یا پھر روایتی طور پر ہمدردی کا اظہار کرکے دامن جھاڑنے کا کام کررہے ہیں۔
بقول اطہر حسین اشرفی پچھلی مرتبہ 2019 اسمبلی الیکشن میں مستقیم ڈگنٹی نے تمام تر انتظامی ذمہ داری بخوبی سنبھالی تھی مزید آگے کہتے ہوئے انہوں نے اپنی بات ادھوری ہی چھوڑ دی بہر حال اطہر اشرفی کے آخری الفاظ انکے قریبی متعلقین کے تعلق سے تھے۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک عمر رسیدہ شخص جس پر کئی اہم ذمہ داریوں کا بوجھ ہے کیا اسے اپنی صحت کا خیال رکھنے کیلئے مہلت لینے کی بھی گنجائش نہیں ؟
ایک 65/70 سالہ شخص جس کی خود ریکھ دیکھ کرنے کی ضرورت ہو اسے شہر کی ذمہ داری سونپنا ایک بیمار شخص پر ظلم ہوگا اور کیا یہ نوجوان نسل کی حق تلفی نہیں ہے؟
 مفتی صاحب کے علاوہ کیا شہریان کے پاس کوئی اور متبادل نہیں ہے جسے شہر اپنا نمائندہ منتخب کریں؟ 
آج کے فرقہ پرست ماحول میں گلی سے لیکر قانون ساز اداروں تک میں تعصب دباؤ دھمکی حتی کہ گالی گلوج ماردھاڑ تک کی واردات رونما ہونے لگی ہے ایسے دور میں ہمارا نمائندہ تمام صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ با رعب دبنگ اور نوجوان بھی ہونا چاہئے تاکہ وقت آنے پر ہر طریقے فرقہ پرستوں سے مقابلہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔
لیکن دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ مفتی صاحب نے اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملے میں ، مسجدوں میں گھس کر مارنے کے معاملے میں ، مساجد پر سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے معاملے میں اسلامی دبدبے حمیت و رعب کا جو مظاہرہ کرنا تھا وہ مظاہرہ نہیں کرپائے
اس لئے عوامی کام کاج کرنے کے ساتھ فرقہ پرستوں سے آنکھ سے آنکھ ملا کر لڑنے والا نمائندہ چلے گا۔

*🔴سیف نیوز بلاگر*

حضرت مولانا حافظ سعید احمد ملی کا وصال امت کا خسارہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم     رہ کے دنیا میں بشر کو نہیں زیبا غفلت      موت کا...