شہر کے مسائل اور حل پر انتخابی تشہیر کے منفرد پروگرام اسٹینڈ اپ وِتھ شان ہند کا انعقاد کل بروز سنیچر ہڈکو کالونی غریب نواز ہال کے پاس اور آجمنعقد کیا گیا۔اسٹینڈ اپ پروگرام سے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے شانِ ہند نے کہا کہ اس شہر کو میرے والد مرحوم ساتھی نہال صاحب نے شہر کو بسایا نیز پہچان دی ہے۔اب اِس شہر کو فرقہ واریت،غنڈہ گردی،نشہ مافیا،عصبیت پرستی سے بچانا میرا کام ہے۔انڈیا اتحاد امیدوار شان ہند نے کہا کہ بندوق اور سودے بازی پر الیکشن نہیں لڑ رہی ہوں بلکہ میرے منصوبے تعلیم،تعمیر،ترقی،روزگار اور صنعت پر امیدواری کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں نشے کا کاروبار کون کر رہا ہے؟پوار شہر جانتا ہے۔انہوں نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا مت سمجھیے کہ نشہ کی لت سے آپ اور آپ کا گھرانہ محفوظ ہوگا یہ لت جنگل کی آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل رہی ہے۔شانِ ہند نے عوم سے اپیل کی کہ تبدیلی اور دبدبہ سازی کیلئے انہیں سائیکل نشانی پر ووٹ دے کر کامیاب کریں۔اِس پروگرام سے سماج وادی پارٹی کے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شرم کا مقام ہیکہ موجودہ آمدار خود کہہ رہے ہیں کہ شہر کھنڈر میں تبدیل ہو گیا ہے۔وہی روڈ گٹر کا فنڈ اِن کی منشا ہوتی ہے۔لا کمیشن لے ٹھیکہ کی پالیسی پر عمل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25 سال سے شہر تعمیر و ترقی کے نام پر ترس رہا ہے۔مفتی اسماعیل اچھے عالمِ دین ہو سکتے ہیں یی فیصلہ علماء کے حوالے لیکن وہ سیاست میں ناکام رہے۔عوام نے ان پر بھروسہ کیا تھا۔انہوں نے عوام کے بھروسے بھیانک مذاق کیا ہے۔موصوف نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ خاتون امیدوار شانِ ہند ہے۔قانون،وکالت، بزنس اور پالیٹکس سے گریجویشن کی قابلیت رکھتی ہیں۔انتظاماتی امور کی سوجھ بوجھ کے ساتھ سیاست کرنے کا فن اپنے والد نہال صاحب سے سیکھی ہوئی ہیں۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آج جب کے شہر کو چاروں جانب سے غڈہ گردی نشہ فروشی اور دیگر جرائم کا مرکز بنا دیا گیا ایسے بدحال وقت میں شان ہند نے مضبوط عزائم و منصوبے پر امیدواری کا فیصلہ کیا اور ہم سب کو انہیں کامیاب کرنا ہے۔تبدیلی اِس شہر وقت کی ضرورت ہے۔آج پورے شہر کی مختلف سماجی و مذہبی تنظیموں نے سماج وادی پارٹی کو حمایت دی ہے۔اِس لیے نہیں کہ یہ صرف امیدواری کر رہی ہیں بلکہ اِس لیے کہ شان ہند سنویدھان کی طاقت سے فرقہ پرستوں،غنڈہ عناصر اور نشہ فروشوں سے لڑنا جانتی ہے۔ہڈکو کالونی اسٹینڈ اپ وِتھ شان ہند پروگرام سے رضوان خان سر،سہیل عبدالکریم وغیرہ نے بھی تقریر کی۔نظامت رئیس ستارہ نے کی۔
*🔴سیف نیوز بلاگر*
حضرت مولانا حافظ سعید احمد ملی کا وصال امت کا خسارہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم رہ کے دنیا میں بشر کو نہیں زیبا غفلت موت کا...
-
ممبئی : بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر...
-
مالیگاوں میں وزراء کی آمد یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام مالیگاوں آۓ ٹی آۓ کالج سے کامیاب مالیگاوں کے سا...
-
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں جمعیتہ علماء مدنی روڈ کی جانب سے آصف شیخ کے بھائی حاجی خالد شیخ رشید کو ہتک عزت کی قانونی نوٹس مل...