Monday, 30 October 2023

آپریشن مکت بھیونڈی نامی تنظیم کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مشرقی بھیونڈی کے راو جی نگر میں واقع سوامی ویکانند ہائی اسکول میں آج آپریشن مکت بھیونڈی کے صدر ڈاکٹر شفیق احمد صدیقی کی سرپرستی میں میگھا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا 
اس کیمپ میں تھانے کے جیوپٹر اسپتال کی ٹیم۔نے بچوں کے دل میں سوراخ کا چیک اپ کیا بھیونڈی کے سراج میموریل اسپتال کی ٹیم نے پلاسٹک سرجری کے ضرورت مندوں کا چیک اپ کیا ماتو شری گنگو بائی شندے اسپتال تھانے کی ٹیم اور دھرم ویر آنند دیگھے اسپتال کی ٹیم نے ہارٹ اور جنرل بیماریوں کا چیک اپ کرتےہوئے بطور خاص اپینڈکس۔ہرنیہ ہائڈروسل۔پت کی پتھری۔بچہ دانی کے آپریشن وغیرہ کا چیک اپ کیا 
ڈاکٹر شفیق صدیقی نے بتایا کہ یہ ایک طرح سے اسپیشل کیمپ تھا جو بڑی بیماریوں کے مریضوں کے لئے بطور خاص سہولیات فراہم کرنے والا کہ اس کیمپ میں چیک کئے گئے ضرورت مندوں کا آپریشن آئندہ دنوں میں وقت دے کر مفت میں کیا جائے گا اور یہ ان کی تنظیم کا گیارہواں کیمپ تھا جس کی تشہیر کافی دنوں سے شہر میں کرادی گئی تھی تاکہ ان بڑی بیماریوں میں مبتلا افراد اس سے بھرپور استفادہ کرسکیں 
انھوں نے بتایا کہ اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں بطور خاص سوامی ویکانند اسکول کا عملہ پرنسپل پال سر اور گپتا سر۔ایڈوکیٹ عبد الباقی انصاری۔عبد الغنی خان۔ساجد بھارتی۔شاہد شیخ۔مجاھد شیخ۔صدام مرزا۔دیپک سنگھ۔صغیر شیخ۔تحسین خان۔کے ساتھ مقامی ڈاکٹروں میں سے گنیش اہیرے۔بلال پٹھان۔نشا پٹھان۔رمیز خان۔شاہ عالم۔شبینہ مستو۔شکیلہ انصاری۔گلشن انصاری وغیرہ نے تعاون کیا 
کیمپ صبح دس بجے سے شروع ہوکر دوپہر تقریبا چار بجے اختتام پزیر ہوا تین سو سے زائد افراد نے اس کیمپ سے استفادہ کیا

*🔴سیف نیوز بلاگر*

حضرت مولانا حافظ سعید احمد ملی کا وصال امت کا خسارہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم     رہ کے دنیا میں بشر کو نہیں زیبا غفلت      موت کا...