ممبئی:۔(محمدیوسف) یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ سنی جائے گی کہ معروف صحافی عبدالرحمان صدیقی( بہ حیثیت کارگزار ایڈیٹر)اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔تقریباً چالیس برس قبل ۱۹۸۲؍ میں عبدالرحمان صدیقی ایک صحافی کی حیثیت سے ممبئی آئے اورروزنامہ ہندوستان میں قیام کیا۔ بہ حیثیت مترجم روزنامہ ہندستان سے وابستہ ہوئے اور اپنا صحافتی سفر اسی اخبار سے شروع کیا ۔ساتھ ہی ساتھ کتابوں کا ترجمہ اور دوسرے مضامین ممبئی اور ملک کے بیشتر اخبارات میں ارسال کرتے تھے۔اس کے بعد شہر کے کئی بڑے اخبار دہلی اور کانپور کے اخبارات میں کام کرتے ہوئے اپنی صحافتی زندگی کے کم و بیش ۴۵؍ برس مکمل کر رہے تھے کہ آج شام(یکم ستمبر،بروز جمعہ) سات بجے جس اخبار( روزنامہ ہندستان) سے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کیاتھا اسی دفتر میںاچانک ملاقات کرنے آئے تھے گویا ان کی موت انہیں لے کر آئی تھی وہ آپریٹیر کے ساتھ بیٹھ کر آرٹیکل ٹائپ کروا رہے تھے اسی وقت ان کی طبیعت ناساز ہوئی اور حرکت قلب بند ہونے سے قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ مرحوم ریاض الدین کی ادارت میںانقلاب میں کچھ عرصہ تک خدمات انجام دنے کے بعد اپنے آبائی وطن کانپور چلے گئے مگر وہاں بھی خاموش نہیں بیٹھے کانپور سے نکلنے والا روزنامہ سیاست نامی اخبار میں تین برسوں تک اپنی صحافتی خدمات انجام دینے کے بعددوبارہ ممبئی آئے اور ممبئی کے مشہور اخبارات میں خدمات انجام دیتے رہے۔ کچھ دنوں کے بعد وہ دہلی کے چلے گئے،دہلی میں چند برس گزارنے کے بعد دوبارہ ممبئی آئے اور پھر اردو ٹائمز سے دوبارہ وابستہ ہوگئے۔۱۴؍ برسوں تک اردو ٹائمز میں صحافتی خدمات گزارنے کے بعد جب روزنامہ ممبئی اردو نیوزجاری ہوا تو اردو ٹائمز سے وہ یہاںبہ حیثیت نیوز ایڈیٹر کام کرنے لگے۔آخری دم تک بہ حیثیت کارگزار ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے رہے۔مرحوم انگریزی اور ہندی سے ارد و میں ترجمہ کرنے میں ماہر تھے۔ ان کے اس سانحہ ارتحال پر ممبئی،کانپور،دہلی کی خصوصاً صحافتی برداری میں ایک خلائ سا محسوس کیا جا رہاہے۔پسماندگان میں ان کا ایک بیٹا ضیا ئ الرحمان اور اہلیہ شامل ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت کرتے ہوئے کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔
شریک غم:۔سرفراز آرزو،عزیز اعجاز،فاروق انصاری،شاہد انصاری،اعظم شہاب، یوسف رانا، سعدیہ مرچنٹ، شحیم خان، ریحان انصاری، شکیل خان،ڈاکٹر علاو الدین،داود بھائی(حنفی ہاوس)، رئیس انصاری،ایڈوکیٹ شمشیر احمد شیخ،امتیاز شیخ،فہیم انصاری،مولانا عبدالسلام خان قاسمی،صدر و اراکین اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور پترکار وکاس فاونڈیشن۔