Saturday, 2 September 2023

سوئیس میں دو معلمات کی سبکدوشی پر الوداعیہ تقریب

دھولیہ: ادارہ سوئیس کے زیر انصرام سوئیس اردو پرائمری اسکول کی دو سنئیر معلمات محترمہ نجمہ بانو شمس الضحیٰ اور محترمہ شمیم بانو محمد اسمٰعیل ٣۶/سالہ کی دیرینہ خدمات انجام دینے کے بعد ملازمت سے سبکدوش ہوگئیں۔دونوں ہی معلمات کے اعزاز میں ٣١/اگست بروز جمعرات کو الوداعیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس تقریب کے صدر ادارہ ہذا کے صدر محترم الحاج اخلاق احمد چمڑے والے تھے۔
           مذکورہ تقریب کا آغاز محمد سعد نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا۔نعت نبی ایان نہال احمد نے اپنی مسحور کن آواز میں پیش کیا۔پروگرام کے غرض و غایت رضوان سر نے پیش کئے۔اقصی زبیر احمد جماعت دوم کی طالبہ نے دونوں ہی معلمات کی خدمات کا اعتراف اپنی ننھی سے زبان سے کیا۔پنجم و ششم جماعت کی طالبات نے دونوں معلمات کے اعزاز میں "پیاری استانیاں " گیت پیش کیا۔جاوید سر، عائشہ میڈم، افسانہ میڈم، اشفاق گلشیر کھاٹک سر نے اپنے فرض منصبی سے سبکدوش ہونے والی دونوں ہی معلمات کی دیرینہ ناقابل فراموش خدمات کے یادگار لمحات پر روشنی ڈالی۔اسماعیل شاد سر نے دونوں ہی معلمات کی خدمات کا اعتراف بصد خلوص ہدیہ تہنیت سپاس نامہ پیش کیا۔
             سوئیس اردو پرائمری اسکول کے اسٹاف کی جانب سے دونوں ہی معلمات کو فریج بطور تحفہ دیا گیا۔سوئیس اردو ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج، حاجی محمد عثمان مراٹھی پرائمری و ہائی اسکول کی جانب سے بھی سبکدوش ہونے والی معلمات کی خدمت عالیہ میں تحفے پیش کئے گئے۔
            اس تقریب میں ادارہ کے عہدے داران میں محترم الحاج محمد عفان انصاری صاحب، محترم الحاج زاہد حسین صاحب، محترم الحاج شبیر احمد صاحب، انصاری شکیل احمد صاحب، محترمہ زبیدہ زوجہ ضمیر احمد، محترمہ مہرالنساء زوجہ محمد عفان انصاری، محترمہ زینت کوثر زوجہ زاہد حسین، محترم الحاج انیس احمد ملّا سر صاحب، محترم ڈاکٹر انس عبدالمحیط صاحب بطور مہمانان خاص تشریف فرما تھے۔
           دونوں ہی معلمات کی رہنمائی میں تعلیم حاصل کرنے والے اور اسکول کے پہلے طالب علم کا شرف حاصل کرنے والے ڈاکٹر انس نے دونوں ہی معلمات کی خدمات کا اعتراف کیا۔سوئیس اردو پرائمری اسکول کے چئیرمن الحاج زاہد حسین صاحب نے بھی دونوں معلمات کی اسکول کی ترقی کے لیے قربانیوں کا تذکرہ کیا۔صدارتی خطبہ میں الحاج اخلاق احمد صاحب نے بھی دونوں ہی معلمات کی اسکول کو ترقی کی منزل پر پہنچانے میں کلیدی کردار کا احاطہ کیا۔
           خلیق الزماں سر نےنظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دئیے۔مہمانان کا شکریہ عائشہ میڈم نے ادا کیا۔صوفیہ بانو، شیخ چاہت پروین، عالیہ گوہر ان صدر معلمات کی رہنمائی میں اور جملہ اسٹاف کی انتھک جدوجہد سے پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...