Thursday, 31 August 2023

یاد گار اعزاز

میرے طرف سے نوخیز پرنس عمار احمد کو یہ اعزاز لاجواب تغمہ انہیں مبارک ہو اور معاصر 
اخبارات و میڈیہ کا بہت بہت شکریہ کہ ایک گم شدہ شخص کو خواہ مخواہ منظر عام پر لاکر 
کیا نیکی کمانی تھی کہ صادق حسین اشرفی کے چکر میں آکر 
دولھا دولھا کر رہے ہیں 30 ستم بر کو میرا ہیلی کاپٹر کا بھائی محمد میاں مالیگ اور باجی حلیمہ بانو مالیگ کے طفیل ان کے بچوں نے میرا بھی واوچر ٹکٹ بک کردیا ہے القصہ مختصر 
اس پروگرام کے بعد ہی مالی گاوں کا سفر ممکن ہوگا ان شاء اللہ تعالی ' ورنہ عزیزوں نے پوچھ پوچھ کر بے انتہا کردیا ہے 
تنگ آگیا ہوں 
خیر بہر حال عزیزوں کی محبت ہے جو یاد کرتے ورنہ ہم کہاں اس کے اہل تھے  
رفیقوں سے رقیب اچھے جو جل کر نام لیتے ہیں
گلوں سے خار بہتر ہیں جو دامن تھام لیتے ہیں ،
دیوان عام بھی پیچھا نہیں چھوڑ رہا ہے خیر عزیزوں کا پیار ہے جو اس کا اظہار کرتے ہیں انہیں کہاں چھوڑ سکتا ہوں 
مجوزہ صادق حسین اشرفی کے مشاعرہ کی روئداد دیکھی اور پڑھی شعراء نے زبردست ظلم ڈھایا ہے جس کی داد نہیں دی جاسکتی ہے میں نے عالمی ریڈیو 
ایکسل کے پریزینٹر عالی جناب
عاطف مسعود کو بھی ہم نوالہ ہم پیالہ بنا لیتا ہوں یہ آپ کی پیاری باجی مسز فریدہ شیخ ایم ایس سی ایم ایڈ کی مہربانیوں کا مظاہرہ ہے مجھے فرمارہیں تھیں جب آپ نعت خوانی میں دل چسپی لیتے ہیں 
تو ہمارے برمنگھم کے ریڈیو ایکسل ریڈیو میں بھی کچھ بھی پڑھ دیا کریں ان کی اثناء حیات میں مسٹر جناب انور بھائی کوکن والے پریزینٹر تھے
پندرہ سال ماقبل کی بات کر رہا ہوں کوئی آج کل کی بات نہ کریں اور میرا دامن گیر ہو ،
چلو دیکجو جاوید انور نے زبردست میرا تعارف کرانے میں کوئی کسر نہیں رکھی ہے لنگوٹی دوستوں کو کون بھول سکتا ہے
انہوں نے اسی کا جلوا دکھایا ہے
خیر بہرحال اہل مالی گاوں کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے جو 
آج سخت پریشانی کا شکار ہیں 
باران رحمت کے توبہ استغفار و دیگر تمام مراسم میں جتن کئے جارہے ہیں ساتھ ساتھ جملہ افعال قبیحہ کو بھی ترک کرنے
عزم بالجزم کریں اللہ ذرہ نواز 
بہا نمی جوید - بہانہ می جوید
عزیزو پیارو تم سب کچھ کرو ساتھ ساتھ اپنے نا تواں بھائی بہنوں عزیزوں اور پیاروں کو نہ بھولو ان کی غائبانہ مدد کرتے رہو پھر اللہ کو باران رحمت نازل فرمائے گا ہم بھی دکھی ہیں آپ کے ساتھ چلیں اب اجازت چاہیں گے کسی عزیز ' دوست کو بھول گیا ہوں تو اللہ رب العزت کے گھر تک مجھے معاف کریں 
فقط 
والسلام مع الاکرام و الاحتشام
نیاز احمد مالیگ
اولڈ بری یو کے
31 08 23

*🛑سیف نیوز اُردو*

کیا ہم مشین بن چکے ہیں؟ عامر خاکوانی کا کالم ابتدا ایک کہانی سے کرتے ہیں، وہ بھی فلمی کہانی۔ اس میں اگرچہ وہ نکتہ مو...