یہ ہے اصلی تصویر شیر میسور ٹیپو سلطان کی۔۔فرقہ وارانہ ماحول کو بگاڑ کر کس کی مدد کیجا ئے گی
. . . . . . . . یہ ہے اصلی تصویر شیر میسور ٹیپو سلطان کی۔جن کا اصل نام فتح علی خان تھا ۔جنکو شیر میسور ٹیپو سلطان بھی کہا جاتا ہے۔انکی پیدأئش 1.دسمبر 1751 میں ہوئی تھی۔اور شہادت 4 مئی 1799 کو ہوئی تھی۔وہ پکے سچے مسلمان بادشاہ تھے چونکہ وہ ایک سچے مسلم حکمران تھے اس لئے اںصاف پسند بھی تھے اس دور میں دلت خواتین کو اپنی چھاتی کھلی رکھنے کا حکم ۔۔سورن۔۔ذات نے دیا ہوا تھا اور حکومت کسی کی بھی ہو اونچی ذأت کے بڑے چھاتی کی سأئز کے مطابق ٹیکس وصولتے تھے اس بات کا جب ٹیپو سلطان کو علم ہوا تو انہوں نے نچلی ذات کی خواتین سے اس ٹیکس کی وصولی پر پأبندی لگادیئے جس سے سورن ذات ان سے ناراض ہوگئی أور ٹیپو سلطأن کے خلاف بغاوت کردئیے بغاوت کو کچلنے کے لئیے ٹیپو سلطان نے سورنوں پر چڑھائی کردیئے جس سے بہت سارے سورن مأرے گئے۔أسی لیئے فرقہ پرست ٹیپو سلطان کو ہندو دشمن مانتے ہیں۔ہنڈوستان اور دنیا کی تأریخ بغاوت جنگ خونریزی سے بھری پڑی ہے مگر وأحد بھارت میں تاریخ کا حوالہ دیکر مسلمأنوں سے بدلے کی باتیں کیجاتی ہیں۔دراصل سورنوں کو جنگ ہارنے سے زیادہ أس چھاتی کو۔۔ڈھنکنے۔کے حکم اور چھاتی ٹیکس کے خأتمے کا دکھ ہے جو رہ رہ کر ابھرتے رہتی ہے اور فرقہ پرست اسکا استعمال کرتے رہتے ہیں اور اپنی تسکین کرتے رہتے ہیں۔
. . . . . مالیگاؤں کارپوریشن میں جس ڈپٹی میئر کی أفس میں ٹیپو سلطان کا نفلی فوٹو لگایا گیا تھا جس کے بعد فرقہ پرست طاقتوں کو فرقہ پرستی کرنے کا موقع ملا تھا اس ڈپٹی میئر اور اسکی حمایت میں أگے أنے والوں نے کبھی۔1 دسمبر کو ٹیپو سلطان کا جنم دن منایا ہے کیا میری معلومات میں کبھی نہیں پھر أج ٹیپو سلطان سے محبت کیوں جاگ گئی۔کہیں ایسا تو نہیں کہ محبت کے نام پر فرقہ پرستوں کو فرقہ پرستی کرنے کا موقع دیا جارہا ہے کیونکہ أج فرقہ وارانہ ماحول خراب کرکے اقتدار تک پہونچنے کا چلن عام گیا ہے أس لیئے ٹیپو سلطان کا نقلی فوٹو لگأنے سے پہلے ان باتوں پر دھیان دینا چاہئیے۔
` *17 فروری کـو مفـت معـــائنــــہ کیـمــپ*
*مالیگاؤں میں فری ہومیوپیتھک و ایلوپیتھک میڈیکل کیمپ*
👨⚕️*ڈاکٹر محمد عامر جیلانی*
BHMS, CCMP
*ڈاکٹر محمد ثاقب*
*M.B.B.S. M. D. (MEDICINE)*
تجربہ کار اور پروفیشنل ہومیوپیتھک و ایلوپیتھک ڈاکٹرس
🩺 خصوصی علاج برائے:
✔ جوڑوں کا درد / آرتھرائٹس / کمر درد
✔ دمہ / الرجی
✔ جلدی امراض (ایگزیما، سوریاسس)
✔ بالوں کا گرنا اور سر کی جلد کے مسائل✔ Acidity ہاضمے کے مسائل
✔ مائگرین / آدھا سر درد
✔ تھائرائیڈ اور شوگر، بلڈ پریشر
✔ گردے کی پتھری
✔ خواتین اور بچوں کےتمام مسائل
✔ ذہنی دباؤ / بے چینی / نیند کے مسائل
✔ سگریٹ نوشی / الکحل چھوڑنے میں مدد
شوگر کے مریضوں میں پیروں میں زخم
نہ بھرنے والے زخم
دل کے امراض
💚 ہر مریض کے لیے انفرادی کیس اسٹڈی
📅 منگل | 17/02/2026
⏰ وقت: صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک
*🏥 ان تمــام امـراض سـے مـتـاثـر حضـرات زیـادہ سـے زیـادہ فـائـدہ اُٹھـائیـں۔*
🌏 *`پتᷤــᷤــͤــͬــͩــͣہ بـرائـے مفـت معـــائنــــہ کیمــپ`*
*الفــلاح میـڈیکـل، جـونـا فـاران ہـاسپِٹـــل کـے بـازو میـں مــرزا غـالـب روڈ مـالیگـاؤں*
*`وقـت 🕰️ :`*
*صبح 11بجــے سـے شـام 4 بجــے تـک*
*`رابطــᷝــᷝᷝــͣــͨـــہ نمبــر :`*
*ڈاکٹــر عامر الفلاح*
📲 9273221186
*اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر پر دس روزہ تراویح*
مالیگاؤں : ماہ رمضان المبارک کی پاکیزہ ساعتیں قریب ہیں- اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر (نزد پرانی تاج ہوٹل نور باغ) میں دس روزہ تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے- عشرۂ اول میں ختم قرآن پاک کی سعادت حاصل کی جائے گی- حافظ محمد شعبان رضا صاحب نماز تراویح میں قرآن پاک کی تلاوت کریں گے- عشا کی جماعت سوا آٹھ بجے ہوگی- یوں ہی ختم قرآن پاک کے بعد بھی پورے ماہ تراویح کی پابندی ضرور کریں- پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی گزارش نوری مشن نے کی ہے-
Aa'laHazrat Research Center Noor Bagh Malegaon me'n 10 roza tarawih ho'gi. Hafiz Muhammad Shaban Raza Sahab Imamat Farmae'n ge. Isha ki Jama'at ka waqt 8:15 hai. Pabandi e waqt ke sath Shirkat ki Guzarish Noori Mission Malegaon ne ki hai.
*آج صوفئ ملّت صوفی غلام رسول صاحب قادری کا چھٹا یوم وصال*
*پـھــر تـیـری کـہانـی یـاد آئـی*
*صوفئ ملت حضرت صوفی غلام رسول صاحب قادری علیہ الرحمہ ایک ہمہ جہت و ہمہ صفات شخصیت!!!!*
(*یوم وصال 29 شعبان المعظم*)
*میں مسلک اعلی حضرت پر منضبط ایک ایسی تنظیم ہوں جس کی روش روش پر حضرت صوفی غلام رسول قادری صاحب علیہ الرحمہ نے اپنی کشت ریزی سے گلہائے رنگا رنگ رقصاں و بہاراں کئے ہیں. حضور صوفئ ملت نے ہی میرے سر پر اپنا دست شفقت رکھتے ہوئے مجھے جہان رنگ و بو سے آشنائی بخشی ہے. انھوں نے ہی میرے دھڑکتے سینے پر اپنے ہی ہاتھوں آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کی ایسی تختی آویزاں کی ہے جس کی بدولت سنیت کے چراغوں میں ضو فشانی ہی ضوفشانی ہے. مسلک اہلسنت کی یہی وہ تنظیم ہے جس نے بنتے بگڑتے حالات میں سنیت کو فروغ و استحکام عطا کیا ہے. ایسا نہیں ہے کہ صوفئ ملت نے صرف اور صرف سنیت کے فروغ و استحکام کیلئے اپنے عزم و ارادوں اور حوصلوں کو بروئے کار لایا ہے بلکہ جب جب جہاں جہاں انھیں آواز دی گئی وہ فورأ سے پیشتر وہاں پہنچے اور حلقۂ دیگراں کی تکالیف کا یوں ازالہ کیا کہ سارے گلے شکوے یوں دور ہوئے جیسے وہ جہاں بھی گئے وہ کوئی پرائے نہیں بلکہ ان کے اپنے ہی ہوں. قوم و ملت پر جب بھی ریشہ دوانیوں کا جال پھینکا گیا انھوں نے اپنی مساعئ جمیلہ سے ان کا سدباب یوں کیا کہ سبھی مخالفین انگشت بدنداں ہو کر رہ گئے.صوفئ ملت کا انداز خطابت اور قد و قامت غضب کی اٹھان لئے ہوئے ایسا رہا تھا کہ جو بھی انھیں دیکھ لیتا یا ان سے ملاقات کر لیتا مرعوب ہو کر رہ جاتا تھا. 2006 کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے بے گناہ مسلم نوجوانوں کی با عزت رہائی کے لئے گلی سے دلی تک ایک کر دینے والی مخلص و ملنسار شخصیت صوفئ ملت صاحب کے علاوہ آج تک دوسری منظر عام پر نہیں آئی ہے. غضب کا حافظہ رکھنے والے صوفئ ملّت صاحب اپنی پر جوش خطابت کی وجہ سے بھی ہر مکتبہ فکر کے افراد کے منظور نظر رہے تھے. بیک وقت کئی ایک سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی تشہیر کا فریضہ جب وہ انجام دینے پر آتے تو انھیں دیکھنے اور سننے والا اس پریشانی میں مبتلا ہو جاتا تھا کہ وہ کس پارٹی کے امیدوار کی تشہیر کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں. اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی کی حیثیت سے بھی متحرک و فعال رہے تھے. ان کی اسی اختراعی ذہنیت کی غماز کل جماعتی تنظیم کی تشکیل بھی کہلاتی ہے. کل جماعتی تنظیم کے ذریعے صوفئ ملّت صاحب نے مختلف الخیال متعبر مسلکی نمائندوں کو مجتمع کرکے جو کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں وہ اتنے دھندلے اور آسان نہیں ہیں کہ انھیں آسانی سے فراموش کردیا جائے. موصوف کی ہمہ جہت و ہمہ صفات خدمات کا احاطہ کرنے کے لیے طویل وقت اور طویل عمر درکار ہے تو ان کی بے مثال و بےلوث خدمات کا چند لفظوں چند سطروں میں اظہار کردینا کاسے میں انا ساگر کو سیمٹ لینا کہلائے گا.مسلک اعلیٰ حضرت کے پیروکار اور سلسلہ قاردیہ چشتہ صابری و شطاریہ کے نقوش تابندہ کو اپنا مقصد حیات بنا لینے والے صوفی ملّت صاحب نے جب درگاہ حضرت معصوم شاہ کے آستانے کو نئے رنگ و روغن سے آشنائی بخشی تو پھر یوں ہوا کہ دارالعلوم اہلسنت فیض القران بینا و نابیناؤں کا مدرسہ کے علاوہ دختران ملت کو علوم دینیہ سے آشنا کرنے کے لیے مدرسہ اہلسنت عائشہ اللنبات کی نہ صرف بنیاد گزاری کی بلکہ ایسے معصوم یتیم خانہ کی داغ بیل بھی ڈالی جہاں نہ صرف طلباء بلکہ طالبات کے لیے بھی علوم دینیہ کی ہمراہی میں قیام و طعام کا مکمل اہتمام کرتے ہوئے ان کی تمام تر کفالت کا بھی بار گراں یوں اٹھایا کہ اگر کوئی ان کی مخالفت پر آمادہ بھی ہوا تو اسے شرمندگی کا شکار ہونا پڑا .صوفئ ملت نے جب تحفظ مزارات کی جانب پیش رفت کی تو شہر مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ قرب و جوار میں موجود بندگان خدا کے خستہ حال مزارات کی از سر نو تجدید و مرمت کا مخلصانہ فریضہ انجام دینے کی کوشش کی جیسے وہ اللہ کے ولیوں کے آستانے کی مرمت و درستی نہیں بلکہ اپنے ذاتی مکان کو رنگ و روغن اور مرمت و درستی سے آشنائی بخش رہے ہوں. شہریت ترمیمی ایکٹ کے احتجاج میں منعقدہ شاہین باغوں کے مظاہرین پر جب بھی قانون و عدلیہ نے یورش کرنے کی کوشش کی صوفئ ملت احتجاج پر آمادہ مظاہرین اور قانون و عدلیہ کے مابین کسی آہنی دیوار کی طرح یوں سینہ تانے آن موجود ہوئے کہ قانون و عدلیہ کو پسپائی اختیار کر کے پیچھے ہٹنا پڑا .شہر میں آنے والا ہر نیا پولیس آفیسر نہ صرف ان سے گفت و شنید اور ملاقات کا متلاشی رہا کرتا تھا بلکہ ان کے قائم کردہ دارالعلوم اہلسنت فیض القران بینا و نابیناؤں کا مدرسہ کے ساتھ ساتھ حضرت معصوم شاہ کے آستانے کے طواف کا بھی متمنی رہا کرتا تھا. مفلوک الحال بے بضاعتوں کی داد رسی کرنا صوفئ ملّت صاحب کا وطیرہ خاص رہا تھا. اخباری نمائندوں کی خبر گیری رکھنا ان سے اپنے تعلقات استوار رکھنا صوفئ ملت کا محبوب مشغلہ رہا تھا. مالیگاؤں شہر ہی نہیں بلکہ قرب و جوار اور دور دراز کے علاقوں میں بکھرے ہوئے ہزارہا مریدین صوفئ ملّت صاحب سے وابستہ رہنے کو ہمہ وقت تیار رہا کرتے ہیں. آج بھلے ہی انھوں نے اپنا مسکن خلد بریں میں تعمیر کر لیا ہو لیکن ان کی متحرک و فعال شخصیت آج بھی ہمارے اپنے درمیان اپنے تمام تر نظریات سمیت فعالیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی یادوں کے چراغوں کو یوں ضوفشاں کئے ہوئے ہیں کہ آتی جاتی طوفانی ہوائیں بھی اس کی ضوفشاں لو کو بجھانا تو کجا مدھم کرنے سے عاجز و محروم ہے. چار برس بیتے صوفی ملّت صاحب کو خلد بریں کا مکیں ہوئے لیکن ان کا کاز ان کا مشن آج بھی اول دن کی طرح کامیابی سے جاری و ساری ہے کیونکہ آج ان کے قائم کردہ دارالعلوم اہلسنت فیض القران بینا و نابیناؤں کا مدرسہ اور مدرسہ عائشہ اللنبات کے ہمراہ معصوم یتیم خانہ بھی اپنی تمام تر آب و تاب کے ہمراہ اسی طرح کامیابی سے جاری ہے جیسے وہ اوپر آسمانوں سے دیکھ رہے ہوں کہ کہیں کسی سے کوئی لاپرواہی یا غفلت تو نہیں ہورہی ہے. ان کی یادیں تا ہنوز ہمارے قدم بہ قدم یہ کہنے پر مجبور کئے جارہی ہیں کہ.........*
*ایک یاد ہے کہ دامن دل چھوڑتی ہی نہیں*
*ایک بیل ہے کہ لپٹی ہوئی ہے شجر جاں کے ساتھ*
*.....خراج عقیدت منجانب......*
*آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام مالیگاؤں*
*بینا نابیناوں کا مدرسہ دارالعلوم اہلسنت فیض القرآن*
*لڑکیوں کا مدرسہ عائشہ للبنات معصوم یتیم خانہ*
*درگاہ حضرت معصوم شاہ ٹرسٹ*
*درگاہ حضرت بھیکن شاہ ٹرسٹ*
*مرکز روحانیت خانقاہ امدادیہ*
*مخدوم صابر اکیڈمی مالیگاؤں*
*عباسیہ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں*