تاریخ قوموں کی زندگی ہوتی ہےتاریخ قوموں کو زندہ رکھتی ہے
تاریخ حوصلہ بخشی ہے
تاریخ وقت کا آئینہ ہوتی ہے
سیف نیوز اردو کے روح رواں محترم "منصور اکبر" نے "ایک شام بزرگ شعراء کے نام" سے ادبی تاریخ کے تینوں زمانوں کو یک جا کرکے باکمال اور بے مثال پروگرام تربیت دے کر ایک تاریخ رقم کر دی ہے
*🔴بہی خواہاں*
*انصاری محمد ہارون*
*مسعود پینٹر*
*آصف سبحانی*
گزشتہ دنوں سات فروری سنچر کی شب اسکس ہال میں ادارہ "سیف نیوز" اردو کی جانب سے ایک شام بزرگ شعراء کے نام منعقد کی گئی جسمیں 25 بزرگ شاعروں ادبیوں کا اعزاز و استقبال کیا گیا، مومنٹیو گل شال و تحائف کے ذریعے تقریب میں "کریم آف دا سٹی" معزز مہمانوں کی کیثر تعداد موجود تھی ایک اسٹیج پر تمام بزرگوں کی موجودگی نے پروگرام کو تاریخی بنا دیا سا معین کے خلوص سے تقریب نہایت کامیاب رہی شہر کے خوش فکر افراد نے مبارکباد دی۔۔
سیف نیوز اردو کی جانب سے تمام شرکاء کے لیے اظہار تشکر دعاؤں کی درخواست اللہ ان بزرگوں کا سایہ ہم پر تادیر قائم رکھے آمین
___
جنون کا دوسرا نام منصور اکبر ہے منصور بھائی جو خواب دیکھتے ہیں وہ اس کی تکمیل میں لگ جاتے ہیں یہی جنون کا سبب ہے کہ شہر کی تاریخ میں برسوں کے بعد تمام بزرگ شعراء ایک رنگ منچ پہ آے وہیں شہریان کی تعداد بھی کافی تھی بیشتر شہریان یہ کہتے ہوے نظر آے کہ برسوں کے بعد آج مالیگاؤں کی اصل جھلک دیکھنے کو ملی شوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی نے نوجوانوں و ادبیوں کو اپنی اپنی دنیا میں سمٹ دیا ہے،
جس مقامی ادب تہذیب کم دیکھنے میں ملتی ہے لیکن یہ سیف نیوز پریوار نے تمام شہر کے بزرگوں کو ایک جگہ ایک منچ پہ لاکر سننے سنانے کا موقع دیا - ان کے اعزاز میں تحائف میمنٹو، گلدستہ پیش کرکے نہ صرف ان کی ادبی جدمات کی سراہنا کی جو کہ قابل مبارکباد ہے
🔴موت ڈاٹ کام مالیگاؤں اس ادبی و تہذیبی کام کی "ادارہ سیف نیوز پریوار" کی سراہنا کرتا ہے اور تمام افراد کو مبارک باد پیش کرتا ہے
_____🌼🌼🌼
سیف نیوز اور منصور اکبر کو دلی مبارکباد ایک تاریخی پروگرام ترتیب دینے پر۔۔۔۔
منصور بھائی آخر تم نے اپنے بناۓ ہوۓ بت میں جان ڈال ہی دی سلامت رہیں
🔴نعیم صدیقی کافی ہاؤس
____________
سیف نیوز کی انفرادیت کا کون قائل نہیں منصور نام سے ہی نہیں کام سے بھی بڑا ہے یہ کام صرف وہ ہی کرسکتا ہے بہت مبارکباد
🌸ماسٹر سعید پرویز
______
"جونے زمانے یاد آگئے جی خوش ہوا بہترین پروگرام رہا ۔۔۔"
🔴اثر صدیقی
________
پروگرام ہر پہلو باوقار وشاندار رہا کہیں سے کوئی کمی نہیں رہی آدعائیں ۔۔ 🔴عبد الرشید آرٹسٹ
______
میعاری پروگرام رہا منتظمین کو ڈھیر ساری مبارکباد
🔴محمد رضا سر
حیرت ہے کم وسائل میں بھی اتنا بامقصد پروگرام اسلاف کی ستائش پر نیک خواہشات ۔۔۔ 🔴خیال۔انصاری
_______
الحمداللہ۔۔۔۔۔ایک منفرد، تاریخ ساز،یادگار اور کامیاب ترین پروگرام کے لۓ مبارک باد منصور اکبر سیف نیوز اردو اسٹاف کو
🔴سراج دلار سر
______
اتنے بزرگوں شعراء کو ایک اسٹیج پر اور اتنے احترام سے ان کو اعزاز سے نوازنا اور شہریان کی ایسی بروقت موجودگی میں نے شہر کے کسی بھی پروگرام میں نہیں دیکھی سیف نیوز پریوار '__ ہی یہ کام کرسکتا تھا
🔴علی عمران (پینٹر)
_____بہت بڑا پروگرام ہوا ہے ہر لحاظ سے بہتر بہت مبارکباد اچھا لگا
🔴احمد ایوبی سر
_______
"شہر کی تہذیبی روح کو تازہ کرتا ہوا منصور اکبر کے جنون سے سجا یہ مشاعرہ بے حد کامیاب رہا۔ بزرگ اہلِ علم و ادب کا ایسا باوقار اجتماع کم کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔"
🔴صدیق اکبر (جدید شاعر)
________
"شہر کی تہذیبی فضا میں منصور اکبر (سیف نیوز مالیگاؤں) کے جنون کی خوشبو گھل گئی اور مشاعرہ ایک یادگار محفل میں ڈھل گیا۔ بزرگوں کا ایسا باوقار اور پُراثر اجتماع مدتوں بعد دیکھنے کو ملا۔"
🔴تنویر اشرف (شاعر)
بزرگ شعرا و اہلِ قلم کا اجتماع اس بات کی علامت ہے کہ ہماری روایت ابھی زندہ ہے۔ بزرگوں کی موجودگی محفل کو وقار دیتی ہے اور نوجوان نسل کے لیے رہنمائی کا سبب بنتی ہے۔
🔴ابن آدم (شاعر موسیقار، ادب اطفال وادیب)
*🔴م*🔴ایسے مشاعرے صرف ادبی نشست نہیں ہوتے بلکہ شہر کی تہذیبی روح کو زندہ رکھنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
🔴ابرار عظمت (ادب نواز)
سیف نیوز کا یہ مشاعرہ واقعی یادگار ثابت ہوا—شعر و ادب کی محفل نے دل موہ لیے!
🔴منتظم عاصی (تصوف و صوفی شاعر)
"سیف نیوز کی اس ادبی کاوش اور منصور اکبر کے جنون نے شہر کو یہ موقع دیا کہ وہ اپنے اکابرین کو ایک ہی جگہ دیکھ اور سن سکے۔"
🔴انصاری سہیل ایڈوکیٹ (ادب نواز)
"سیف نیوز کی ادبی کاوش اور منصور اکبر کے والہانہ لگن نے شہر کو وہ یادگار لمحہ عطا کیا جب اس نے اپنے اکابرین کو ایک ہی چھت تلے دیکھا اور سنا۔"
🔴سعود انصاری سورج منڈپ
(ڈرامہ آرٹسٹ سیتا ٹھیٹر گروپ )
سیف نیوز کی ادبی پیشکش اور منصور اکبر کے شوق نے شہر کو یہ سعادت بخشی کہ اس نے اپنے اکابرین کو ایک ہی چھت تلے دیکھا اور سنا۔انتظامیہ کی محنت بھی قابلِ احترام رہی
🔴عاکف نبیل (ڈرامہ آرٹسٹ سیتا گیتا تھیڑ گروپ)
___
شہر کے تہذیبی البم میں ایسے البم کم از کم بنتے ہیں یہ کارنامہ منصور اکبر و ان کے رفقاء نے کر دکھایا اپنے جنون اور لگن سے "سیف نیوز یوٹوب چینل و تمام منتظمین کو سیتا اور گیتا ڈرامہ گروپ کی جانب سے مبارک باد
🔴خالد قریشی (ڈرامہ ڈائریکٹر
___برادرِ محترم منصور اکبر اور سیف نیوز کی جانب سے ’’یادِِ رفتگاں‘‘ کا عظیم الشان مشاعرہ.. تاریخی و یادگار کامیابی سے ہمکنار ہوا ..
مالیگاؤں کی ادبی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب اُس وقت رقم ہوا جب ادارہ سیف نیوز کے زیرِ اہتمام اور منصور اکبر کی سرپرستی میں ’’یارِ رفتگاں‘‘ کے عنوان سے ایک شاندار اور تاریخی مشاعرہ منعقد ہوا.. یہ مشاعرہ شہر کے بزرگ اور حیات شعرائے کرام کے نام معنون تھا.. یہ یادگار مشاعرہ ادیب الملک حضرت ادیب مالیگانوی سے موسوم کیا گیا.. جس نے اس تقریب کو ایک ادبی وقار عطا کیا۔..
مشاعرے کی صدارت شہر کی بزرگ معروف شخصیت رمضان عبدالشکور المعروف رمضان بھائی فیمس نے رباعیات سنا کر اور کچھ نصیحتیں کرکے سلیقے کے ساتھ انجام دی.. جب کہ نظامت کے فرائض شہر کے کہنہ مشق شاعر لفظوں کے جادوگر شہنشاہِ نظامت غلام مصطفیٰ اثر صدیقی صاحب نے بہ حُسن و خوبی انجام دی.. اُن کی دل نشیں نظامت نے شہر کے بزرگ شعراء شہر کی ادبی روایات اور تاریخی حوالوں کو اس خوبصورتی سے جوڑا کہ مجھے یقین ہیکہ حاضرین کے ذہنوں میں آپکی اثرانگیز، مربوط و دلنشیں نظامت تادیر نقش رہیگی..
مشاعرے میں بزرگ اور معتبر شعراء ڈاکٹر اشفاق انجم، ظہیر ابن قدسی ،انیس نیر، احمد شناور، قطب الدین راہی، انصاری محمد رضا ، واحد انصاری خالد انور اور متین شہزاد سمیت متعدد کہنہ مشق شعراء نے اپنا منتخب اور معیاری کلام پیش کرکے حاضرینِ محفل کا نہ صرف دل جیت لیا بلکہ اُنہیں ماضی میں ہونے والے مشاعرہ گاہوں کی یاد دلادی.. مجھے یقین ہیکہ شعر و سخن کی یہ یادگار محفل عرصے تک لوگوں کی گفتگو کا حصہ بنی رہیگی..
اس موقع پر منصور اکبر صاحب اور اُن کے مخلص معاونین کی جانب سے تقریباً پچیس بزرگ شعراء کی باوقار پذیرائی کی گئی... اُنہیں خوبصورت مومنٹو اور گلدستے پیش کرکے اُن کی خدمات کا اعتراف کیا گیا... منصور اکبر بھائی کا یہ مستحسن عمل نہ صرف ادبی روایت کی پاسداری تھا بلکہ ان بزرگ شعراء کی زندگی میں عزت افزائی کی ایک روشن مثال بھی بنا....
انتظامی کمیٹی میں معروف افسانہ نگار احمد نعیم، ادب کا ستھرا ذوق رکھنے والے نعیم احمد صدیقی، ڈراموں کے بہترین ہدایتکار اور اداکار خالد قریشی ، ڈرامہ آرٹسٹ عاکف نبیل ، مزمل بھائی سیف نیوز، رضوان ربانی سر ربانی دی اسکالر چینل، ڈرامہ آرٹسٹ سعود انصاری اور دیگر دوستوں نے پانی کی بوتل اور بہترین چائے پیش کرکے مہمان نوازی کی شاندار مثال قائم کی نیز اسکس ہال میں آنے ہوے سینکڑوں مہمانوں کو گل پیش کرکے اُن کا پرتپاک خیر مقدم کیا ..
ہال میں موجود ہر شخص بلا شبہ اپنی ذات میں انجمن تھا..
اس یادگار موقع پر مجھ احقر کی بھی منصور اکبر صاحب اور اُن کے معاونین کی جانب سے شال پوشی اور گل دستہ پیش کرکے عزت افزائی کی گئی جو میرے لیے باعثِ افتخار اور خوش نصیبی ہے.. اس تقریب نے پرانے دوستوں سے ملاقات اور ادبی رشتوں کی تجدید کا حسین موقع بھی عنایت کیا.. خطبہ صدارت سے قبل مفتی شارق ندوی صاحب نے بھی خطاب کیا..
آخر میں اس کامیاب بامقصد اور تاریخی ادبی پروگرام کے انعقاد پر ادارہء سیف نیوز بالخصوص منصور اکبر بھائی اور اُن کے بے لوث محنتی رفقاء مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے ثابت کردیا کہ مالیگاؤں آج بھی ادب، تہذیب اور بزرگوں کے علمی و ادبی محترم وجود کی قدر کرنے کا مثالی مرکز ہے الحمدللہ...منصور اکبر صاحب اور رضوان ربانی سر نے شکریے کی رسم ادا کی..
🌼عمران جمیل
________
ایک شام بزرگ شعرا کے نام — اعزازی و استقبالیہ تقریب
مالیگاؤں شہر کے بزرگ اور استاد شعرا کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب نہایت کامیاب اور یادگار ثابت ہوئی۔ اس باوقار ادبی نشست کا اہتمام سیف نیوز اور جناب منصور اکبر صاحب کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کا مقصد شہر کے سینئر شعرا کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
تقریب میں شہر کی معزز ادبی شخصیات، اہلِ قلم اور ادب دوست حضرات کی بڑی تعداد شریک رہی۔ اس موقع پر بزرگ شعرا کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی علمی و ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔
کافی ہاؤس کی جانب سے احمد نعیم، نعیم صدیقی اور دیگر احباب نے نہایت محبت اور خلوص کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ ناچیز کو بھی اس ادبی محفل میں عزت و توقیر سے نوازا گیا، جس کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تقریب کے دوران ادبی گفتگو، شعری نشست اور یادگار لمحات نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ یہ تقریب نہ صرف بزرگ شعرا کے احترامc کا عملی اظہار تھی بلکہ مالیگاؤں کی ادبی روایت کو مضبوط کرنے کی ایک خوبصورت کوشش بھی ثابت ہوئی۔ 🔴عظمت اقبال
______
شہر کی مشہور سیف نیوز اور بہترین منتظم و ناظم منصور اکبر کی بھرپور کوششوں سے ایک انوکھا یادرفتگاں پروگرام رکھا گیا. شہر کی تمام ادبی شخصیات کی کوششوں سے یہ پروگرام اپنے آپ میں نا صرف کامیاب بلکہ ایک یادگار پروگرام ثابت ہوا.
ممبئی میں ہونے کی وجہ سے میں شرکت نہیں کرسکا لیکن آن لائن پروگرام دیکھا اور بہت افسوس ہوا کہ اتنے اہم پروگرام میں شریک کیوں نہیں ہوسکا؟
میں میرے عزیز محترم منصور اکبر کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک کامیاب نشست منعقد کی.
امید ہے آئندہ بھی اس قسم کے پروگرام شہر کی زینت بنتے رہیں گے. سیف نیوز اور برادر منصور اکبر کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں 🌹
🌸ڈاکٹر عمران امین ممبئی