Sunday, 15 February 2026

*🔴سیف نیوز اردو*




*سیف ٹرپس*
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.shariztech.saiftrips.app
*سیف نیوز جہاں یوٹیوب انسٹاگرام بلاگر فیس بک پیج پر خبریں و دیگر مواد لگاۓ جاتے ہیں وہیں اب الحمدللہ سیف ٹرپس ایپ بھی شروع کیا گیا ہے جہاں آپ کو ایک ہی کلک پر ہر نیوز یوٹیوب انسٹاگرام بلاگر کی مل جاۓ گی مختلف پلیٹ فارم پر تلاش ختم ۔۔۔ وہیں اس میں آپ کو سواریوں زمین ہوٹل وغیرہ کی بھی جانکاری ہوگی وہیں سے آپ بکنگ بھی کرسکیں گے پورے ملک میں کہیں بھی لہذا سیف ٹرپس ضرور ڈاؤن لوڈ کریں اور شکریہ کا موقع دیں*

*پلے اسٹور پر saif trips ٹائپ کریں انسٹال کریں اوپن ہونے پر allow دبائیں گیٹ اسٹارٹ کریں چھ سہولیات میں سے کوئی بھی سہولت سامنے آۓ وہاں کلک کریں موبائل نمبر ٹائپ کریں ویری فائی دبائیں ایپ شروع ہوجاۓ گا نہایت آسانی سے وہ بھی کم ایم بی لے گا*
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.shariztech.saiftrips.app










مالیگاوءں کارپوریشن برسر اقتدار سیکولر فرنٹ متوجہ ہوں۔
پہلی مہا سبھا میں ان تمام عنوانات کو لایا جائے۔
پریس نوٹ: از قلم آصف بنداس، 
9273019740
مالیگاوءں سیکولر فرنٹ کو تاریخی اقتدار نصیب ہوا۔ اور روز اول سے یہ چرچا رہی کہ کارپوریشن پر میئر اور ڈپٹی میئر سیکولر فرنٹ کا ہوگا۔ الحمد اللہ شہر کی تاریخ میں کارپوریشن میں پہلا اقتدار ایسا براجمان ہوا کہ اب یک مشت شہر کی ترقی ہوگی۔ 

لہذا بہت زیادہ گہرائی میں نہ جاتے ہوئے سیکولر فرنٹ کو ان عنوانات کی جانب توجہ دلائی جارہی ہے۔ جو شہر کے لئے بہت اہم اور سنگین مسلہ ہے۔ لہذا ان تمام عنوانات کو پہلی مہا سبھا جو کہ ماہ رمضان المبارک سے ایک روز قبل 18فروری کو ہونے جارہی ہے ۔ اس مہا سبھا میں ان عنوانات کو منظور کیا جائے بلکہ منظوری کے بعد فورا" اس پر عمل بجاونی مستقل کے لئے کی جائے۔ 


1)پورے شہر کی اہم اہم شاہراوں سے مستقل و ہمیشہ کے لئے اتی کرمن صاف کیا جائے۔ کیونکہ اتی کرمن کی وجہ سے ایک تو نالوں اور گٹروں کی مکمل صفائی نہیں ہوتی۔ دوسری وجہ اتی کرمن سے راستہ چلنا دشوار ہوگیا ہے۔ اس پر فورا" عملی کام سے شہریان جو راحت ملے گی۔


2) پورے شہر میں جہاں جہاں پرشاسک راج میں انڈر ڈرینج کا کام کرکے روڈ کو کھنڈر چھوڑ دیا گیا ایسے تمام روڈ راستوں کو جلد از جلد کانکریٹ تعمیر کیا جائے۔ 

3) ماہ رمضان المبارک کے پورے ایام میں ہر دن گندگی و کچرا اٹھایا جائے اور کورناک کمپنی کو باور کرایا جائے کہ افطاری کے بعد بھی گندگی و کچرا اٹھایا جائے تاکہ تعفن نہ ہو۔ 

4) پورے شہر میں مچھروں کی بہتات پروان چڑھی ہے۔ لہذا مچھر مار دواوءں کا کڑک چھڑکاوء علاقہ وائز مسلسل ہو۔

5) پورے ماہ رمضان المبارک میں پینے کے پانی کی فراہمی پابندی سے کی جائے۔ بلاوجہ ٹیکنیکل میسٹیک کے نام سے مزید پانی کٹوتی بالکل برادشت نہیں کی جائے گی۔ 

6) پورے رمضان المبارک میں مالیگاوءں پاور سپلائی کمپنی کو یہ باور کرایا جائے. کہ جان بوجھ کر لوڈ شیڈنگ براشت نہیں کی جائے گی۔



7) رمضان المبارک اور عید الفطر کے پیش نظر جہاں خراب راستے ہیں وہاں فورا" پیچ ورک کیا جائے۔ 

امید ہیکہ سیکولر فرنٹ اپنی پہلی مہا سبھا میں جتنے بھی عنوان ہیں ان میں یہ تمام عنوانات بھی شامل کریگا۔ اور شہریان کو شکریہ کا موقع دیگا












مالیگاؤں میں اے ایچ سی اکیڈمی ٹیلنٹ ہنٹ کا شاندار انعقاد   
مالیگاؤں میں اے ایچ سی اکیڈمی کے زیر اہتمام "ٹیلنٹ ہنٹ" پروگرام سنگمیشور کے وسیع و عریض لان میں نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں شہر کے طلباء، اساتذہ اور سرپرستوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔  

تقریب کے صدر حافظ ولی احمد خان (احمد آباد) نے نوجوانوں کو قوم و ملت کی امیدوں پر مزید محنت اور تعلیم پر توجہ دینے کی تلقین کی۔ کارپوریشن میئر نسرین شیخ نے شہر کے فلاحی کاموں اور بنیادی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اے ایچ سی اکیڈمی کے ڈائریکٹر عبدالحکیم شیخ نے ادارے کی کارکردگی اور بہترین نتائج پر روشنی ڈالی۔ اور طلباء کے تعلیمی مستقبل پر مفید مشوروں سے نوازا ۔

معروف وکیل و سماجی کارکن محترمہ جیوتی تائی بھوسلے نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی علم و تحقیق سے وابستہ ہے، نہ کہ صرف عمارتوں یا راستوں سے۔  

پروگرام میں رویندر پوار، سلیم اپسرا، کیتن دتانی، وجے کلکرنی، مستقیم ڈگنیٹی، چاند خان سر سمیت کئی معزز مہمان شریک ہوئے۔  

 انعام یافتہ طلباء کے نام  
- دسویں جماعت: دنیش پاٹل (اول)، تنوشری بھاسکر پاٹل (دوم)، رتوژہ سندیپ نکم (سوم)، زرین صدف (چہارم)  
- نویں جماعت: زرین فاطمہ سلیم احمد اپسرا (اول)، ڈیوک نوناتھ چتے (دوم)، تن مئے بال کرشن ٹھوکے (سوم)  
- آٹھویں جماعت: سائی ستیش بھوسلے (اول)، محمد اشہل عاصم (دوم)، محمد عمرین ساجد (سوم)، سیم سندیپ رسے (تیسرا)  
- ساتویں جماعت: دھرو نلیش لوہیا (اول)، وید منوج بھاری (دوم)، صالحہ شہباز مومن (سوم)  

کامیاب طلباء کو ٹرافی، سند، نقد رقم اور اسپورٹس سائیکل سے نوازا گیا۔  

یہ پروگرام نہ صرف طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنا بلکہ شہر میں تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ایک روشن مثال بھی قائم کی۔











*🔴سیف نیوز اردو*

نائجیریا میں بندوق برداروں کےحملے میں کم سے کم 32 افراد ہلاک نائجیریا میں بندوق برداروں کے حملے میں کم سے کم32 افراد...