ٹکراؤ ٹالنے کی کوشش ، ایران۔امریکہ بات چیت کے فریم ورک پرکررہے ہیں کام
بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایران اورامریکہ بات چیت کے فریم ورک پر کام کررہے ہیں ۔ دونوں ملکوں کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ،ان کا کہنا ہے کہ ممکنہ ٹکراؤ کو ٹالنے کے لیے بات چیت کے فریم ورک پر کام جاری ہے۔
ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ میڈیا کے ذریعہ جنگ کا مصنوعی ماحول بنائے جانے کے برعکس بات چیت کا خاکہ تیار کیا جارہا ہے۔
ٹرمپ نے کہا ایران کررہا ہے بات
ادھرمیڈیا رپورٹس کے مطابق ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران ،امریکہ سے بات چیت کررہا ہے۔ ایئرفورس ون پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو چھوڑ کر ایران کو سمجھوتہ کرنا چاہتے لیکن انھیں نہیں پتہ آیا ایران ایسے کسی معاہدے پر دستخط کرے گا۔تاہم انھوں نے یہ ضرور کہا کہ ایران،امریکہ بات بات چیت کررہا ہے اور سنجیدگی سے بات کررہا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ ایسی بات چیت کریں گے جو قابل قبول ہو۔
انھوں نے مزید کہا کہ منصوبہ یہ ہے کہ وہ ہم سے بات کر رہے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ کیا کوئی حل نکل سکتا ہے۔ بصورت دیگر، ہمیں دیکھنا ہو گا کہ وہاں کیا ہوتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ ، اس موقع پر ارماڈا کا بھی ذکر کیا جویو ایس ایس ابراہم لنکن جنگی طیارہ بردار بحری جہاز کی سربراہی میں ایران کی جانب پیش قدمی کررہا ہے۔انھوں کہا کہ ہمارے پاس بہت بڑے اور طاقت وربحری جہاز ایران کی سمت بڑھ رہے ہیں ۔
دونوں جانب سے بیان بازیوں اور دھمکیوں کے بیچ فی الحال سفارت کاری کو مزید موقع دینے کا اشارہ مل رہا ہے جو ایک مثبت قدم ہے۔
Budget 2026 : سیمی کنڈکٹرز، ایم ایس ایم ای، طبی سیاحت اور انفراسٹرکچر پر بڑا زور
بجٹ 2026 کی جھلکیاں :سیمی کنڈکٹرز، فارما، نایاب معدنیات، انفراسٹرکچر، مینوفیکچرنگ اور پاور ریفارمز پر بڑا زور
مرکزی بجٹ تقریر 2026 کی اہم جھلکیاں اور اعلانات : وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ بھارت کی معاشی سمت استحکام، ترقی اور معتدل مہنگائی سے عبارت رہی ہے۔سیتارامن نے کہا کہ بھارت کی معاشی ترقی کا سفر استحکام، مضبوط نمو اور قابو میں مہنگائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا :
’’ہم نے دور رس ساختی اصلاحات نافذ کی ہیں۔ حکومت نے بے یقینی کے بجائے فیصلہ کن اقدام اور بیان بازی کے بجائے اصلاحات کو ترجیح دی ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں تقریباً 7 فیصد کی بلند شرح نمو حاصل ہوئی ہے۔‘‘
وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر 2026 کی اہم جھلکیاں
#### بجٹ کو ’’یووا شکتی‘‘ سے جڑا قرار دیا
نرملا سیتارامن نے بجٹ کو **’’**یووا شکتی پر مبنی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مرکز غریب، محروم اور پسماندہ طبقات ہیں۔
انہوں نے کہا :
’’عوام کی امنگوں کو پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس تین سطحی حکمت عملی کے لیے ایک معاون نظام ضروری ہے۔‘‘
ٹیکسٹائل سیکٹر پر خصوصی توجہ
وزیر خزانہ نے ٹیکسٹائل صنعت میں توسیع اور روزگار بڑھانے کے لیے ایک نئی اسکیم کا اشارہ دیا۔
اہم اعلانات :
ٹیکسٹائل کلسٹرز کو جدید بنانے کے لیے خصوصی منصوبہ
’’چیلنج موڈ‘‘ میں میگا ٹیکسٹائل پارکس کا قیام
مہاتما گاندھی گرام سماج انیشی ایٹو کے تحت کھادی اور ہنڈی کرافٹس کی حمایت
خود کفالت کے لیے نیشنل فائبر اسکیم کی تجویز
انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن 2.0
بھارت میں سیمی کنڈکٹر صنعت کو فروغ دینے کے لیے وزیر خزانہ نے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا۔
اہم نکات :
صنعت کی قیادت میں تحقیق اور تربیتی مراکز کا قیام
سیمی کنڈکٹر مشن کے لیے بجٹ میں اضافہ کرکے 40,000 کروڑ روپے کرنے کی تجویز
معدنیات سے مالا مال ریاستوں جیسے اوڈیشہ، کیرالہ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کی خصوصی مدد
آبی راستوں (Waterways) کی ترقی
وزیر خزانہ نے نوجوانوں کے لیے آبی راستوں سے متعلق تربیتی ادارے قائم کرنے کی تجویز دی۔مزید اقدامات :
اوڈیشہ کے معدنی علاقوں کو آبی راستوں سے جوڑنے کی کوشش
اگلے پانچ برسوں میں 20 نئے آبی راستوں کو فعال بنانے کا ہدف
طبی انفراسٹرکچر اور میڈیکل ٹورزم
سیتارامن نے صحت کے شعبے میں بڑے اقدامات کا اعلان کیا۔
اہم اعلانات :
آیوش فارمیسیز اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن
نجی شعبے کے تعاون سے 5 میڈیکل ٹورزم ریجنل ہبز کا قیام
ان ہبز میں آیوش مراکز شامل ہوں گے
آئندہ برسوں میں 1.5 لاکھ کیئر گیورز کو تربیت دی جائے گی
MSME سیکٹر کے لیے نئی مضبوط پالیسی
بجٹ 2026 میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (MSMEs) کے لیے نئی سرمایہ کاری اور سہولتوں کا اعلان کیا گیا۔
اہم اقدامات :
مالی بحران اور پرانی ٹیکنالوجی سے متاثرہ 200 روایتی صنعتی کلسٹرز کی بحالی
10,000 کروڑ روپے کا SME Growth Fund
Performance-linked incentives کے تحت کمپنیوں کو بڑھانے میں مدد
Self-Reliant India Fund میں مزید 2,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری
پاور سیکٹر اور مالیاتی اداروں کی مضبوطی
وزیر خزانہ نے بجلی اور مالیاتی نظام میں اصلاحات کے لیے کئی اقدامات تجویز کیے۔
اہم نکات :
میونسپل کارپوریشنز کے لیے بڑے بانڈ اجرا پر 100 کروڑ روپے تک مراعات
REC Ltd اور Power Finance Corporation (PFC) کی تنظیم نو
عوامی مالیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کا منصوبہ
‘Banking for Viksit Bharat’ کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا اعلان
اسرائیل نے پھرکی جنگ بندی کی خلاف ورزی،فضائی حملوں میں 6 بچوں سمیت 30 فلسطینی جاں بحق
اسرائیل کے فضائی حملے میں کم سے کم 30فلسطینی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیل نے حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، خان یونس میں بے گھرافراد کے خیموں پر سنیچر کو اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا۔اس حملے میں تین بچوں سمیت سات فلسطینی ہلاک ہوگئے۔
خیموں اور پولیس اسٹیشن کوبنایا گیا نشانہغزہ شہر کے مغربی حصے میں رمل علاقے میں کیے گئے حملے میں کیے گئے ایک اور حملے میں تین بچوں سمیت پانچ فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ غزہ شہر کے نزدیک دراج علاقے میں ہوئے اسرائیلی حملے میں آٹھ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی حملوں میں رہائشی گاہوں ، خیموں اور ایک پولیس ا سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔
رفح کراسنگ کھولنے کا اعلان
میڈیا رپورٹس کے مطابق، شیخ رضوان میں پولیس اسٹیشن میں کیے گئے حملے میں کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں ان میں چار خاتون پولیس اہلکاراور دیگر شامل ہیں۔
یہ حملے رفح کراسنگ کھلنے سے ایک دن قبل کیے گئے۔ آج (اتوار) رفح کراسنگ کو کھول دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ جمعے کے روزاسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان واحد زمینی راستہ رفح کراسنگ کو یکم فروری سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ رفح کراسنگ مئی 2024 کے بعد پہلی بار غزہ میں داخلے اور باہر جانے کا مؤثر راستہ بحال ہوگا۔حماس نے اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل کے حملوں کی حماس نے مذمت کی ہے۔اس سے امریکہ اور ثالثی کے عمل میں شامل ممالک سے اسرائیل پر حملہ روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کو کہا ہے۔ مصر اور قطر نے بھی اسرائیل کے تازہ حملوں کی مذمت کی ہے۔دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اس سے غزہ میں جاری امن کوششوں کو دھچکا پہنچے گا۔
غزہ حکومت کے میڈیا دفتر کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں جنگ بندی کے نفاذ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 524 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔