اپ ایسے سکندر ہیں جو لشکر نہیں رکھتے
🌸 سردار پرائمری اسکول میں تقریب یوم اساتذہ🌸
سردار پرائمری سکول میں ٹیچرز ڈے بڑے ہی شاندار طریقے سے منائی گئی جو کہ ہندوستان کے دوسرے صدر جمہوریہ سروپلی ڈاکٹر رادھا کرشن کی یاد میں مناتے ہیں۔۔محترمہ ایوبی پروین صاحبہ (ہیڈ مسٹر سردار پرائمری اسکول) کی رہنمائی میں اساتذہ اور طلبہ نے اس دن کو یادگار بنانے کے لیے اپنی محنت لگن اور جذبہ شوق علم کا بہترین مظاہرہ کیا۔۔
جماعت اول تا ہفتم کے بہت سارے طلبہ نے اپنی ٹیچرز کو ان کی محنتوں اور محبتوں کویاد کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا تقاریر پیش کیں اساتذہ پر مبنی نظمیں پیش کیں اور اپنی کلاس ٹیچر کو بہت ساری مبارک باد دیں۔۔ اساتذہ نے بھی بچوں کی محنت اور لگن کے لیے اور اس دن کی خاص سرگرمیوں کے لئے خوب سراہنا کی محترمہ ایوبی پروین صاحبہ نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اپنی پڑھائی پر خوب توجہ اور دھیان دینے کی تلقین کی۔۔
محترمہ شبانہ میڈم نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ سے خطاب کیا کہ ہم ایسے معلم کے متعلم ہیں جن کا ہر پل شکر ادا کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے یعنی معلم انسانیت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ۔کیونکہ ایسے معلم کی متعلمی ہی ہماری دنیا و اخرت کی کامیابی کی ضامن ہےاور ۔۔۔
ایک معلم دراصل سنت الہی سنت انبیاء اور سنت محمدی کو ادا کر رہا ہے اسی لیے اس پیشے کے تقدس کو قائم رکھیں۔۔
اخر میں ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشن کی شخصیت اور ان کی خدمات سے متعلق بھی بہت ساری مفید معلومات پیش کی ۔۔
اس طرح یہ مختصر اور جامع تقریب بنام یوم اساتذہ احسن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی ۔۔
غزہ میں ایک جانب اسرائیل کے حملوں میں شدت آئی ہے تو دوسری جانب امریکہ کو ہنوز جنگ بندی کی امید ہے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ غزہ میں جلد جنگ بندی معاہدہ ہوجائے گا۔ اس بیچ،غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں اب تک 21 فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر میں ایک بلندعمارت کو بھی تباہ کردیا ہے ۔ خیال رہے کہ اسرائیل غزہ شہر پرقبضہ کرنے کے لیے مہم چلا رہا ہے۔ اسرائیل کی اس مہم کے دوران اب تک غزہ شہر میں کم سے کم 50 عمارتیں مسمار ہوچکی ہیں ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ، اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ فلسطینیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور املاک کو تباہ کیا جا رہا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق،یروشلم میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدرٹرمپ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ غز ہ میں بہی جلد جنگ بندی معاہدہ ہوجائے گا۔رپورٹ کے مطابق حماس نے واشنگٹن کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی نئی تجویز سے اتفاق کیا ہے اور مذاکرات کی میز پر آنےکی رضامندی ظاہر کی ہے۔ حماس نے ثالثوں کے ذریعے امریکہ کیطرف سے جنگ بندی سے متعلق تجاویز موصو ل ہونے کی بات کہی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حماس کو فائنل الٹی میٹم دینے کی دھمکی دی تھی۔
ادھر،ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے بالآخر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے فریم ورک کے لیے ان کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔انھوں نے حماس کو غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ان کی شرائط کو تسلیم کرنے کی ’آخری وارننگ‘ بھی دی ہے۔ ٹروتھ سوشل پر ایک اپنے پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نےلکھا کہ ہر کوئی یرغمالیوں کی رہائی کا متمنی ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ یہ جنگ ختم ہو۔ انھوں نے مزید لکھا کہ اسرائیل نے میری شرائط کو تسلیم کر لیا ہے۔ یہ حماس کے لیے بھی قبول کرنے کا وقت ہے۔ میں نے حماس کو قبول نہ کرنے کے نتائج کے بارے میں خبردار کر دیا ہے۔ یہ میری آخری وارننگ ہے
اگرچہ، ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ میں حالات کی تفصیل نہیں دی گئی، لیکن اسرائیل کے چینل 12 نے اطلاع دی کہ اس منصوبے میں تمام یرغمالیوں کو جنگ بندی کے پہلے دن رہا کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے، جس کے بعد وسیع تر بات چیت کی جائے گی۔ اس کے بدلے میں اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور غزہ شہر میں اپنی پیش قدمی روک دے گا۔ ٹائمز آف اسرائیل کی خبر کے مطابق، مذاکرات ٹرمپ کی نگرانی میں ہوں گے، جب تک بات چیت جاری رہے گی، جنگ بندی برقرار رہے گی۔
جنوبی کشمیر کے کولگام میں انکاؤنٹر جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے ۔ اس انکاؤنٹر میں فوج کا جے سی او زخمی ہوا ہے۔ گدر علاقے میں آپریشن جاری ہے۔خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ علاقے میں دو سے تین دہشت گردوں کے چھے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی ۔جس کا سکیورٹی اہلکاروں نے جواب دیا۔
علاقے میں اضافی نفریں تعینات کی گئی تاکہ دہشت گردوں کو راہ فرارنہ مل سکے ۔یہ ایک جنگلاتی علاقہ ہے۔جہاں فوج،سی آر پی ایف اورجموں کشمیر پولیس کی ایس او جی مشترکہ آپریشن میں شامل ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے گرد دائرہ تنگ کردیا ہے۔
این آئی اے کے چھاپے
ادھر جموں کشمیر سمیت پانچ ریاستوں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپے ماری کی ہے۔ این آئی اے نے ا ن ریاستوں میں 22 ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی ہے۔ این آئی اے چھاپے جموں کشمیر میں 9،بہار میں 8 ، اترپردیش میں2 جبکہ مہاراشٹر، کرناٹکاور تمل ناڈو میں ایک ایک مقام پرجاری ہیں۔
۔ ٹیررفنڈنگ معاملے میں ایجنسی نے یہ چھاپے ماری کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق، اسی سال درج کی گئی ایف آئی آر کے معاملے میں یہ چھاپےماری کی گئی ہے۔ جموں کشمیر کے زنگم پٹن علاقے میں بھی ملزمین سے جڑے لوکیشن پر بھی سرچ آپریشن جاری ہے