Monday, 29 September 2025

*🛑سیف نیوز بلاگر*

دہلی۔ این سی آرمیں موسم نے لی کروٹ، بادلوں کا ڈیرہ اوربارش ، موسم ہوا خوشگوار

دہلی۔این سی آر میں آج موسم بدلا بدلا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، دہلی اور اس کے آس پاس آسمان پر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں ۔ کئی جگہوں پرہلکی بارش بھی ہورہی ہے ۔ بارش وقفے وقفے سے ہورہی ہے ۔ دہلی کے موسم میں تبدیلی سے شدید گرمی اوراُمس سے عوام کوراحت ملی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے منگل کو راجدھانی میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کی پیش گوئی کی تھی۔ موسم ابرآلود رہے گا محکمے نے یہ امکان بھی ظاہر کیا تھا۔ پیر کو دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 28.7 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سیلسیس ریکارڈکیا گیاتھا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے دو روز تک موسم خوشگوار رہنے کے باعث درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔

دہلی بادل اوربارش
صبح 8:30 بجے تک دہلی میں کہیں بھی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی تھی، صبح میں رطوبت کا تناسب 74 فیصد تھا۔ دہلی کی ہوا کا معیار صبح 8 بجے 114 کے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے ساتھ ’اعتدال ‘ کے زمرے میں رہا، تاہم، صبح 10 بجے کے بعد موسم بدلنا شروع ہوا، اور 11 بجے تک، گھنے بادلوں نے پورے دہلی۔این سی آر خطے کو ڈھک لیا۔

ہوا کے رخ میں تبدیلی
مغربی ہوائیں گزشتہ کئی دنوں سے دہلی میں قہربرپا رہی تھیں۔ اس کی وجہ سے دہلی میں کم دباؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے دہلی۔این سی آر میں شدید گرمی اور اُمس تھی۔ اس بیچ ، اتوار کو دہلی کے موسم نے گرمی کا دو سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اتوار کو دہلی میں 36.6 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار کو ہی دہلی کے موسم میں تبدیلی کی پیش گوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ دہلی میں پیر سے آسمان ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ منگل کی صبح سے ہی دہلی کے موسم میں تبدیل آئی ہے۔
ٹرمپ نے کیا مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان، نیتن یاہو نے کی حمایت، حماس نے کہافلسطینیوں کے مفادات کاتحفظ کسی معاہدے کا لازمی جُز

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 20 نکاتی امن منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔اس موقع پر ،وائٹ ہاؤس میں صدرٹرمپ کے ہمراہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو بھی تھے۔انھوں نے مجوزہ امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے اسے تاریخی دن قراردیا۔ٹرمپ نے بتایا کہ اس منصوبے کو تیارکرنے میں عرب اور دیگر ملکوں کی حمایت شامل رہی ہے ۔مزید ان کا دعویٰ ہے کہ اس منصوبے کو لوگوں نے پسند کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی،حماس کو غیرمسلح کرنا اور امن بورڈ کا قیام اہم ہیں ۔ٹرمپ کے مطابق،عرب اور مسلم ریاستیں غزہ کو غیر عسکری زون بنانے پر متفق ہو گئی ہیں اور ایک نیا عبوری انتظامی ڈھانچہ بنایا جائے گا۔امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ خود غزہ کی تعمیر نو اور بین الاقوامی نگرانی کے نگران ’بورڈ آف پیس‘ کے سربراہ ہوں گے، اور اس ذمہ داری کو انہوں نے قبول کرلیا ہے کیونکہ فریقین نے ان کو اس کا اہل قرار دیا ہے۔

امریکی صدرڈنلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ، عرب اور مسلم ممالک غزہ کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک حماس سے اس بارے میں بات چیت کریں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے یہ اعلانات کیے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کے غزہ امن منصوبے کو قبول کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی ہے اور اگر حماس بھی اس کو تسلیم کر لیتی ہے تو تمام اسرائیلی یرغمالی 72 گھنٹے کے اندر رہا ہوں گے۔امریکی صدرٹرمپ نے حماس کو دھمکی بھی دی۔انھوں نے کہا کہ ، حماس نے اس معاہدے کو تسلیم نہیں کیا تو اسرائیل کو اپنی فوجی طاقت استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔اس کارروائی میں امریکہ،اسرائیل کی مددتک کرے گا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حماس کو جنگ بندی کی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔تاہم اس کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں فلسطینیوں کے مفادات کا تحفظ ہونا چاہیے۔مزید،حماس غزہ میں جنگ بندی کا خاتمہ کرنے والی کسی بھی تجویز کا مطالبہ کرنے کو تیار ہے۔اس نے غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کو یقینی بنانے کی بھی بات کہی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق،حماس کے عہدیدارنے بتایا کہ جہاں تک حماس کوغیرمسلح کرنے کا سوال ہے تو اس بارے میں اس کا واضح موقف ہے۔ اسرائیل کا قبضہ جب تک جاری رہے گا،مزاحمت کے ہتھیارسُرخ لکیرہیں۔
الجزیرہ کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق، حماس،صدر ٹرمپ کے اس منصوبے کا مطالعہ کررہی ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ نے مجوزہ امن منصوبے کوایک سنگ میل قرار دیا، جس کا مقصد غزہ میں دیرپا امن قائم کرنا اور خطے کو مزید عدم استحکام سے بچانا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے۔انھوں نے کہا کہ تمام یرغمالیوں کو زندہ یا مردہ72 گھنٹوں کے اندررہا کردیا جانا چاہیے۔بنیامن نیتن یاہو کے مطابق،یہ امن منصوبہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسرائیل کو دوبارہ حماس کی جانب سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

انھوں نے بھی حماس کومتنبہ کیا کہ،اگر وہ اس امن منصوبے کومسترد کرتی ہے یا منصوبے کوماننے کے بعداس پر عمل نہیں کرتی ہے تو اس صورت میں اسرائیل کو اس سے نمٹنے کا اختیار حاصل ہوگا۔نیتن یاہو کا ماننا ہے کہ مجوزہ امن معاہدہ غزہ اور پورے مشرق وسطیٰ کے خطے کے لیے ’ایک نئی شروعات‘ ہو سکتا ہے ۔
ہریانہ : ایک اور پاکستانی جاسوس گرفتار ،تفتیش جاری، ہوسکتے ہیں انکشافات

پولیس نے ہریانہ سے ایک اور شخص کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم پلول کا رہنے والا ہے اور وہ پاکستان کا سفر کرچکا ہے ۔ انٹیلی جنس ایجنسیاں اس وقت ملزم سے پوچھ تاچھ کر رہی ہیں۔ تفتیش میں اہم انکشافات ہوسکتے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ان پٹ پرپلول پولیس کی سی آئی اے نے یہ کارروائی کی۔ ملزم کی شناخت توفیق کے طور پر کی گئی ہے اور اس کے خلاف کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بھارتی فوج کی سرگرمیوں سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پاکستانی ہائی کمیشن کو بھیجتا تھا، اس کے موبائل فون سے غداری کے شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم توفیق کو 2022 میں پاکستان گیا تھااور تب ہی سے جاسوسی کا سلسلہ شروع ہوا

پہلے بھی ہوچکی ہیں گرفتاریاں
قابل غور بات ہے کہ ،ہریانہ میں اس سے پہلے جاسوسی کیس کے سلسلے میں گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔ہسارکی مقبول یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو بھی گرفتار کیا گیا اور وہ جیل میں ہے۔ اس کے علاوہ ، پولیس نے کیتھل، پانی پت اور نوح میں لوگوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اسی طرح کے جاسوسی معاملےمیں پنجاب میں بھی گرفتاریاں ہو چکی ہیں

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...