پوتن میری کال کا انتظار کررہے .... زیلنسکی سے ملاقات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہا
واشنگٹن، ڈی سی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں کہا کہ “…یوکرین کے صدر کا ہمارے ساتھ ہونا اعزاز کی بات ہے۔ ہم نے بہت اچھی بات چیت کی ہے۔ ممجھے لگتا ہے کہ پیش رفت ہورہی ہے، کئی معنوں میں بہت اچھی پیش رفت ہوئی ہے ۔ کچھ وقت پہلے ہماری روس کے صدر کے ساتھ اچھی ملاقات ہوئی تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ اس میٹنگ سے کچھ نہ کچھ حل نکلنے کا امکان ہے اور آج کی میٹنگ بہت اہم ہے ۔ ہمارے ساتھ یوروپ کے 7 انتہائی طاقتور ممالک کے لیڈران ہیں اور ہم اس میٹنگ کے فورا بعد ان سے ملنے والے ہیں ۔
زیلنسکی سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جنگ ختم ہو جائے گی۔ میرے خیال میں یہ آخری ملاقات نہیں ہوگی۔ زیلنسکی نے کہا : ہم پوتن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین چاہتا ہے کہ اس کا حل سب کے لیے اچھا ہو کیونکہ یوکرین کے عوام بہت زیادہ تکلیف میں ہیں۔
سیکورٹی کی گارنٹی کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے کہا کہ سیکورٹی کے معاملہ میں بہت مدد ملے گی ، بہت مدد ہونے والی ہے ، سب ٹھیک ہوگا۔ وہ (یوکرین) پہلے سیکورٹی کووچ کی طرح ہیں، کیونکہ وہ یوروپ میں ہیں، لیکن ہم ان کی مدد بھی کریں گے ۔ ہم شامل رہیں گے ۔
وہیں جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امریکی امن فورس یوکرین بھیجیں گے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم سبھی کے ساتھ کام کریں گے اور یقینی بنائیں گے … کہ سب ٹھیک رہے ۔ ہم روس کے ساتھ کام کریں گے ، ہم یوکرین کے ساتھ کام کریں گے ۔ ہم یقینی بنائیں گے کہ سب کچھ کام کرے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ ختم ہونے والی ہے ، یہ جناب (زیلنسکی) جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں … اور پوتن بھی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں ۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے ابھی صدر پوتن سے بالواسطہ بات کی ہے، اور آج ان میٹنگوں کے بعد ہم ایک فون کال کریں گے اور ہوسکت ہے کہ ہم سہ رخی بات چیت بھی کریں یا نہ کریں ۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ پوتن میری کال کا انتظار کررہے ہیں جب ہم اس میٹنگ کو ختم کریں گے ۔
جموں و کشمیر: اگلے 48 گھنٹوں میں اوسط سے بھاری بارش کی پیشن گوئی، جموں - سرینگر قومی شاہراہ بند
جموں و کشمیر: موجودہ موسمی صورتحال کے تناظر میں محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 18 اور 19 اگست کو مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ جبکہ اس دوران لوگوں کو بے حد احتیاط برتنے کی صلاح دی گئی ہے۔ ادھر شہر سرینگر اور جموں سمیت کئی دیگر اضلاع میں بھی تازہ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جس کی وجہ سے کشمیر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ہے۔ موجودہ صورتحال کے چلتے سرکار نے جموں ڈویژن کے سبھی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ مسلسل بارش کے نتیجے میں جموں - سرینگر قومی شاہراہ کو بھی ٹریفک کی آمدورفت کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے چلتے محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں میں جموں و کشمیر میں اوسط سے بھاری درجے کی بارشوں کی پیشن گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہر ملک مبین احمد نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 اور 19 اگست کو جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور کچھ ایک علاقوں میں یہ بارش اوسط سے بھاری درجے کی ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں بادل پھٹنے ، فلیش فلڈس، تھنڈر اسٹارمز کے واقعات رونما ہونے کے خدشات بھی ہیں۔ جبکہ جھیل ڈل سمیت کچھ ایک علاقوں میں تیز ہواوں کے چلنے کا بھی خدشہ ہے۔
ملک مبین نے کہا کہ محکمہ موسمایت نے اس پیشن گوئی کے مدنظر لوگوں کےلئے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے، جس کے تحت لوگوں کو سخت احتیاط برتنے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا بالائی علاقوں اور جھیل ڈل و دیگر ندی نالوں کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کو زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جموں - سرینگر قومی شاہراہ سمیت تمام دیگر بالائی علاقوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ اھتیاط برتنے ہوگی۔ کیونکہ پتھر اور چٹانیں کھسکنے کے واقعات رونما ہونے کے بھی خدشات ہیں اور لوگوں کو بالائی علاقوں میں سفر پر جانے سے قبل متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں سے سڑک کی صورتحال معلوم کرنی چاہئے۔
ادھر موجودہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں ڈویژن میں فی الحال سرکار نے اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم نامہ طالب علموں اور اسکولی بچوں کی جانوں کی حفاظت کو ممکن بنانے کےلئے جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ جموں میں اگلے 48 گھنٹوں کےلئے الرٹ جاری کر دیا گیا۔ مینڈھر اور پونچھ سمیت جموں ڈویژن کے کئی علاقوں میں دریاؤں اور ندی نالوں میں سطح آب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ جموں میں دریائے توی میں بھی پانی کی سطح میں کافی اضافہ ہوا ہے
ادھر کشمیر کی تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں بھی گزشتہ کچھ دنوں سے پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دریائے لدھر سمیت دیگر دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے جنوبی کشمیر سے نکلنے والے دریائے جہلم میں بھی سطح آب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم انتظامیہ نے لوگوں سے نہ گھبرانے کی اپیل کرتے ہوئے ہیلپ لائنز قائم کی ہیں۔ سول انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے قائم کی گئی ان ہیلپ لائنز سے ضرورت کے وقت لوگ رابطہ کر سکتے ہیں۔
خدمت سے خدا ملتا ہے
تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کی
نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
*عمیر سر نورانیہ* کی بہترین خدمات سے پورا مالیگاؤں شہر واقف ہے عمیر سر وارڈ نمبر 13 ہو یا پھر وارڈ نمبر 4 یا پھر مالیگاؤں شہر کے صنعتی مسائل ہوں یا بجلی کے مسائل ہوں ہر معاملے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ حتی کہ ملکی سطح پر کیے جانے والے احتجاجی پروگرام چاہے وہ پھر این آر سی کا معاملہ ہو یا ٹرپل طلاق کا معاملہ ہو یا تبریز انصاری کے انصاف کے لیے لڑنا ہو یا نجیب اور پہلو خان کی آواز بنا ہو۔وقف قانون کے خلاف عریضہ داخل کرنا ہو۔ ایم ایی آرسی کے ہیرنگ ہو۔ قوم کے مفاد کے لیے ہر مدے پر اپنے اپ کو پیش کرتے ہیں۔
وارڈ نمبر 13 اور وارڈ نمبر چار کے صاف صفائی کا معاملہ ہو پینے کے پانی کا معاملہ ہو یا گٹروں نالوں کی صاف صفائی کا معاملہ ہو۔ ادارہ نورانیہ اسپورٹس۔ ادارہ سنگھانیہ اسپورٹس اور درےگاوں پاور لوم سنگھرش سمیتی کے پلیٹ فارم تلے یہ اپنے خدمات کو انجام دیتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ ان کے پاس نوجوانوں کی ایک بڑی ٹیم اور ان کے ساتھ جڑ کر کے کام کرنے والے کئی ادارے ان کے ساتھ سانہ بسانا کھڑے رہتے ہیں۔ وارڈ نمبر 13 اور وارڈ نمبر 4 کی عوام انہیں امیدوار کی شکل میں دیکھنا چاہتی ہے اور اپنا نمائندہ بنانا چاہتی ہے ایسی خواہش کئی لیڈران کے پاس ان وارڈوں کی عوام نے پیش کیا ہے۔
اب آگے دیکھنا ہے کہ عمیر سر کو کس پارٹی سے کارپوریشن الیکشن کا ٹکٹ ملتا ہے کون لیڈر کے پاس عمیر سر کی کتنی مقبولیت ہے ۔ وارڈ نمبر 13 اور وارڈ نمبر 4 کے مضبوط امیدوارکے طور پر عمیر سر کو وارڈ کی عوام دیکھ رہی ہے۔