سپریم کورٹ نے سنجے کمار کے خلاف مہاراشٹر ووٹر ڈیٹا ایف آئی آرز روک دیں
سیفولوجسٹ سنجے کمار کو سپریم کورٹ سے راحت، مہاراشٹر ووٹر ڈیٹا کی غلطی پر درج FIR پر روک
نئی دہلی: سپریم کورٹ آف انڈیا نے مشہور سیفولوجسٹ (انتخابی تجزیہ کار) سنجے کمار کو بڑی راحت دیتے ہوئے ان کے خلاف درج ایف آئی آرز پر عبوری طور پر روک لگا دی ہے۔ یہ ایف آئی آرز مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے دوران ان کے ایک مبینہ غلط تجزیے کی وجہ سے درج کی گئی تھیں جس نے ریاست کی سیاست میں ہلچل مچا دی تھی۔
سنجے کمار، سینٹر فار دی اسٹڈی آف ڈویلپنگ سوسائٹیز (CSDS) کے شریک ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے ٹوئٹر پر مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے متعلق ایک انتخابی تجزیہ جاری کیا تھا۔ بعد میں اس میں غلطی سامنے آنے پر انہوں نے اسے واپس لے لیا اور عوامی سطح پر معافی بھی مانگی، لیکن مہاراشٹر پولیس نے ان کے خلاف دو ایف آئی آر درج کرلیں۔ ایک ایف آئی آر ناگپور کے رام ٹیک میں اور دوسری ناسک کے دیولالی میں درج ہوئی۔ پولیس کا مؤقف تھا کہ سنجے کمار نے مبینہ طور پر ’’غلط معلومات پھیلائیں‘‘ جو انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔
سپریم کورٹ کی کارروائی
چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس بی آر گوی اور جسٹس این وی انجاریا کی سربراہی والی بنچ نے پیر کے روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے ان ایف آئی آرز پر عبوری روک لگا دی اور سنجے کمار کی عرضی پر نوٹس جاری کر دیا، جس میں انہوں نے ان کے خلاف درج تمام ایف آئی آرز کو منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی۔
سماعت کے دوران سنجے کمار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ موکل نے گزشتہ 30 برسوں میں پوری ایمانداری کے ساتھ ملک اور دنیا کو انتخابی تجزیات فراہم کیے ہیں، اور ان کی پیشہ ورانہ ساکھ بے داغ ہے۔ وکیل نے کہا کہ ’’ یہ ایک غلطی تھی، جس پر انہوں نے فوری طور پر معذرت کی اور متعلقہ ٹویٹ بھی ہٹا دیا۔‘‘
چیف جسٹس گوی نے بھی کہا: ’’ آپ نے واپس بھی لیا تھا۔::
وکیل نے جواب دیا ’’جی ہاں، میں نے ڈیلیٹ کیا، عوامی طور پر معافی مانگی، اس کے بعد بھی ایف آئی آر درج کر دی گئی!‘‘
سپریم کورٹ کا فیصلہ
سپریم کورٹ نے معاملے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر ایسے معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کرتی، تاہم موجودہ کیس میں سنجے کمار کو عبوری ریلیف دیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ایف آئی آرز کی کارروائی پر روک لگا دی۔
ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، 5 ستمبر کو عید میلاد النبی
دہلی: ہندوستان میں آج ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ہے۔ مختلف رویتِ ہلال کمیٹیوں کی جانب سے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ رویت ہلال کمیٹیوں کے مطابق یکم ربیع الاول بروز پیر، 25 اگست 2025 کو ہوگی، جب کہ عید میلاد النبی ﷺ بروز جمعہ، 5 ستمبر 2025 کو پورے ملک میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی شاہی جامع مسجد دہلی کی پریس ریلیز کے مطابق ’’آج 24 اگست 2025 اتوار کے روز ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ۔ لہذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم ربیع الاول 25 اگست 2025 بروز پیر ہے اور 12 ربیع الاول (عید میلاد النبی) 5 ستمبر 2025 جمعہ کے روز ہے ۔
خیال رہے کہ عید میلاد النبی ﷺ، جو کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کا دن ہے، ہر سال 12 ربیع الاول کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مسلمان نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، ان کی تعلیمات، اخلاق، اور انسانیت کے لیے خدمات کو یاد کرتے ہیں۔
علمائے کرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو عام کریں، اخوت، رواداری اور محبت کا پیغام پھیلائیں، اور پرامن طریقے سے مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لیں
سنی دعوت اسلامی و حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کے اشتراک سے ١۵٠٠ سو سالہ جشنِ عیدِ میلادُ النّبی کے موقع تیسرا آل مالیگاؤں کوئز کمپٹیشن 3 اگست 2025ء بروز اتوار کو حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں منعقد ہواـ جسمیں شہر مالیگاؤں کی تمام اسکولوں اور مدارس کے طلباء و طالبات نے شرکت کیں ـ اس کوئز کمپٹیشن کے نتائج و انعامات کا اعلان 27 اگست بروز بدھ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کے گراؤنڈ پر منعقد ایک شاندار تقریب کے ذریعہ کیا جائے گاـ جسمیں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) و معززین شہر کی شرکت ہوگی اسی تقریب میں اعلان کے مطابق اول سے پانچواں تمام انعامات دیے جائیں گے ساتھ ہی تمام طلباء و طالبات کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا ـ اس تقریب میں تمام شریکان امتحان کی شرکت لازمی رہے گی ـ لہٰذا شرکاء سے گزارش کی جاتی ہے کہ وقت کا خیال رکھتے ہوئے شرکت کریں
الداعی :- SDI القرآن اکیڈمی و SDI میڈیا ٹیم مالیگاؤں