Thursday, 3 July 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*








*اسلام جمخانہ مالیگاؤں: جدید دور کا معیاری فٹنس مرکز*

*پروفیشنلس کے لیے رات 2 بجے تک ٹریننگ کی سہولت*
 
*مالیگاؤں: شہر کے مشہور و قدیم *اسلام جمخانہ* نے نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اب صبح 7:00 بجے سے 9:30 بجے تک اور شام 4:00 بجے سے رات 2:00 بجے تک جم کی سہولت دستیاب ہوگی۔*
 
*رات دیر تک کھلے رہنے کی سہولت خاص طور پر ان کاروباری حضرات، ڈاکٹرز، اور پروفیشنلس کیلئے رکھی گئی ہے جو دن کے وقت مصروف ہوتے ہیں۔*
 
*اسلام جمخانہ میں جدید سہولیات جیسے ویٹ ٹریننگ، کارڈیو، پرسنل ٹریننگ، ڈائٹ پلاننگ، فیٹ لاس، اور مسل بلڈنگ کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔*
 
*جدید ایڈوانس مشینری میں فنکشنل ٹرینر، چیسٹ فلائی، ملٹی چیسٹ پریس، فنکشنل ٹاور، اولمپک راڈ، لیگ پریس، ملٹی شولڈر پریس شامل ہیں۔ چینجنگ روم، صاف پینے کا پانی، پر سکون ماحول اور پارکنگ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔*
 
*انتظامیہ کی جانب سے واضح طور پر موزیک اور خرافات کو مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے تاکہ ایک باوقار اور صحت مند ماحول قائم رکھا جا سکے۔*
 
*اسلام جمخانہ کا قیام سن 1987 میں عمل میں آیا، جو آج بھی حاجی افتخار پہلون کی سرپرستی میں کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔*

*فیس کی تفصیلات:*
 ماہانہ فیس: ₹300
 ایڈمیشن فیس: ₹500
 ویٹ لوس ( کارڈیو) : ₹700

**رابطہ کیلئے:* 
آفتاب ماسٹر (جنتا نمبر 1)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر: 7820808362












دعوتِ اسلامی انڈیا کے فلاحی ادارے GNRF کی شجرکاری مہم کا شاندار آغاز

7 جولائی تا 15 جولائی 2025
ماحولیاتی آلودگی، گلوبل وارمنگ اور بڑھتے درجہ حرارت کے پیشِ نظر دعوتِ اسلامی انڈیا کے فلاحی ادارے غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF) نے "پودا لگانا ہے، درخت بنانا ہے" کے عزم کے ساتھ ایک عظیم الشان شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے، جو ملک بھر میں 7 جولائی سے 15 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔

اس مہم کے تحت مختلف جگہوں پر اسکولوں، دینی مدارس، کالجوں، مساجد اور عوامی مقامات پر لاکھوں پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد صرف پودے لگانا نہیں بلکہ انہیں درخت بنانا اور ان کی نگہداشت کے ذریعے ایک سرسبز اور محفوظ ہندوستان کی بنیاد رکھنا ہے۔

نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے: "جو درخت لگائے، اور اس سے انسان یا جانور فائدہ اٹھائیں، تو یہ اس کے لیے صدقہ جاریہ ہے" تفسیر کبیر،ج6، ص367

یہ مہم ایک طرف سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کا ذریعہ ہے تو دوسری طرف آنے والی نسلوں کے لیے صاف فضا اور سایہ دار ماحول کی تیاری بھی ہے۔ GNRF کے کارکنان "Save Nature" کے عنوان سے مختلف تعلیمی و مذہبی اداروں میں عوامی بیداری پروگرام بھی کر رہے ہیں۔

 آپ بھی اس مہم میں شریک ہوں!

اپنے گھر، محلے، گاؤں یا ادارے میں ایک پودا لگائیں، اور نیچر کو بچائیں۔
کیونکہ صرف پودا لگانا کافی نہیں، اسے درخت بنانا اور سنبھالنا بھی ضروری ہے۔

















دارالعلوم غوث اعظم میں 4 روزہ یادِ شہیدان کربلا

اشرف الحفاظ الحاج حافظ ساجد حسین اشرفی علیہ الرحمہ کی قائم کردہ علم دین و عشق رسول کی عظیم درسگاہ دارالعلوم اہلسنت غوث اعظم، مالدہ شیوار میں نواسۂ رسول، جگر گوشۂ بتول، شہزادۂ گلگوں قبا، راکب دوشِ پیغمبر حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور جملہ شہیدان کربلا و اسیران کربلا رضوان اللہ علیہم اجمعین کی بارگاہ میں ارمغانِ عقیدت پیش کرنے کے لیے 4 روزہ پروگرامات بنام ذکر شہدائے کربلا ذیل کے مطابق ہونگے۔ 7 محرم الحرام 1447ھ بروز جمعرات صبح 10 بجے سے اجتماعی قرآن خوانی، محفل نعت، منقبت و تقاریر اور بعدہ قل شریف و فاتحہ خوانی اور نقطہ اختتام سبیل و لنگر کا بھی نظم رہے گا۔ 8، 9 محرم الحرام 1447ھ بروز جمعہ، سنیچر بعد نماز عشاء فوراً، اور 10 محرم الحرام 1447ھ بروز اتوار بعد نماز ظہر فوراً (اس تقریب کے اختتام پر دعائے عاشورہ پڑھائی جائے گی اور پورے عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی جائیگی) فضائل صحابہ واہلبیت اور واقعات کربلا پر فرزند اشرف الحفاظ قاری عبید الرحمن اشرفی صاحب (ناظم اعلیٰ دارالعلوم غوث اعظم) اپنے مخصوص و دلنشین انداز میں خطاب فرمائیں گے، ذہن نشین رہے یہ تمام تقریبات مردوں کے لیے دارالعلوم ہذا سے متصل مرکزی مسجد جامع اہلسنت زیتون حجن میں منعقد ہوگی اور خواتین اسلام کے لئے دارالعلوم ہذا کے سید مختار اشرف ہال میں نظم رہے گا۔ لہٰذا عاشقان صحابہ و اہلبیت سے مع دوست و احباب پر خلوص استدعا ہے کہ شرکت فرما کر شہیدان کربلا کی بارگاہ میں ارمغانِ عقیدت پیش کریں۔ المعلن: عرس کمیٹی، دارالعلوم غوث اعظم، مالدہ










طنز و مزاح کی محفل کامیاب رہی


مورخہ یکم جولائی بروز منگل شب دس بجکر دس منٹ پر اسکس لائبریری ہال میں محفل طنز و مزاح سلسلہ نمبر بارہ کا انعقاد، محترم جاوید انصاری ( جلگاؤں آکاش وانی) کی صدارت میں ہوا زندہ دلان مالیگاؤں کے زیراہتمام اسکس لائبریری اور MACA کے اشتراک سے یہ تقریب کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔

رضوان زبانی کی قرآت سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ سب سے پہلے محترم مختار یوسفی صاحب نے اسٹارٹر میں پُر لطف ادبی لطائف پیش کئے۔ بعده عثمان غنی اسکس نے تبرک میں پاگل پرتاب گڑھی کا مختصر تعارف اور ان کا نعتیہ کلام اور ایک ہزل بذریعہ آڈیو پیش کی ہزل گوئی میں منصور اکبر (سیف نیوز) اور سراج دلار صاحبان نے سامعین کو محظوظ کیا۔ بعد ازاں مزاحیہ نثر میں محترم ہارون سر نے " گدھا " عنوان سے اپنا انشائیہ پیش کیا ۔ مبین نذیر سے سٹی کالج نے " بادشاہ بھائی " اور عجیب انصاری نے "رکشہ" کے عنوان سے اپنی مزاحہ تخلیق پیش کی گذشتہ دنوں نہرو آڈیٹوریم ممبئی میں۔ عمران جمیل سر نے اپنا افسانہ پیش کیا تھا اور آصف سبحانی کے چار فن پارے انڈونیشیا کی نمائش کیلئے منتخب کئے گئے اس ضمن میں اِن دونوں صاحبان کا اعزاز و استقبال اسکس لائبریری اور سیف نیوز کیجانب سے صدر لائبریری مومن آصف ہارون کے ہاتھوں کیا گیا ۔

خطبہ صدارت میں جاوید انصاری صاحب نے منتظمین کی سراہنا کرتے ہوئے ایسی طنز و مزاح کی محفل کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مفید مشوروں سے نوازا ۔ پروگرام کی نظامت طارق اسلم سرنے بحسن و خوبی انجام دی۔ آصف سبحانی کے شکریہ کیسا تھ اس قہقہہ زار محفل کا اختتام ہوا ۔

*🔴سیف نیوز بلاگر*

*اسلام جمخانہ مالیگاؤں: جدید دور کا معیاری فٹنس مرکز* *پروفیشنلس کے لیے رات 2 بجے تک ٹریننگ کی سہولت*   *مالیگاؤں: ش...