Wednesday, 2 July 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*





*جمعہ کو شہر کی تمام مساجد میں خودکشی کے موضوع پر خطاب کیا جائے*
*ائمہ و مقررین سے خصوصی گزارش*

*از: مفتی محمد عامر یاسین ملی*


*شہر میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور لوگوں کو خودکشی جیسے سنگین گناہ سے واقف کرانے کے لیے آئندہ ہفتے شہر بھر کی مساجد میں خودکشی کا گناہ اور اس کی روک تھام کے موضوع پر مشترکہ خطاب ہوگا ان شاءاللہ*
*مقررین کی معروف تنظیم گلشن خطابت کے تمام ہی اراکین خودکشی کے موضوع پر خطاب کریں گے ، لہذا شہر کے تمام ائمہ و مقررین سے بھی گزارش ہے کہ بلا تفریق مسلک و مکتب فکر نماز جمعہ سے قبل اس موضوع پر مشترکہ خطاب کریں اور شہر میں پیش آچکے خودکشی کے واقعات اور ان کے اسباب کے تناظر میں تفصیل کے ساتھ خودکشی کی وجوہات اور ان کے تدارک پر روشنی ڈالیں نیز اس سلسلے میں اہل خانہ اور سماجی تنظیموں کی ذمہ داریوں کو بھی اجاگر کریں۔*

*خودکشی کے موضوع پر مدلل و مفصل تقریری مواد حاصل کرنے کے لیے مقررین اس وہاٹس ایپ نمبر پر میسج کریں:*
8446393682











*بُرائیاں اچھے لوگوں کے خاموش رہنے سے بھی پھیلتی ہیں*

        *اسلام ایک آفاقی مذہب ہے... جس کی تبلیغ کے لیے ہمارے اسلاف نے بے انتہا قربانیاں دیں... دنیا کو ترک کر صرف اور صرف اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے ہمہ جہت کاوشیں کیں... مصیبتوں کا سامنا کیا... دشمنانِ اسلام کو ہر محاذ پر منہ کے بل گرایا... دینِ حق کو سر بلندی ملی اس کے بعد ساری دنیا پر سبز پھریرے لہرائے... لیکن ہم مسلمان بڑے نا شکرے ہیں... اسلاف کی ان قربانیوں کو فراموش کرکے دنیا کی رنگینیوں میں بدمست ہوگئے... یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہماری اخروی زندگی ہی اصل زندگی ہے اور یہ دنیا فانی ہے... ایک دن اسے ختم ہو جانا ہے۔*

          *آج ہمارے شہر مالیگاؤں میں بے انتہا بُرائیاں اپنا گھر کر چکی ہیں جس کے خاتمے کی اشد ضرورت ہے... ہمارا شہر مسجدوں میناروں کا شہر کہلاتا تھا لیکن موجودہ صورتحال ایسی ہے کہ اس شہر کو بُرائیوں کی آماجگاہ تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا جا سکتا... یہ کیوں ہو رہا ہے؟... وجہ صاف ہے... اسے ہماری بے حسی کہنا غلط نہ ہوگا... گیہوں کے ساتھ گھُن بھی پیسا جاتا ہے کے مصداق بُـرے لوگوں کے بیچ رہتے ہوئے اچھے لوگ بھی بُرائیوں کے خلاف آواز نہیں اُٹھا رہے ہیں... بُرائیاں دیکھ کر بھی اس کو روکا نہیں جا رہا... کہیں ایسا نہ ہو کہ آگے چل کر سوائے پچھتاوے کے ہمارے پاس اور کچھ نہ ہو... خدارا ہمارے شہر عزیز کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے ایک ہو جائیں... آپسی اختلافات کو ختم کرکے بُرائیوں کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل طے کریں... ان بُرائیوں کو روکیں تاکہ جس چمن کو ہمارے اسلاف نے اپنے لہو سے سینچہ ہے وہ چمن سرسبز و شاداب ہو جائے... ہمارا شہر جس کی مثالیں دی جاتی ہیں... اسلامی تہذیب و ثقافت کا منبع کہلانے والا شہر مالیگاؤں ہر طرح کی بُرائیوں سے پاک و صاف ہو جائے ۔*

*"شاید کہ تیرے دل میں اُتر جائے میری بات" ....*

*ازقلم : شعیب اشرف فیمس ایڈورٹائزنگ ایجنسی مالیگاؤں*












*ہماری قوم کے مستقبل کی فکر کیجۓ*

دوپہر بارہ کس سے ملاقات کی غرض سے میں قدوائی روڈ پر ایک چائے کی ہوٹل پر بیٹھا تھا۔

اسی دوران ATT ہائی اسکول کی چھٹی ہوئی، چھٹی کے بعد بہت سے بچے اپنے اپنے گھروں کی طرف روانہ ہو گئے.. میں نے دیکھا کہ بہت سارے بچے اس چائے کی ہوٹل پر آئے، تقریباً چھٹی ساتویں کے بچے.. نویں دسویں کے بچے ہوٹل پر آئے.. کوئی بیڑی پی رہا ہے، کوئی کھلے عام سگریٹ پی رہا ہے.. گٹکا تمباکو کھا رہا ہے... اسی وقت میں نے ایک طرف جا کر ان سب کی ویڈیو بنائی ویڈیو بنانے کے دوران کچھ بچوں نے مجھے دیکھ لیا اور دم دبا کر جانے لگے.. جب ویڈیو بن گئی تو میں کرسی پر بیٹھ گیا.. کچھ بچے میرے پاس آئے اور سوال کیا کہ بھائی ویڈیو کیوں بنا ہو؟پلیز اسے ڈلیٹ کردو..میں نے انہیں سمجھایا کہ تم اسکول کا یونیفارم پہن کر یہاں پر ایسا کام کر رہے ہو.. اور جو بھی باتیں... بہت سے بچے رونی صورت بنا کر منتیں کرنے لگے.. ہوٹل والا بھی میرا جاننے والا تھا اس لیے میں نے اسے بھی کہا کہ بھائی تم لوگ اتنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو یہ سب بیچ رہے ہو.. آئندہ کے لیے ان سب نے وعدہ کیا کہ اب نہیں کریں گے اور ہوٹل والے نے بھی یقین دلایا کہ شعیب بھائی آئندہ سے اسکولی طلباء اور کم عمر کے بچوں کو بیڑی سگریٹ نہیں بیچیں گے... بحالت مجبوری میں نے ویڈیو ڈلیٹ کر دی۔

خیر جو بھی.. اس بات سے میرا مشاہدہ کہتا ہے ہماری قوم کے مستقبل.. نشہ گٹکا اور دیگر برے کاموں میں الجھ کر اپنا مستقبل تاریک کر رہے ہیں ۔
میں نے مالیگاؤں سماج سدھار کمیٹی کے ذمے داران مولانا عمرین محفوظ رحمانی سے اسی وقت رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن شاید وہ کسی مجلس میں تھے اس لیے میرا فون نہیں اٹھا سکے... منصور اکبر صاحب.. مزمل بھائی سیف نیوز ان احباب کو بھی فون کرکے اس جانب توجہ دلانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے بھی فون نہیں اٹھایا.. لہٰذا میں مالیگاؤں سدھار کمیٹی کے ذمے داران سے گزارش کرتا ہوں کہ شہر کے طلباء ہمارا مستقبل ہیں انکی ان بری عادتوں کو ختم نہ کیا گیا تو آئندہ سوائے پچھتاوے کے ہمارے پاس کچھ نہیں ہوگا....

میں گزارش کرتا ہوں شہر کی اسکولوں کے پاس چھٹی کے دوران بچے سیدھا گھر جائیں اس جانب کوئی لائحہ عمل طے کریں اور والدین سے بھی گزارش ہے بچے اسکول کی چھٹی کے بعد گھر کب آتے ہیں اس بات کا خیال رکھیں.. ان پر سختی کریں ۔

اللہ پاک ہم سب کو صحیح سمجھ اور قوم کا درد رکھنے والا بنائے ۔آمیـن یا رب العالمین

فقط والسلام
شعیب اشرف فیمس ایڈورٹائزنگ ایجنسی











*💫 عالمی تحریک سنّی دعوتِ اسلامی کا قافلہ..........*

*📣 آج اصلاحی کارنر میٹنگ*

*🏮 زیرِ سرپرستی :- آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں)*

*2 جولائی 2025ء بروز بدھ بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک*

1️⃣ *🎙️مــــقرر :- حضرت قاری نور محمد‌ رضوی صاحب*
*🔅 بمقام :- خانقاہ قادریہ مسجد، نیا اسلامپورہ، مالیگاؤں*

2️⃣ *🎙️مــــقرر :- حضرت قاری عبدالسلام قادری صاحب*
*🔅 بمقام :- اجمل ہوٹل کے پاس، رمضانپورہ، مالیگاؤں* 

3️⃣ *🎙️مــــقرر :- حضرت قاری رضوان نوری صاحب*
*🔅 بمقام :- نثار ہوٹل، نیا اسلامپورہ، مالیگاؤں*

4️⃣ *🎙️ مــــقرر :- حضرت مولانا مفتی محمد رضا مرکزی صاحب*
*🔅 بمقام :- نوری گارڈن، نور باغ، مالیگاؤں*

5️⃣ *🎙️ مــــقرر :- حضرت قاری شہزاد رضا صاحب*
*🔅 بمقام :- آگرہ روڈ، سوپر مارکیٹ کے پاس، مالیگاؤں*

*💐 الداعی :- عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں*













ٹی بی مُکت بھارت ابھیان کے تحت پاورلوم مزدوروں کی صحت کے لیے اہم میٹنگ کا انعقاد

مالیگاؤں: حکومتِ ہند کی جانب سے "ٹی بی مُکت بھارت ابھیان" کے تحت مختلف شہروں میں سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں آج محکمہ صحت کی جانب سے پاورلوم ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اس میٹنگ میں پاورلوم ورکرز کے لیے ایک خصوصی ہیلتھ چیک اپ کیمپ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی، جس کا مقصد مزدور طبقے میں صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنا اور ان کا مفت معائنہ کرنا ہے۔ میٹنگ کے دوران محکمہ صحت کے افسران نے ٹی بی (تپ دق)، حفاظتی ٹیکہ کاری (Vaccination) اور دیگر صحت کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ پاورلوم صنعت سے وابستہ مزدوروں کو اکثر مختلف جسمانی امراض کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے ان کے لیے باقاعدہ صحت معائنہ بے حد ضروری ہے۔ اس کیمپ کے ذریعے نہ صرف ٹی بی جیسے سنگین مرض کی شناخت کی جائے گی بلکہ مزدوروں کو مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

میٹنگ میں پاورلوم ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ مزدوروں کی صحت کے تحفظ کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے

*🔴سیف نیوز بلاگر*

کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 9 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی کراچی: لیاری بغدادی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگ...