Thursday, 17 July 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*







کالج آف انجینئرنگ منصورہ کے طلبہ و اساتذہ کو اعزاز
جدید و منفرد ڈیزائن پیٹنٹ بعنوان "سوپر کپاسٹر اینڈ بیٹری بیسڈ ہائبریڈ انرجی سسٹم فار ٹریک بائک" کو ملی منظوری

مالیگاؤں (پریس ریلیز) موجودہ دور میں جب دنیا توانائی بحران، ماحولیاتی آلودگی اور ایندھن کے مسائل سے دوچار ہے، ایسے میں جامعہ محمدیہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC)کے الیکٹریکل اور میکانیکل انجینئرنگ کے سالِ آخر کے طلبہ نے اپنے اساتذہ کی زیرِ رہنمائی ایک جدید، ماحول دوست "تھری وہیلر ہائبریڈ انرجی بائک کا منفرد نمونہ تیار کیا، جسے حکومت ہند (پیٹنٹ آفس، ممبئی) کی جانب سے ڈیزائن پیٹنٹ کی سند سے نوازا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ"سوپر کپاسٹر اینڈ بیٹری بیسڈ ہائبریڈ انرجی سسٹم فار ٹریک بائک" کے عنوان سے رجسٹرڈ کیا گیا۔ یہ ڈیزائن مستقبل کی الیکٹرک وہیکل انڈسٹری میں ایک انقلابی اضافہ ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان خطوں میں جہاں اقتصادی اور پائیدار نقل و حمل کی سخت ضرورت ہے۔

اس کامیاب پروجیکٹ کو تیار کرنے میں محمد باولوالا (میکانیکل انجینئرنگ)، پریم شندے اور پروفل دیسلے(الیکٹریکل انجینئرنگ) ،ان طلبہ نے محدود وسائل کے باوجود بڑے جذبے سے کام کیا، سینکڑوں گھنٹے ورکشاپ، لیب، اور ریسرچ و مطالعہ میں گزارے۔ بآخیراس خواب کو حقیقت کا رنگ دیا۔ وہیں اساتذہ نے نہ صرف علمی رہنمائی دی بلکہ طلبہ کے اندر خود اعتمادی اور تحقیق کی روح کو بھی بیدار کیا۔ ان مخلص اساتذہ میں ڈاکٹر دلاور حسین (ہیڈ، میکانیکل) ڈاکٹر فہد اقبال (ہیڈ، الیکٹریکل)، پروفیسر شہزاد محوی، پ ڈاکٹر تنویر عالم، ڈاکٹر عاقب انجم، ڈاکٹر ساجد نعیم اور دیگر معاون اسٹاف جن کی رہنمائی نے اس پروجیکٹ کو کامیابی تک پہنچایا۔

اس شاندار موقع پر جامعہ محمدیہ کے صدر جناب ارشد مختار اور سیکریٹری جناب راشد مختار نے طلبہ و اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا یہ کامیابی نہ صرف ادارے کی شناخت ہے بلکہ نسل نو کے روشن مستقبل کی ضامن بھی ہے۔ یہ کامیابی ادارہ کے تحقیقی معیار اور اختراعی طرزِ تعلیم کی روشن مثال ہے، جو آنے والے وقت میں مزید سائنسی ترقی اور پیٹنٹ ریسرچ کی راہ ہموار کرے گی۔اسی طرح ڈاکٹر شاہ عقیل احمد (پرنسپل، انجینئرنگ کالج)، ڈاکٹر یعقوب انصاری (پرنسپل، پولی ٹیکنیک)،ڈاکٹر سلمان بیگ (ڈین اکیڈمکس)، ڈاکٹر نوید حسین (ڈین ریسرچ) اور جملہ اسٹاف نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ادارے کی تحقیقی تاریخ کا سنہری باب قرار دیا۔

***











*🚭نشہ وخود کشی مخالف ریلی🚭*
 *مالیگاؤں سدھار کمیٹی کے زیر اہتمام مدرسہ خلیفہ اول نیا آزاد نگر کے طلباء کی آج بروز بدھ مورخہ 16 جولائی 2025 دوپہر چار بجے سے پونے پانچ بجے تک ایک نشہ وخود کشی مخالف ریلی مدرسہ خلیفہ اول سے نکالی گئی*

🌿 اس ریلی کا مقصد نوجوان نسل کو نشہ و خود کشی اور دیگر سماجی برائیوں سے محفوظ رکھنا اور معاشرے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔۔
یہ ریلی خلیفہ اول سے نکل خان کلیکشن ؛کوہ نور مسجد سے ہوتی ہوئی آزاد میڈکل اور نیا آزاد نگر کی گلیوں میں گشت کرکے واپس مدرسہ پہنچی۔۔

🌹 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور مقصد میں کامیابی عطا فرمائے 
آمین یارب العالمین🌹
✍🏻 منجانب:ناظم اعلی وصدر مدرس؛ اساتذہ وطلبہ مدرسہ خلیفہ اول نیا آزاد نگر مالیگاؤں*













*تنظیم علماء اہل سنت بھیونڈی کی کامیاب نشست کا انعقاد*
بھیونڈی، 16 جولائی 2025، بدھ
 حضرت مولانا یوسف رضا قادری مدنی کی دعوت پر شملہ ڈھابہ،پر بھیونڈی کے علماء و دانشوروں کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔ اس نشست میں حال ہی میں پرانت آفیسر کو پیش دیے گئے "اودےپور فائلز فلم" کے خلاف میمورینڈم پر آئندہ ممکنہ قانونی کارروائی کے پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا، اور تمام علماء نے اپنی رائے پیش کیں۔

ساتھ ہی آئندہ ماہ ربیع النور میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 1500 سال کی تکمیل پر اس عظیم موقع کو پرجوش اور بیداری کے پیغام کے ساتھ منانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

🔹 مولانا شمشاد نوری صاحب نے تمام علماء سے گذارش کی کہ وہ جمعہ کے خطبات میں عوام کو پیغام دیں کہ عید میلاد النبی ﷺ کی نسبت سے اور ہمارے آقا ﷺ کے صدقے میں بھیونڈی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مسلمان فلاحی و خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ عوام میں کھانا تقسیم کریں، طبی کیمپ لگائیں، ضرورت مندوں کی مدد کریں، اور زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کریں۔

🔹 ممبرا سے تشریف لائے معزز مہمانان جناب انور الحق صاحب اور حضرت علامہ مولانا صغیر برکاتی صاحب نے مشورہ دیا کہ تمام علماء باہمی اتحاد و اتفاق سے کام کریں، اگر کسی سے کوئی لغزش ہو جائے تو اسے درگزر کریں اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں۔

🔹 قاضی شہر بھیونڈی، مفتی مبشر رضا ازہر مصباحی نے فرمایا کہ اسلام پوری انسانیت کا مذہب ہے۔ جس طرح وہ مسلمانوں کے حقوق کی تعلیم دیتا ہے، اسی طرح غیر مسلموں کے ساتھ حسنِ سلوک اور ان کے حقوق کی بھی تلقین کرتا ہے۔ آپ ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجے گئے، اس لیے مدد یا خیرات کرتے وقت کسی کا مذہب نہ دیکھیں بلکہ اگر کوئی غیر مسلم مدد مانگے تو اس کی بھی مدد کریں تاکہ بھائی چارگی کو فروغ حاصل ہو۔

نشست کا اختتام مفتی صاحب قبلہ کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

شریک علماء و معززین:

مفتی مبشر رضا، مولانا شمشاد نوری، مولانا شهنواز، مولانا رفیق عالم، مفتی عمر، مولانا فہیم الاسلام، مولانا عمران، مولانا نثار القادری، مولانا حسیب انصاری، مولانا مخدوم، مولانا سعید انور، مولانا محمد علی فیضی، مولانا کبیرالدین، مولانا مہتاب عالم، مولانا علی حسین ہدوی، مولانا سنجر القادری، مولانا معراج تیغی، مولانا معظم رضا، مولانا راحت حسین، مولانا زین الدین، قاری محمد رضا، مولانا محمد رضا سر، نسیم رضا، اعجاز شیخ، حاجی مزمل ،عبدالصمد انصاری، اقدس ناچن، زاہد مختار، مختار مومن، علی مومن و دیگر علماء، اراکین و دانشوران شریک رہے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

محترم جناب انیس لعل خان سر کی والدہ محترمہ کا مقدس سرزمین مکۃ المکرمہ میں انتقال اسد الدین اویسی کی ’وندے ماترم‘ کو ...