ایک کروڑ روپئے سے مائناریٹی فنڈ سے تعمیری کاموں کا آغاز
مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر اعجاز بیگ عزیز بیگ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں اور ان دنوں ایم ایل اے اور سابق ایم ایل اے سے زیادہ کام اعجاز بیگ کررہے ہیں اور بغیر کسی سیاسی فائدہ کے خالص عوام کی خدمت کے نظریہ سے بلا معاوضہ کام کررہے ہیں ۔ اور یہی جذبہ ان کہ آج بھی قائم ہے۔ کانگریس صدر اعجاز بیگ نے حالیہ دنوں مہاراشٹر سرکار سے خصوصی طور پر مائناریٹی محکمہ سےفنڈ لاکر شہر کی تعمیر و ترقی کا کام کررہے ہیں ۔ اعجاز بیگ نے اپنی جدوجھد اور کوشش سے ایک کروڑ روپئے کا فنڈ منظور کروایا ہے۔ اور آج بدھ کے دن امن چوک علاقے میں ایک کروڑ کے فنڈ سے سیمنٹ روڈ کے تعمیری کاموں کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر علاقے کے فضل الرحمن ، عمران بھائی ، مختار امن ہوٹل والے ، وسیم بیگ ، لڈ و ہیرا پنا ، بابر بھائی کیسٹ والے ، رفیق پلمبر ، بھو ریا بھائی، اور دیگر افراد موجود تھے ۔