ہندوستان-پاکستان سیزفائر میں امریکہ کا کتنا کردار تھا؟ وزیر خارجہ جے شنکر نے دیا یہ بڑا بیان
نئی دہلی : وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا اعلان دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت کے بعد کیا گیا۔ دراصل امریکی صدر بارہا اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان سے بات کی اور انہیں جنگ بندی پر راضی کیا۔ تاہم ہندوستان نے اسے شروع سے ہی خارج کیا ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے یہ بات جرمن اخبار فرینکفرٹر آلگیمائن زیتونگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آپریشن سندور کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ڈی جی ایم او کی سطح پر براہ راست بات چیت کے بعد معطل کیا گیا تھا نہ کہ امریکی ثالثی کے بعد۔ جے شنکر نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے ‘آپریشن سندور’ سے پہلے معلومات دینے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کچھ دنوں پہلے ‘X’ پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ وزیر خارجہ جے شنکر نے ‘آپریشن سندور’ کے بارے میں پاکستان کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔ لیکن بعد میں وزارت خارجہ نے کئی مواقع پر کہا کہ ویڈیو کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔
جے شنکر سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ہمیں جنگ بندی کے لیے امریکہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جیسا کہ واشنگٹن اس کو بتاتا ہے؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کے فوجی کمانڈروں کے درمیان براہ راست رابطے کے ذریعے جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس سے ایک دن پہلے صبح، ہم نے مؤثر طریقے سے حملہ کیا اور پاکستان کے اہم فضائی اڈوں اور فضائی دفاعی نظام کو بے اثر کر دیا، تو میں دشمنی کے خاتمے پر کس کا شکریہ ادا کروں؟وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ میں ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کیونکہ یہ ہندوستانی فوجی کارروائی تھی جس نے پاکستان کو یہ کہنے پر مجبور کردیا کہ ہم رکنے کے لئے تیار ہیں ۔
ملک میں کوروناکے کیسزمیں اضافہ،فعال معاملے 1ہزارسے تجاوز
ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد ایک ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔کیرل،کرناٹک،مہاراشٹر،دہلی کے تازہ اعدادوشمار تشویش ناک ہیں۔ملک کی دیگرریاستوں میں کورونا کے نئے معاملے دج کیے گئے ہیں۔JN.1 کے معاملوں میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق،ملک میں کورونا کے کُل فعال معاملے 1009ہیں۔ان میں سب سے زیادہ 430 ایکٹو کیسزکیرل میں ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں اس سال کورونا کے فعال معاملے1000 سے زیادہ ہوئے ہیں۔وزرت صحت کے مطابق ان مجموعی معاملوں میں 752 کیسز حالیہ دنوں ہی روشنی میں آئے ہیں۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ کوروناایک بار پھررفتار پکڑ رہا ہے۔ لہذا لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
تازہ اعدادوشمار کے مطابق کیرل میں سب سے زیادہ کورونا کے 430 فعال معاملے ہیں۔ اس کے بعد ،مہاراشٹرا میں 209، دہلی میں 104 اور کرناٹک میں 47 ایکٹو کیسز درج کیے گئے ہیں۔ بہار میں بھی کورونا کے دو نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔جہاں تک کورونا سے ہونیوالی اموات کا تعلق ہے تومہاراشٹر میں 4، کیرل میں 2 اور کرناٹک میں 1 موت کی اطلاع ہے۔جبکہ اس دوران305 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ وقت لاپرواہی برتنے کا نہیں ہے۔ موسم کی تبدیلی اور تہواروں کے پیش نظر لوگوں کومحتاط ررہنے کی ضرورت ہے۔ وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ماسک پہنیں اور علامات ظاہر ہونے پر فوراً ٹیسٹ کرائیں۔ملک میں فی الحال صورتحال قابو میں ہے اور وزارت صحت صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئی ہے۔۔
ممبئی میں موسلادھاربارش،کئی علاقوں میں پانی جمع،ٹرین اورہوائی خدمات متاثر
ممبئی اوراس کے مضافاتی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔بارش کے سبب مختلف مقامات پرپانی جمع ہونے سے لوگوں کومشکلوں کا سامنا ہے۔سڑک،ریل اورہوائی خدمات پربارش کا اثردیکھا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات نے اس ہفتے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج ممبئی کے لیے یلو ،تھانے اورپال گھر کے لیے اورنج الرٹ جبکہ نوی ممبئی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
صبح بارش کے سبب کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔ایئرانڈیا نے اوراسپائس جیٹ نے مسافروں کے لیے جاری اپنی ایڈوائزری جاری کی۔ جس میں ممبئی میں بھاری بارش کی وجہ سے پروازوں کے متاثرہونے کی بات کہی گئی ۔ایڈوائزی میں مسافروں کو مشورہ
دیا گیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے سے قبل اپنی پرواز کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ویب سائٹ چیک کریں۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ،ممبئی میں 26 سے 28 مئی تک شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور مسلسل بارش ہوگی۔ اس دوران شہر کا درجہ حرارت 23ڈگری سلیس اور31ڈگری سلیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ 29 مئی کو بارش میں کچھ کمی کی توقع ہے، تاہم آسمان پر بادل چھائے رہیں گے۔ 30 اور 31 مئی تک موسم جزوی طور پر ابرآلودرہنے کا امکان ہے اور بارش یا آندھی آسکتی ہے۔
مغربی ساحلی ضلع ساتارا کے فلتن تعلقہ کے دھومالواڑی اور آس پاس کے علاقوں میں جھیلیں پانی سے بھر گئیں ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں فلتن تعلقہ میں 281 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ علاقہ عام طور پر خشک سالی سے متاثر رہتا ہے، لیکن اس بار ریکارڈ بارش کی وجہ سے نالے اور کھیت پانی سے لبالب بھر گئے ہیں۔ دھومالواڑی علاقے کے قریب 50 سے زائد دیہات کو پانی فراہم کرنے والا پاجھر تالاب پچھلے 30 برسوں میں پہلی بار اس طرح سے اوور فلو ہو کر بہہ رہا ہے۔
جنوبی کونکن اور گووا کے ساحلی علاقوں میں کم دباؤ کے باعث گزشتہ تین سے چار دنوں سے زور دار بارش جاری ہے۔ اگلے 36 گھنٹوں میں ریاست کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔بارش سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کچھ علاقوں میں بارش کی وجہ سے فصلیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
ممبئی میں بارش نے مئی کے مہینے کا 107 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ کولابا آبزرویٹری نے آج 295 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے، جو مئی 1918 میں ریکارڈکردہ 279.4 ملی میٹر سے زیادہ ہے۔
سانتا کروز اسٹیشن نے مئی کے مہینے میں اب تک 197.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے۔ اس اسٹیشن پر مئی میں سب سے زیادہ بارش 387.8 ملی میٹر تھی جو سال 2000 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔