Thursday, 24 April 2025

*🔴سیف نیوز اردو*

تمام مسالک اور مکاتب فکر کے ذمہ داران سے ایک اہم گذارش
 
وقف قانون ۲۰۲۵ء کے سلسلے میں شہری سطح پر مختلف قسم کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی گائیڈ لائن کے مطابق ”مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائے اوقاف“ کی جانب سے پُر امن جد وجہد کی جارہی ہے، اس سلسلے میں ایک بڑا احتجاجی اجلاس ۲۹ اپریل کو بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول میں رکھا گیا ہے، یہ اجلاسِ عام حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب (صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کی صدارت میں ہوگا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور قائدین بھی خطاب فرمائیں گے ان شاء اللہ، چونکہ وقت کم رہ گیا ہے، اس لیے اس احتجاجی اجلاس کے لیے سارے لوگوں کو مل جل کر مشترکہ کوشش کرنی چاہیے، اسی ضمن میں تمام مسالک ومکاتب فکر کے ذمہ داران سے بصد ادب یہ گذارش ہے کہ آنے والے جمعہ میں اپنے حلقے کی مساجد میں ۲۹ اپریل کے اجلاس کا اہمیت کے ساتھ اعلان کروائیں، یہ بہت اہم ملی مسئلہ ہے، وحدت کلمہ کی بنیاد پرہم سب کو ایک ہونا چاہیے، وقت کی تنگی کے سبب سب حضرات کی خدمت میں حاضر ہونا ممکن نہیں ہے، ورنہ میں حاضر ہوکر یہ درخواست پیش کرتا، لیکن معاملے کی حساسیت اور نزاکت کے پیش نظر مجھے پوری امید ہے کہ آپ سب حضرات توجہ دیں گے، اسی طرح ہر مسلک ومکتب فکر کے ائمہ اور علماء سے گذارش ہے کہ اس جمعہ میں اسی وقف قانون کے موضوع پر تقریر فرمائیں اور مصلیان کرام کے سامنے اس قانون کے نقصانات کو بیان کریں، مجھے امید ہے کہ آپ حضرات اس گذارش پر توجہ فرمائیں گے، اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ہو۔
منجانب
محمد عمرین محفوظ رحمانی
سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ
وکنوینر مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائے تحفظ اوقاف

*🛑سیف نیوز اُردو*

صبح کافی سے پہلے برش دانتوں کی صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟ اگر آپ بھی صبح اٹھتے ہی ڈرامہ ’ٹو اینڈ اے ہاف مین‘ کے کردار...