تمام ہی برادران اسلام اور خواتین کو خبر دی جاتی ہے کہ مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائے تحفظ اوقاف کے زیر اہتمام آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت کے مطابق وقف قانون ۲۰۲۵ء کے سلسلے میں دو اہم احتجاجی اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں، جن میں سے پہلا اجلاس خواتین کے لیے ۲۸ اپریل کو بعد نماز مغرب مدرسہ معہد ملت کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں منعقد ہوگا، جب کہ دوسرا اجلاس مردوں کے لیے مالیگاؤں ہائی اسکول گراؤنڈ (رونق آباد، مالیگاؤں) میں ۲۹ اپریل بروز منگل شام چھ بجے تا دس بجے منعقد ہوگا، اجلاس کی صدارت فقیر العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب (صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) فرمائیں گے، جب کہ مقررین خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب (جنرل سکریٹری بورڈ)، حضرت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی (کل ہند امیر جمعیۃ اہل حدیث ونائب صدر بورڈ)، حضرت مولانا ڈاکٹر یاسین علی عثمانی بدایونی صاحب (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، جناب ڈاکٹر قاسم رسول الیاس صاحب،(ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، جناب ملک معتصم خان صاحب (نائب امیر جماعت اسلامی ہند ورکن بورڈ)، حضرت مولانا رفیع الدین اشرفی صاحب (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی قاسمی صاحب (شیخ الحدیث مدرسہ معہد ملت ورکن بورڈ)، حضرت مولانا ارشد مختار ندوی صاحب (رکن مجلس عاملہ بورڈ وچیئر مین جامعہ محمدیہ منصورہ، مالیگاؤں)، جناب شفیع صاحب (راجستھان) شریک ہوں گے، نیز ان دونوں اجلاس میں مختلف مسالک ومکاتب فکر کے مقامی نمائندہ حضرات، سیاسی پارٹیز کے رہنما اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران کا بھی مختصر خطاب ہوگا ان شاء اللہ! خواتین سے گذارش ہے کہ بروز پیر بعد نماز مغرب فورا منعقد ہونے والے اجلاس میں کثیر تعداد میں شریک ہوں، اور مرد حضرات سے گذارش ہے کہ بروز منگل، شام ۶ بجے بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول میں منعقد ہونے والے اجلاس میں جوق در جوق شریک ہوکر اپنی دینی وملی غیرت کا ثبوت دیں۔
اوقاف اللہ تعالی کی ملکیت ہیں، ان کی حفاظت کے لیے آگے آنا اور اپنے حقوق کے لیے مضبوط اور مسلسل جد وجہد کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے، اس ملک میں سر اٹھاکر عزت کے ساتھ جینے کے لیے ہمیں اپنی آواز کو مسلسل بلند رکھنا چاہیے، اسی کی ایک کڑی یہ دونوں اجلاس بھی ہیں، جن کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔