Saturday, 12 April 2025

*🔴سیف نیوز اردو*





مرشد آباد میں تعینات ہوگی سینٹرل فورسیز، ہائی کورٹ سے ممتا سرکار کو جھٹکا، اب تک 3 افراد کی موت
کولکاتہ : مغربی بنگال کے مرشد آباد میں ہوئے تشدد کے بعد بی جے پی لیڈر شوبھیندو ادھیکار نے سینٹرل فورسیز کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ حالانکہ ریاستی سرکار نے اس پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ہائی کورٹ نے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں سینٹرل فورسیز کی تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔
ریاستی حکومت نے سماعت کے دوران کہا کہ اب تک 138 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اے ڈی جی رینک کا افسر اس واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔ صورتحال قابو میں ہے۔ اس پر جج نے کہا کہ مرکزی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی میں کیا مسئلہ ہے؟ موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے انہیں بھی تعینات کیا جائے۔بتادیں کہ مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں وقف ایکٹ کو لے کر جمعہ کو شروع ہوئے تشدد میں اب تک تین افراد کی موت ہو چکی ہے۔ حالات پر قابو پانے کیلئے بی ایس ایف کی 5 کمپنیوں کو تعینات کیا جا چکا ہے۔ اسی دوران یہاں ہفتہ کو پھر تشدد ہوا، جس میں ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔تشدد کا یہ تازہ واقعہ مسلم اکثریتی ضلع کے شمشیرگنج بلاک کے دھولیان میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف احتجاج میں جمعہ کو ضلع کے سوتی اور شمشیر گنج علاقوں سے بڑے پیمانے پر تشدد کی اطلاع ملی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (امن و امان) جاوید شمیم ​​نے کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ مقامی پولیس فائرنگ کے واقعے میں شامل نہ ہو اور یہ کارروائی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابتدائی معلومات ہے جس کی ہمیں جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہے۔











تہور رانا اور ڈیوڈ ہیڈلی کے درمیان کتنی بار ہوئی بات چیت؟ ممبئی حملہ پر انکشاف سے سب حیران، اب مقصد جانے گی این آئی اے
: ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ تہور رانا سے 166 افراد کی موت کے معاملے میں پوچھ گچھ جاری ہے۔ این آئی اے کی حراست میں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اس سے ممبئی حملے کا پورا راز نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ جمعہ کو دہشت گرد تہور رانا سے پوچھ گچھ کا پہلا دن تھا۔ طویل سفر کی وجہ سے پہلے دن بہت کم پوچھ گچھ ہوئی۔ لیکن آج سخت پوچھ گچھ ہوگی۔ این آئی اے کی ٹیم سوالات کی فہرست کے ساتھ تیار ہے۔ تہور کے ہیڈلی سے تعلق اور پاکستانی آئی ایس آئی اور لشکر کے کردار کی حقیقت سامنے آئے گی۔ اس دوران دہشت گرد تہور رانا اور ہیڈلی کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا ہے۔ این آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تہور رانا اور ہیڈلی کے درمیان تقریباً 231 مرتبہ فون کال پر بات چیت ہوئی تھیں۔
این آئی اے ذرائع کے مطابق 26/11 ممبئی حملے سے پہلے دہشت گرد ہیڈلی اور تہور رانا کے درمیان موبائل کے ذریعے 231 بار بات چیت ہوئی تھی۔ جانچ ایجنسی این آئی اے کی ٹیم اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ تہور رانا سے ممبئی حملے سے پہلے کی 231 کال کی تفصیلات کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ آخر ہیڈلی اور رانا کے درمیان اتنی بات چیت کا مقصد کیا تھا، ان دنوں وہ اور کیا منصوبہ بندی کر رہا تھا، ایک دوسرے کے ساتھ کیا ان پٹ شیئر کیے گئے، اس سب کی سچائی این آئی اے سامنے لائے گی۔ آج یعنی ہفتہ کو دہشت گرد ڈیوڈ ہیڈلی سے تہور رانا کے ساتھ اس کے قریبی تعلق کے بارے میں پوچھ گچھ ہونے والی ہے۔ہیڈلی اور تہور رانا کے درمیان کب اور کتنی بار بات چیت ہوئی؟
ممبئی حملوں سے پہلے جب ہیڈلی پہلی بار ہندوستان میں ریکی کرنے کے لیے آیا تھا تو اس نے تہور رانا سے تقریباً 32 بار بات کی تھی۔

دوسرے دورے کے دوران ہیڈلی نے تہور رانا سے 23 بار بات کی تھی۔

تیسری بار جب ہیڈلی ہندوستان آیا تھا تو اس نے تہور رانا سے 40 بار موبائل پر بات کی تھی۔

جب دہشت گرد ہیڈلی چوتھی بار ہندوستان آیا تھا، تو اس نے تہور رانا سے موبائل پر کوئی رسمی طور پر بات چیت نہیں کی تھی۔

جب ہیڈلی پانچویں بار ہندوستان آیا تھا تو اس نے تہور رانا سے موبائل پر 37 بار بات کی تھی۔

جب ہیڈلی چھٹی بار ہندوستان آیا تھا تو اس نے تہور رانا سے موبائل کے ذریعے 33 بار بات کی تھی۔

جب ہیڈلی ساتویں بار ہندوستان آیا تھا تو اس وقت تہور رانا سے موبائل پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔

جب ہیڈلی آٹھویں بار ہندوستان آیا تھا، تو اس نے تہور رانا سے موبائل کے ذریعے 66 بار بات کی تھی۔

جمعہ کو ہوئی پوچھ گچھ
این آئی اے نے جمعہ کو ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ تہور حسین رانا سے ممبئی حملوں کے پیچھے بڑی سازش کا پتہ لگانے کے لیے پوچھ گچھ شروع کی۔ ہندوستان میں تہور رانا سے پوچھ گچھ کا پہلا دن تھا۔ جمعرات کو ہندوستان لائے گئے رانا کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 18 دن کے این آئی اے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ اس کے بعد اس کو جمعہ کی صبح این آئی اے ہیڈکوارٹر لایا گیا۔ تہور رانا کو سی جی او کمپلیکس میں آئی این اے ہیڈکوارٹر کے اندر ایک ہائی سیکورٹی سیل میں رکھا گیا ہے، جہاں سیکورٹی اہلکار ان کی حفاظت کے لئے چوبیس گھنٹے تعینات ہیں۔رانا کی سخت نگرانی
دہشت گرد رانا کی 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے اور اسے خوراک جیسی بنیادی ضروریات فراہم کی گئی ہیں۔ جانچ کی قیادت این آئی اے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیا رائے کر رہی ہیں، جو کہ چیف تفتیشی افسر بھی ہیں۔ ممبئی حملوں میں کل 166 افراد کی موت اور 238 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پوچھ گچھ کا مقصد رانا کے لشکر طیبہ کے ساتھ ممکنہ روابط کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا ہے۔







IPL 2025 : ریشبھ پنت نے ختم کیا شبھمن گل کا دبدبہ، ایل ایس جی نے گجرات ٹائٹنز کو دی مات

نئی دہلی : لکھنؤ سپر جائنٹس نے گجرات ٹائٹنز کی جیت کے سلسلہ پر بریک لگا دی ہے۔ ریشبھ پنت کی سپر جائنٹس نے آئی پی ایل 2025 میں شبھمن گل کی ٹیم کو ہرایا۔ یہ لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کی ٹورنامنٹ میں چوتھی جیت ہے۔ اس کے ساتھ ایل ایس جی پوائنٹس ٹیبل میں گجرات ٹائٹنز اور دہلی کیپٹلس کے برابر 8 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ گجرات ٹائٹنز کی ٹیم مسلسل چار جیت کے بعد اپنا پہلا میچ ہاری ہے۔ اس شکست کے بعد گجرات کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ سے دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔
گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان آئی پی ایل 2025 کا میچ ہفتہ کو ایکنا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میزبان لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان ریشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا فیصلہ رنگ لے آیا۔ لکھنؤ کے گیند بازوں نے گجرات ٹائٹنز کو 6 وکٹوں پر 180 رنز پر روک دیا۔ باقی کام ایل ایس جی کے بلے بازوں نے کیا۔ لکھنؤ کی ٹیم نے 19.3 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر جیت حاصل کرلی۔ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری گجرات ٹائٹنز نے اچھی شروعات کی۔ ان کے دونوں اوپنرز شبھمن گل (60) اور سائی سدرشن (56) نے نصف سنچریاں بنائیں۔ جب گل اور سائی کریز پر تھے تو ایسا لگ رہا تھا کہ گجرات ٹائٹنز 200 رنز کا ہندسہ عبور کر لے گی، لیکن اس کے بعد آنے والے بلے باز توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ ردرفورڈ (22) اور جوس بٹلر (16) نے اچھی شروعات کی لیکن اپنی اننگز کو آگے نہ بڑھا سکے۔ واشنگٹن سندر (2) اور راہل تیوتیا (0) نے بھی مایوس کیا۔ شاہ رخ خان 11 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم کی شروعات اچھی رہی۔ اوپنرز ایڈن مارکرم (58) اور ریشبھ پنت (21) نے پہلی وکٹ کے لیے 6.2 اوور میں 65 رنز جوڑے۔ پنت کے آوٹ ہونے کے بعد نکولس پورن نے چارج سنبھالا ۔ اورنج کیپ ہولڈر نکولس پورن نے 34 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ پورن اور مارکرم اپنی ٹیم کو 123 کے اسکور تک لے گئے۔ جب مارکرم آؤٹ ہوئے تو لکھنؤ کو جیتنے کے لیے 53 گیندوں میں 58 رنز درکار تھے، جسے آئی پی ایل میں بہت آسان سمجھا جاتا ہے۔ لکھنؤ کو جیت درج کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ آیوش بدونی (28) نے آخری اوور میں چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلادی۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

کیا ہم مشین بن چکے ہیں؟ عامر خاکوانی کا کالم ابتدا ایک کہانی سے کرتے ہیں، وہ بھی فلمی کہانی۔ اس میں اگرچہ وہ نکتہ مو...