*بجلی کمپنی بے لگام گھوڑے کی طرح کام کررہی ہے!*
محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)
(پریس ریلیز) گزشتہ کئی دنوں سے مالیگاؤں شہر میں دیگر مقامات پر آتشزدگی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن کی وجہ سے لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے ایسا نہیں ہے کہ یہ شہر میں پہلی بار ہورہا ہے ماضی میں بھی اسطرح کے دل دَہلا دینے والے واقعات رونما ہوچکے ہیں جسمیں گھر، کارخانے، دوکان، مکان، سائزنگ کے علاوہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے انتظامیہ، کارپوریشن، بجلی بورڈ نے وقت پر کوئی ٹھوس اقدم نہیں اٹھایا تو آئندہ بھی اسطرح کے واقعات رونما ہوتے رہے گے۔ گزشتہ دنوں 20 اپریل بروز اتوار نہال نگر، خوددار نگر میں پاور ڈی پی سے شارٹ شرکِٹ ہونے کی وجہ سے چھ گھروں میں آگ لگ گئی لاکھوں روپیوں کا مالی نقصان ہوا فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی آگ نے اپنا کام کردیا آگ پر قابو پانے میں کئ نوجوان زخمی بھی ہوئے آگ کو بجھانے میں فائر بریگیڈ عملہ کے ساتھ ساتھ محلّے کے نوجوانوں کی جدوجہد سے آگ پر قابو پایا گیا ورنہ تیز آگ سے اور ذیادہ جانی و مالی نقصان ہوسکتا تھا شہر میں اکثر علاقوں میں بے ترتیب، آڑے تیڑھے، تِرچھے بجلی کے کھمبے لگے ہوئے ہیں، بجلی کی برہنہ تار لوگوں کے گھروں، چھتوں سے لگی ہوئی ہے زمین کے بالکل قریب لَٹکی ہوئی ہے، ٹرانسفر، ڈی پی وغیرہ زمین کے بالکل قریب اور غیر محفوظ ہے جس کی وجہ سے اکثر جانوروں اور انسانوں کی کَرنٹ لگنے سے موت کی خبریں اخبارات سوشل میڈیا پر شائع ہوتی رہتی ہیں ان تمام خامیوں کو دُرست کرنے کی بجائے بجلی کمپنی اور اُن کے ادھیکاروں کا بس ایک ہی کام رہ گیا ہے کسی بھی غریب، کارخانہ دار، دوکانوں پر جاکر ڈرانا دھمکانا اور فالٹی میٹر بتاکر میٹر کاٹ لینا، ہزاروں، لاکھوں روپے کا جُرمانہ عائد کرنا، عام لوگوں کو حِراساں کرنا وغیرہ بجلی کمپنی مالیگاؤں شہر میں بے لگام گھوڑے کی طرح کام کررہی ہے نہال نگر و خوددار نگر میں آگ متاثرین کے نقصانات کی بھرپائی بجلی کمپنی و کارپوریشن کریں اور مکانات کی تعمرِ نو کرکے دینا چاہیے اسطرح کا مطالبہ حفاظت گروپ مالیگاؤں بجلی کمپنی اور کارپوریشن سے کرتا ہے عنقریب اس تعلق سے ڈپارٹمنٹ سے ملاقات کی جائے گی۔