سیف نیوز تاریخی پوسٹ
1857 میں اتر پردیش سے ہجرت کرکے مالیگاؤں آکر بسنے والی مومن انصاری برادری کے ذریعے بڑا قبرستان 1865ء عیسوی میں قائم ہوا (بمطابق :-اوائل مالیگاؤں رمضان پینٹر) جس کے لیے مئو ناتھ بھنجن، کوپا گنج، الہ آباد، اعظم گڑھ اور لکھنو کے اضلاع سے آئے ہوے لوگوں نے زمینات دیں بتایا جاتا ہے کہ پہلے سرداری نظام تھا - ہر ضلع سے منسلک لوگوں کی بھی ایک جماعت ہوا کرتی تھی - جیسے الہ آبادی کو پہے، اعظم گڑھی، لکھنوا وغیرہ ہر جماعت سے اس قبرستان کے قیام کیلئے کچھ نہ کچھ مال و اسباب لگایا گیا شروع میں اسے سونا پور کہا جاتا تھا اس قبرستان کے قیام میں مولانا اسحاق مقصد (انتقال 1928ء)کا اہم کردار بتایا جاتا ہے (بقول بشیر ادیب -) بڑا قبرستان کو ہندوستان کا سب سے بڑا قبرستان کہا جاتا ہے دعویٰ تو یہ بھی ہے کہ ایشیاء کاسب سے بڑا قبرستان ہے لیکن اس کے سب سے بڑے ہونے کے دستاویزی ثبوت نہیں ہیں - موجودہ چیف ٹرسٹی ایڈوکیٹ نیاز احمد لودھی نے بتایا کہ فی الوقت بڑا قبرستان کی قطعہ اراضی 37ایکڑ 11گنٹھا ہے قبرستان کی زمین کے سلسلے میں ایڈوکیٹ عرفانہ حمدانی سے جو دستاویز ملے ہیں اس میں 1920ء میں ساڑھے دس ایکڑ زمین کی چار ہزار روپے میں خریداری عبدالمجید خدا بخش کے ذریعے ہونے کے ثبوت ملے ہیں عبدالمجید خدا بخش موجودہ ڈائمنڈ فیملی کے سرپرست تھے جنھوں نے مالیگاؤں میں تعلیم انساء، انجمن ہدایت الاسلام، خدا بخش استاد کا اکھاڑا اور دوسرے بہت سارے کار خیر کئے تھے، ایڈوکیٹ عرفانہ حمدانی کے توسط سے ملے خریدی خط کی تفصیل یہ ہے
زمین فروخت کرنے والے حضرات کے نام
لکشمی نارائن شیوکشن
امیر ولد دین محمد
10ایکڑ 21گھنٹا زمین کی قیمت چار ہزار روپے نقد ادا کی گی - خریدی خط میں زمین کا سروے نمبر 147 درج ہے اسٹامپ پیپر پر یہ درج ہے کہ زمین کی خریدی بکری زمین پر لگے ہوے درختوں سمت کی گئی ہے -
سمجھا جاتا ہے کہ 1920ء میں قبرستان کی توسیع کیلئے یہ زمین گئی جب کہ 1868 کی زمینات کا کوئی ریکارڈ موجودہ ٹرسٹ سے نہیں مل سکا
خریدی کی تاریخ 1920 - 4-3
ٹرسٹ کا نام سونا پور مومن سنی قبرستان پنچوں کے نام
بقرعیدی سردار ولد غلام محمد (عمر 46)
عبدالمجید ولد حاجی خدا بخش (عمر 40)سال
عبدالمجید ولد خواجہ (عمر 36)
ملنگ سردار ولد چمر (100)
مدارن میاں جی ولد یار محمد(عمر 76)
شاہ محمد میاں جی ولد سُبا حاجی (عمر 60سال)
رجب ولد بدھو (عمر 60)
بہرائچی ولد جھبو (عمر 66)
ابراہیم ولد عبدالطیف (عمر 40)
جنگو سردار ولد ولی محمد (عمر 66)
اسرائیل مرشد ولد دُلار (عمر 70)
بابو ملا ولد فاضل (عمر 66)
امیر حسن ولد جان محمد(عمر 65)
مینر سردار ولد رمضان حاجی (عمر 40)
قطب الدین حافظ ولد عبدالرحیم (عمر 60)
جان محمد منشی ولد ہاشم (عمر 66)
کلو حاجی ولد مانو (عمر 63)
یار محمدخلیفہ ولد بدھن (عمر 63)
قاسم ولد وندھو (66)
تاج محمد حاجی ولد یتیم (عمر 66)
اسرائیل سردار ولد ابراہیم سردار (عمر 60)
عبدالرحمان حاجی ولد قاسم حاجی (عمر 70)
عبداللہ حاجی ولد دانیال (عمر 66)
حکیم محمد حسن ولد اسماعیل (عمر 30)
اسرائیل حاجی ولد تولن (عمر 80)