سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت مسلم ممالک میں آج منائی جارہی ہے عیدالفطر
Eid-ul-Fitr 2025 : سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں کویت، بحرین، یمن، فلسطین، افغانستان، برطانیہ سمیت متعدد یوروپی ممالک میں بھی مسلمان آج عید الفطر منارہے ہیں۔ وہیں عمان ،انڈونیشیا اور برونائی میں عیدالفطر پیر کو منائی جائے گی جبکہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔
مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے اجتماع میں ہزاروں مقامی اور غیر ملکی زائرین نماز عید کے اجتماعات میں شریک ہوئے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارک باد دی ہے۔ شاہ سلمان نے کہا کہ اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ رمضان میں لاکھوں عمرہ زائرین کی خدمت کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کی خدمت کرنے کے لیے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کی گئی
ادھر فلسطین میں بھی عیدالفطر آج منائی جارہی ہے، بے گھر فلسطینی مسلمان کھلے آسمان تلے، خوراک کی شدید قلت اور بے پناہ مسائل کے دوران عیدالفطر منا رہے ہیں، مسجد اقصیٰ میں نماز عیدالفطر کا اجتماع ہوا، جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی، نماز کی ادائیگی کے بعد دعا بھی کروائی گئی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دی مبارکباد
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بہت سے مسلمان جنگ کے باعث پیاروں کے ہمراہ عید نہیں منارہے، اپنے پیاروں کے ساتھ عید نا مناسکنے والوں سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، امید ہے عید سب کو باہم جوڑنے کا باعث بنے گی۔
: *عید کی خوشیاں اور نوجوانوں مسلم نوجوانوں کو ایک انتباہ*
*موٹر سائیکل پر ہیرو گردی کرنے سے پہلے یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ کا کوئی گھر پہ انتظار کر رہا ہے*
*مرتضیٰ بلڈر نجمہ آباد وارڈ نمبر 20 60 فٹی روڈ (ایم بھی بلڈ ڈونر گروپ نجمہ آباد مالیگاؤں)*
_________
امت مسلمہ کو عید الفطر کی بہت بہت مبارک باد
اسی کے ساتھ ساتھ ہماری امت مسلمہ و خصوصی طور پر مالیگاؤں کے نوجوانوں سے ایک دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ عید کی خوشیاں خود بنائیں انجوائے کریں لیکن جب آپ کسی دیہات میں ہوں یا کسی کھیت کھلیان میں تو برادران وطن کا بھی خیال رکھیں ایسی کوئی حرکت نہ کریں کہ شہریان کو تکلیف ہو مثلاً گوشت وغیرہ لے کر کسی کے کھیت تالاب، یا دیگر ایسی جگہ نہ جائیں جو رسوائی کا سبب بنے یا جھگڑے فساد کا نہ اپنی وجہ سے کسی کو تکلیف ہو اور نہ شہر گلی محلے میں کسی کو دقت ہو
ہائے وے پہ نوجوانوں سے گزارش ہے کم رفتار میں چلیں اور خود بھی عید کی خوشیاں کو انجوائے کریں اور اپنے گھر والوں کو سکون و اطمینان سے عید انجوائے کرنے دیں
*مرتضیٰ بلڈر نجمہ آباد وارڈ نمبر 20 60فٹی روڈ، و ایم بی بلڈ ڈونر گروپ نے شہر کے نوجوانوں سے یہ ایک گزارش کی ہے*
مہاراشٹر: بیڈ کی مسجد میں کیسے ہوا دھماکہ؟ کس نے بنایا نشانہ؟ پولیس کا سنسنی خیز انکشاف
Beed Masjid Blast : مہاراشٹر کے بیڈ ضلع کے گیورائی تعلقہ کے اردھامسلہ گاؤں کے مسلمانوں میں کافی غم و غصہ اور خوف کا ماحول ہے۔ عید سے عین قبل یہاں کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ یہ واقعہ اردھامسلہ گاؤں کی مسجد میں آج علی الصبح تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ مسجد کا فرش ٹوٹ گیا اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ اس دھماکے سے مسجد کے اطراف کے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
دھماکہ کس نے کیا؟
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس نے جائے وقوعہ سے جلیٹن کی چھڑیاں برآمد کیں جو دھماکے میں استعمال کی گئی تھیں۔بیڈ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نونیت کوٹ نے شہریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین مسجد میں گیا اور وہاں جیلٹن کا استعمال کرتے ہوئے دھماکہ کردیا۔ سرپنچ نے ہمیں واقعہ کی اطلاع دی اور ہم بیس منٹ کے اندر موقع پر پہنچ گئے۔ ہم نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
مسجد کو کیوں نشانہ بنایا گیا؟
کوٹ نے بتایا کہ ملزم کا دوسری برادری کے لوگوں سے جھگڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد ملزمین نے انہیں سبق سکھانے کے لیے مسجد میں دھماکہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کان کنی کا کام کرتا ہے اور وہ جانتا تھا کہ جیلیٹن کے ذریعے دھماکے کیسے کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت علاقے میں امن ہے، آج اسی مسجد میں مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے نماز ظہر ادا کی۔