Saturday, 1 March 2025

*🔴سیف نیوز اردو*




اردو میں:

غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان راشن پیکٹ تقسیم کا پروگرام

غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF) کی جانب سے ماہِ رمضان کی برکتوں میں اضافہ کرنے کے لیے مستحق اور نادار خاندانوں میں راشن پیکٹ تقسیم کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس نیک کام کا مقصد ان ضرورت مند افراد تک بنیادی غذائی اشیاء پہنچانا ہے تاکہ وہ بھی روزے اور عبادات کو بہتر طریقے سے ادا کر سکیں۔

راشن پیکٹ میں کیا ہوگا؟

اس راشن پیکٹ میں روزمرہ کی کھانے پینے کی ضروری اشیاء شامل ہوں گی، جو ایک خاندان کے لیے کافی ہوں گی۔

آپ بھی اس نیکی میں حصہ لے سکتے ہیں!

اگر آپ بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو عطیہ دے کر کسی ضرورتمند کے افطار و سحری میں آسانی پیدا کر سکتے ہیں۔ عطیہ دینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

📍 مقام: [, فیضان مدینہ]
📞 رابطہ نمبر: [9370208875]

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF)
(A Welfare Division of Dawateislami India)


---







عبداللہ نگرمدرسہ قدسیہ میں تعطیل وتراویح
مالیگاؤں(پریس ریلیز)اب جب کہ ماہ رمضان المبارک کو تین روزہی باقی ہے اس کومدنظررکھتے ہوئے درس قرآن کمیٹی احمدبن عبدالعزیز اراکین مدرسہ قدسیہ نے طلباء وطالبات کے سرپرست والدین سے اپیل کی ہے کہ برو زسنیچرسے مدرسے کی تعطیل رھیگی اورخواتین کادرس قرآن کریم بھی جاری نہیں رہیگابلکہ دیگرمدارس کی طرح 11/شوال المکرم کوتعلیمی سلسلہ جاری کردیاجائیگاسردست مدرسہ قدسیہ میں بھی سال گذشتہ کی طرح امسال بھی نمازتراویح ھوگی لھذااھلیان محلہ سے اپیل ھیکہ اسی کوذھن نشین کرلیں ایسی اپیل تمام ہی ذمہ داران سے موصول ہوئی









*༺..پھرتیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد..༔༻*
*پانچواں یوم وصال صوفیٔ ملّت علیہ الرحمہ*
*مورخہ 22؍اپریل بمطابق29؍شعبان المعظم بروز جمعہ کوصوفیٔ ملّت صاحب عالم فنا سے عالم بقاء کیلئے کوچ کرگئے۔ اس وقت جب روح جسد خاکی سے پروز کرچکی تھی لیکن اُس وقت کا منظر دیکھنے والی آنکھیں گواہ ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔👇🏻*
*فاضل جفا کشانِ محبت کی موت کیا*
*جب تھک گئے تو سوگئے آرام کیلئے*

 *صوفیٔ ملّت صاحب نے اپنا وقت خلق اللہ کی خدمت کرتے ہوئے پورا کیا اور اپنی جان جانِ آفرین خدائے بزرگ و برتر کے حضور سپرد کردی۔ پانچ برس بیت گئے لیکن آج بھی ایسا لگتا ہےکہ صوفیٔ ملّت صاحب ہمارے درمیان موجود ہیں۔ ابھی آپ سامنے سے آتے ہی ہوگیں اور کسی مظلوم پریشانِ حال شخص سے اس کی بیتا سنتے سنتے کہے گئے۔۔۔۔۔👇🏻*
*میں چراغ رہ گذرہوں مجھے شوق سے جلاؤ*

*یا پھر شہر کے کسی چوک چوراہے پرہورہے دینی،سماجی و سیاسی جلسہ کے اسٹیج سے آپ کی گرجدار جوشیلی جذباتی آواز گونجے گی کہ۔۔۔۔۔۔۔۔👇🏻* 
*اور جوسن کے لوٹاؤ گئے تم آواز میری*
*اتنا گونجو نگا کہ صدیوں کو سنائی دونگا*

*اور سچ مانئیے تو ایسا ہی ہورہا ہے۔گذشتہ پانچ برسوں میں صوفیٔ ملّت صاحب کے تذکروں،کارناموں سے بھرے ذکر سے روزآنہ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی محفل یا نجی گفتگو میں صوفی صاحب سے منسلک باتیں ہوا ہی کرتی ہے۔ گویا کہ صوفی صاحب جب ظاہری طورپر حیات تھے تو زندہ دل تھے اور داغ مفارقت دینے کے بعد زندہ و جاوید ہوگئے۔*
 *12؍نومبر کے معاملے کے شورشوں میں صوفی صاحب کی یاد آئی۔ وقف ترمیمی ایکٹ کے معاملے میں صوفیٔ ملّت صاحب بہت یاد آئے، مساجد و مدارس پر حکومت وقت کے عتاب درعتاب کے وقت صوفیٔ ملّت صاحب کی یاد ستائی۔ آستانوں پر پے درپے آتی رہی افتاد کے وقت صوفی صاحب کی یاد تازہ ہوئی۔ کہ یہی وہ مرد مجاہد تھا ۔جس نے ہر موقع ہر پل ہرموڑ ہر ڈگر ہر محاذ پر ہر میدان کارزار پرحکومت وقت اور پولیس ڈپارٹمنٹ کی آنکھ سے آنکھ ملاکر اپنا لوہا منوایا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔👇🏻*
*باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم*
*سوبار لے چکا ہے تو امتحاں ہمارا*

*مالیگاؤں 2006 بم بلاسٹ ،2008 بم بلاسٹ میں بے باک نمائندگی، کل جماعتی تنظیم کی بنیاد میں اہم کردار ادا کرنا،گالنہ آستانہ پر بھگوا پرچم لہرانے کے وقت جو طوفان مچا صوفیٔ ملّت صاحب کی مساعی جمیلہ اور حکومت و تدبر سے ختم ہوا۔ آستانوں اور مزارات اولیاء کی بے حرمتی انہوں نے کب گوارہ کی تن تنہا اور نہتے ہی ایسے معاملات کے حل کیلئے وہ نکل پڑے۔ اس لئے کہ۔۔۔۔۔۔۔👇🏻*
*ہمارے سر نہیں کٹتے کہو یزیدوں سے*
*لکھا ہے تازہ ورق ہم نے کربلاؤں کا*

*صوفیٔ ملّت صاحب نے اپنی زندگی کے شب وزور اپنے روحانی جد امجد حاجی امداداللہ مہاجرمکی علیہ الرحمہ کے طرز زندگی اور طریقہ زندگی کے مطابق بسرکی۔ آپ گھریلو پنچائیت میں ہوتے تو اعلیٰ منصف کا کردار ادا کرتے۔ قومی تقریبات میں ہوتے تو ایک سچے محب و طن کا گماں ہوتا۔ ثقافتی پروگراموں میں وہ اپنے اسلاف کے وارث اور ملی پروگراموں میں اگر موجود ہیں تو اکابرین علماء و باعمل صوفیاء کانمونہ نظر آتے۔ دینی پروگراموں میں آپ شفافیت کے ہمیشہ قائل رہے۔*

 *صوفیٔ ملّت صاحب گفتار کے غازی تو تھے ہی۔ لیکن اس سے کہیں زیادہ آپ کہ کردار کے غازی تھے۔ شہر اور اطراف شہر کے آستانوں کی مرمت اور جدید تزئین کاری، شہر کے مختلف علاقوں میں دینی مکتب جاری کروانا۔ درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی کا عالیشان آستانہ، دینی و عصری تعلیم کیلئے بینا ونابیناؤں کا مدرسہ دارالعلوم فیض القرآن کی بنیاد عالیشان مسجد کی تعمیر، بچیوں کا دارالعلوم مدرسہ عائشہ للبنات ، غریب مستحق یتیم بچیوں کی کفالت و تعلیم کیلئے معصوم یتیم خانے کا قیام اور اس سے ملحق بچیوں کو خود کفیل بنانے کیلئے سلائی کلاس، مہندی کلاس اور دیگر ہنر کی کلاسیس جاری کرکے شہر کو ایک نئی راہ دکھائی۔ یہ آپ کے کردار کا عملی نمونہ ہے۔آج پورا شہر SIT انکوائری کی یک طرفہ کاروائی کا عتاب بھوگت رہا ہے۔ ایسے وقت یا عام عوام اور خاص سرکردہ شخصیات نیز مقامی لیڈران بھی صوفیٔ ملّت صاحب کی عدم موجودگی کا نوحہ پڑھ رہے ہیں۔ صوفیٔ ملّت صاحب عصر حاضر کے سرمد اور منصور حلاج تھے۔ ہر لمحہ آپ کی زبان پر صداقت اور سچ ہی گویا ہوتے۔ آپ کا ظاہر و باطن یکساں تھا۔ قول وفعل یکساں تھا۔ اک مرد قلندر ہماری بستی میں ایسا بھی تھا۔صوفیٔ ملّت صاحب جیسی شخصیت روز روز پیدا نہیں ہوتی۔ اسلئے کہنا پڑرہا ہے کہ۔۔۔۔۔۔👇🏻* 
 *ایسا کہاں سے لائیں کہ تجھ سا کہیں جیسے*

 *آج صوفیٔ ملّت کا پانچواں یوم وصال ہے۔ اس موقع پر ہم اپنے سماجی رہبر، سیاسی و قومی و ملّی رہنما اور روحانی پیر کو خراج عقیدت ومحبت پیش کرتے ہیں آپ کی یاد ہمارے دلوں میں جاگزیں کردے۔ کہ بھلا ئے نہ بنے کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔👇🏻*
*تجھ کو تاریخ فراموش کریگی کیونکر*
 *تیرا کردار محبت تھا زمانے کیلئے*

*۔۔۔۔۔۔خراج عقیدت منجانب۔۔۔۔۔*
     *۔۔۔۔۔صدر واراکین۔۔۔۔۔۔۔👇🏻*
*آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام ،مالیگاؤں*
*درگاہ حضرت معصوم شاہ ٹرسٹ*
*بینا نابیناؤں کا مدرسہ دارالعلوم فیض القرآن*
*لڑکیوں کا مدرسہ عائشہ للبنات*
 *معصوم یتیم خانہ*
*مخدوم صابر اکیڈمی*
*انجمن مفتی اعظم ہند*
*مرکزروحانیت خانقاۂ امدادیہ ،مالیگاؤں ضلع ناسک*










📗 *حبیب لانس میں دس روزہ تراویح کا اہتمام*
💐🌹💐🌹💐🌹💐

*الحمدللہ* ۔۔۔۔۔ *گذشتہ سال کی طرح امسال بھی* *حبیب لانس* *میں مقامی و بیرونی سفرا اور تاجر حضرات وغیرہ کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی دس روزہ تراویح کا اہتمام کیا جا رہا ہے*

*احباب کی سہولت کے خاطر پارکنگ ، وضو خانہ ، طہارت خانہ ، بیت الخلا ، معقول پانی کا نظم کے علاوہ کشادہ ماحول اور خوشگوار فضاء میں تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ لہذا تمام ہی مصلیان سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ خود بھی اٹھائیں اور دوسروں کو بھی شامل کرنے کی کوشش کریں* ۔  

*نوٹ : عشاء کی جماعت کا وقت ۔۔۔۔ ساڑھے آٹھ بجے 30 : 8 بجے رہیگا ۔۔۔۔ان شاءاللہ*

*انتظامیہ کمیٹی دس روزہ تراویح حبیب لانس مالیگاؤں*

*🔴سیف نیوز بلاگر*

کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 9 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی کراچی: لیاری بغدادی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگ...