یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی گیان گنگا گھروگھر سے استفادہ
مرکزی حکومت کی مہم تعلیم ہر گھر کے تحت یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مالیگاوں آئے ٹی آئے کالج میں مالیگاوں و اطراف کے شہروں کے فٹر مکینک ٹیلرس اور سلائی خواتین کا ون ٹائم امتحان ہوا جس کا نتیجہ صد فی صد رہا آنے والے دنوں میں یونیورسٹی کے ذریعے سرکاری سطح پر ایک تقریب کا انعقاد ہوگا اور ان تمام ایک ہزار طلبا کو گریجویشن درجے کا سرٹیفکیٹ دیا جأۓ گا اس پروگرام کی تیاری کے لئے آج ناسک میں یونیورسٹی کے صدر دفتر میں واقع وائس چانسلر ڈاکٹر سنجیو سونونے کی آفس میں ایک مشورتی میٹنگ مالیگاوں کے فٹر مکینک فرموں کے ذمہ داران شریک رہے وہیں فٹر مکینک حضرات کی جانب سے آفیسران کا استقبال و شکریہ ادا کیا گیا واضح رہے کہ مالیگاوں کے بیشتر فٹر مکینک لوگ جن کے پاس بہترین ہنر ہے مگر ان کے پاس سند نہیں تھی اس سند سے ان لوگوں کو سرکاری نیم سرکاری نوکریوں قرض لون اور شاپ ایکٹ لائسنس کے لئے کار آمد ہوگا اس موقع پر شیخ عتیق سر منصور اکبر ناصرچاوس سلیم ریلائنس عارف بھائی اپنا موٹرس انیتا منوج اوستھی آشا جگتاپ میڈم پنکی مہتا سلیم فٹر صادق صدر اور ناسک کی خواتین شریک رہے