مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں فیسٹیول نمبر 5 کامیابی سے جاری ہے۔آج 2 فروری 2025 مالیگاؤں فیسٹیول کا آخری دن ہوگا۔۔
روزآنہ ثقافتی پروگراموں میں بھی طلباء و طالبات نے نہ صرف حاضری لگائی۔بلکہ بہت سے طلباء نے بہترین صلاحیتوں کے جوہر بھی دکھائے۔ اتوار کو آخری دن ہونے کی وجہ سے زائد لوگوں کے آنے کی امید ہے۔۔
اگر آپ بھی اب تک کسی وجہ سے اپنی فیملی کے ساتھ تشریف نہ لا سکے ہوں ۔توآپ آخری روز کتابی زون میں بھی ضرور تشریف لائیں ۔
مالیگاؤں فیسٹیول اسٹال نمبر 1 تا 9 کتابی زون ہے۔۔گذشتہ دنوں الحسنات بکس دہلی کے شہزاد عالم صاحب بھی تشریف لائیں ہیں۔۔موصوف سے محبان اردو اسٹال نمبر پر ایک پر ملاقات کر سکتے ہیں۔۔
اس موقع پر شہر عزیز مالیگاؤں کے مشہور و معروف صحافی خلیل عباس( نمائندہ شا منامہ) کے ساتھ شہزاد عالم دیکھے جاسکتے ہیں