Tuesday, 28 January 2025

*8 اور 9 فروری کو جشنِ تہنیتِ مختار قریشی و تقریبِ اجراء کے لیے سابق طلبہءِ ارم کمر بستہ*



کتاب "ہم نے اپنا کام پورا کردیا" مفت دی جائے گی
مالیگاؤں (نامہ نگار) ہم طلبہ کے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ مادرِ علمی ارم پری پرائمری و پرائمری اسکول نے ہمیں خدمت کا موقع دیا _ طالب علمی کے چھے سال ہم نے جوہرِ تعلیم کے ساتھ تربیت کے گُہَر پائے _ مختلف النوع تعلیمی، تہذیبی، ثقافتی، علمی، ادبی، کھیل کود اور سیر و تفریح کی تقریبات نے ہم طلبہ میں اعتماد اور وقار پیدا کیا _ ان ساری سرگرمیوں کے محرک ہیڈ ماسٹر الحاج مختار قریشی صاحب رہے _ اِن کی زندگی، خدمات، طریقہ کار سے واقفیت و آگاہی ہمارے لیے باعثِ نعمت ہے _ہم یقین دلاتے ہیں کہ 8 اور 9 فروری کو انجمن معین الطلبا کیمپس میں ارم اسٹیج پر جشنِ تہنیتِ مختار قریشی و تقریبِ اجراء میں ارم اسکول سے مستفیض ہونے والے ہر طالب علم کو پروگرام میں شرکت کے لیے آمادہ کریں گے ان جذبات و احساسات کے ساتھ ارم اسکول کے سابق طلبہ مجاہد سلطان کے ساتھ دالانِ ارم میں منعقدہ مشاورتی میٹنگ میں شریک ہوئے _ قبل اس کے میٹنگ کا آغاز حافظ انیس اظہر کی صدارت میں حسبِ روایت تلاوتِ کلام پاک سے ہوا _ اسٹیج پر صاحبِ اعزاز کے ساتھ شاکر شیخ ( تہذیب)، زاہد حسین (ہیڈ ماسٹر مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج) ،ظفر عقیل (سپروائزر) ، اشفاق جعفر ( سپروائزر) ، یاسین اعظمی، خلیل عباس، مجاہد سلطان براجمان رہے _ افتتاحی کلمات اعتراف خدمات کمیٹی کے صدر شاکر شیخ نے ادا کرتے ہوئے پروگرام کی تفصیلات سامعین کے گوش و گزار کی _ سابق طلبہ کی پروگرام میں شرکت کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ سابق طلبہ ہماری تقریب کے مہمان و میزبان طالب علم ہیں _ کتاب ہم نے اپنا کام پورا کردیا کے مرتب یاسین اعظمی نے طلبہ سے اسکول کی یادیں اور باتیں کرتے ہوئے کہا کہ مختار قریشی صاحب نے جولائی 1984 سے اب تک ارم کو قطرے سے گُہر کرنے اور رحمانی اسکول کے قیام سے پُرشکوہ عمارت کی تعمیر اور طلباء و طالبات کی ہمہ جہت ترقی کے لیے جو کوششیں کی ہیں اُس کی روداد انجمن کے ذمہ داران، اساتذہ، متعلقین، احباب، سرپرست و ماہرین تعلیم نے درج کی ہے _ یہ کتاب تمام سابق طلبہ اور شریکِ جشن تمام افراد کو مفت دی جائے گی جس کا مقصد تحریک دینا اور تقلید سے آگے بڑھ کر نئ راہ سجھانا ہے _ سابق طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مجاہد سلطان نے جذباتی انداز میں کہا کہ ہم اس پروگرام میں ہر طالب علم کو شریک کروانے کے لیے صد فیصد محنت کریں گے، سوشل میڈیا واٹس اپ کے علاوہ بالمشافہ ملاقات کریں گے اور دعوت دیں گے _ انہوں نے گزارش کی ہر طالب علم خواہ وہ کسی بھی شعبے میں ہو، کوئی بھی ذریعہ معاش سے منسلک ہو بلا تردد 8 فروری کی شام کو جشنِ تہنیتِ مختار قریشی و تقریبِ اجراء میں شامل رہے _ صدر نشست انیس اظہر نے صاحب اعزاز کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ حضرت نے اپنے استاد صالح ابن تابش صاحب کے پروگرام کے لیے اپنے پرائمری کے تمام ساتھیوں کو ڈھونڈ کر تلاش کیا اور پروگرام میں شریک کروایا اسی طرح آپ لوگ بھی اپنے استاد کے لیے اس سے آگے بڑھ کر کام کریں _ آئندہ مشاورتی میٹنگ کے سلسلے میں زاہد حسین سر تجویز رکھی کہ تین فروری پیر کو پروگرام کے تعلق سے فائنل میٹنگ ہوگی جس میں سابق طلبہ کو ذمہ داریاں تفویض کی جائے گی اس لیے زیادہ سے زیادہ طلبہ شریک ہوں ان ہی کے شکریہ پر مشاورتی نشست کا اختتام ہوا

*🔴سیف نیوز بلاگر*

کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 9 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی کراچی: لیاری بغدادی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگ...