گذشتہ 14 دسمبر 2024 بروز سنیچر کو پونہ کے اعظم کیمپس میں *آل. مہاراشٹر اردو تقریری مقابلے* کا انعقاد ہوا جس میں پوری ریاست کے طلباء و طالبات نے شرکت فرما کر اپنی فنی صلاحیت کو پیش کیا. اسی ریاستی مقابلے میں شہر عزیز کی *شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں ضلع ناسک مہاراشٹر* کے جماعت پنجم کےطالب علم *عبیدالرحمن ابوالفہمان* نے، *زاہد امین سر* کی *تحریر کردہ تقریر* اور انہی کی زیر نگرانی اپنی خطابت کی صلاحیت کو نکھارا اور علماء کرام و عمائدین کے روبرو پیش کرکے جونیئر گروپ میں *اول مقام* حاصل کیا. جب موصوف نے بھرے ہال میں اپنی زبردست اور معصومیت بھرے انداز میں اپنی تقریر پیش کی تو پورے مجمع میں کوئی سرگوشی تک نا کرسکا اور بعد از تالیوں کی گونج سے ہال گونج اٹھا.. دادوتحسین کے نعرے بلند ہوگئے. آصف اقبال سر کی رہنمائی میں بچے نے اول مقام کا انعام حاصل کیا جس میں 5000 ہزار نقد، ٹرافی، مصلی، بیگ اور کیلنڈر وغیرہ موجود تھا..
اس کے علاوہ اسی تاریخ کو ممبئی شہر کے قریب امبرناتھ شہر میں بھی آل مہاراشٹر اردو تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں جونیئر گروپ میں *مومن محمد حسنات ماجد اختر* نے اپنے خطابی فن سے ناظرین و سامعین کو متاثر کرکے شرکت کا اعزازی انعام کا حقدار پایا جس میں ایک کپ، 500 روپے نقداور سند شامل ہے.. اس تقریر کو بھی زاہد امین سر نے تحریر کرکے اور بچے کو تیار کرکے منتظمین اورسامعین پر اپنا زبردست اثر چھوڑا..
ان عمدہ کامیابیوں پر خاتون کیمپس کے چیئرمین عالیجناب *رضوان عبدالمطلب سر* اور سوسائٹی کے تمام اراکین کی جانب سے، اسی کیمپس کے زیر انصرام جاری تمام یونٹس کے ہیڈماسٹرس، اسٹاف و نان ٹیچنگ اسٹاف کی جانب سے بچوں کو، ہیڈ ماسٹر جناب شیخ تنویر سر، زاہد امین سر ،آصف اقبال سر اور دیگر اسٹاف ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مستقبل میں ایسی ہی بہترین کارکردگی کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کرتے ہیں..