اورنگ آباد(نامہ نگار ) ایجوکیشن ایکسپو اورنگ آباد کے شایانِ شان تیسرے ایڈیشن کے پانچوں دن سائینس فیئر کا کامیاب انعقاد بروز جمعرات ۱۹ دسمبر ۲۰۲۴ کو عمل میں آیا جسمیں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و اساتذہ کا جم غفیر امڈا آیا۔ اس سائنس فیر ایگزیبیشن میں 15 سے زائد اردو اور انگلش میڈیم اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا تھا۔ اس سائنس فیئر میں 50 سے زائد طلباءو طالبات نے منفرد سائنسی ماڈل اور تحقیقی مقالے پیش کئے۔
طلباء نے جدید موضوعات پر اپنے ماڈلس و مقالے پیش کئے جس سے طلباء، اساتذہ اور عوام نے کافی پسند کیا۔ ان پروجیکٹس میں ہائیڈروپونکس سسٹم پر دوسرے مادنعات کیسے متاثر ہوتے ہیں۔ گھر میں کھجور کے بیجوں سے کیفین سے پاک مشروب کیسے بنایا جائے۔ مقناطیس پر مشتمل ایک فیرو فلوئڈ کو اثر کے تحت خون سے مخصوص زہریلے مادوں کو باندھنے اور ہٹانے کے لیے استعمال کرنا۔ مقناطیسی قوت کو گاڑیوں میں مؤثر طریقے سے لاگو کیا جا سکتا ہے تاکہ قریب آنے والی دوسری گاڑیوں کو محفوظ فاصلے پر ہٹایا جا سکے، جس سے تصادم کے امکانات کم ہو۔ ڈی سینٹرلائزڈ سہولیات میں پیرابولک سولار انرجی سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے توانائی کی کارکردگی کو بڑھانا وغیرہ پروجیکٹس تیار کئے گئے تھے۔
اس سائنس فیئر میں بطور مہمان خصوصی پروفیسر ڈی آر سنجے ہارکے (ایم جی ایم یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بائیو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسٹڈی) ، ڈاکٹر عبدالواسع محمد (جیو فزکس میں پی ایچ ڈی اور بانی انسپائر) نے شرکت کی اور طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ایجوکیشن ایکسپو کے منتظمین عبدالباسط صدیقی، سلیمان شاہین ، عرفان سوداگر نے مہمانان کا استقبال کیا اور مستقبل میں اسی طرح کی تعلیمی سرگرمیاں انجام دینے کا عہد کیا.