Saturday, 14 December 2024

پاکستان میں ظلم ہوتا ہے بھاگ کر آتے ہیں، مسلمانوں کے تحفظ پر ایسی بات مت کہئے، کرن ریجیجو کا اکھلیش کو جواب



نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں آج یوم دستور پر بحث کا دوسرا دن ہے۔ یوم دستور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مرکزی وزیر کرن ریجیجو نے کہا کہ جب پاکستان میں مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو وہ بھاگ کر ہندوستان آتے ہیں، اس لیے اقلیتوں کے تحفظ کے بارے میں اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہئے، جس سے ملک کی شبیہ خراب ہو۔ کرن ریجیجو نے مسلمانوں اور اقلیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو کی جم کر تنقید کی ۔

دراصل مرکزی وزیر کرن ریجیجو نے ہفتہ کو لوک سبھا میں کہا کہ کسی کو بھی اقلیتوں کی سلامتی کے بارے میں اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہئے جس سے ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچے۔ ایوان میں ‘آئین ہند کے شاندار سفر کے 75 سال’ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی آئین میں اقلیتوں کے لیے جس طرح کے حفاظتی اقدامات ہیں، کسی اور ملک میں موجود نہیں ہیں۔ کسی کا نام لیے بغیر اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ کبھی کبھی ایسا کہا جاتا ہے جیسے اقلیتوں کا کوئی حق نہیں ہے۔ بتادیں کہ جمعہ کو بحث میں شامل ہوتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو سمیت کچھ اپوزیشن لیڈروں نے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ بھیدوبھاو کا الزام عائد کیا تھا ۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو کے مطابق یوروپی یونین کے ممالک کے عالمی سروے کے مطابق اس خطے کے ممالک میں 48 فیصد لوگ امتیازی سلوک کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں (اقلیتوں کے حوالے سے) کیا صورتحال ہے۔ کرن ریجیجو نے کہا کہ جب آس پاس کے ممالک میں اقلیتوں کے خلاف ظلم ہوتا ہے تو وہ لوگ سب سے پہلے ہندوستان میں آتے ہیں۔ وہ اس لیے آتے ہیں کہ ہندوستان محفوظ ہے۔ کرن ریجیجو نے کہا کہ ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جس سے ملک کی شبیہ خراب ہوتی ہو۔

حزب اختلاف کے ارکان کی ہنگامہ آرائی کے درمیان کرن ریجیجو نے پارلیمانی امور کے وزیر کے طور پر اپنے کام کاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک سیدھا سادہ آدمی ہوں… اگر آپ مجھے پسند نہیں کرتے تو بھی آپ کو مجھے کچھ سالوں تک برداشت کرنا پڑے گا۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ میرے ساتھ کام نہیں کر سکتے تو وزیر اعظم جی سے کہئے ۔ کرن ریجیجو نے کہا کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے الفاظ کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا کہ انہوں نے ہندو مذہب چھوڑ دیا ہے اور اب انہیں ہندو مذہب کے خلاف لڑنا ہے۔

کرن ریجیجو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس’ کے منتر کے ساتھ یہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی روح کے مطابق آج ایک قبائلی خاتون ملک کی صدر ہیں۔

*🔴سیف نیوز بلاگر*

متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کومتنازع ڈھانچہ قراردینے سے الہ آبادہائی کورٹ کا انکار،ہندو فریق کولگاجھٹکا متھرا کے کرشن ...