مالیگاؤں (راست نامہ نگار) مالیگاؤں شہر میں ان دنوں حفظان صحت کا معاملہ بگڑتا جارہا ہے ۔شہر میں ڈینگو مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان خارج نہیں کیا جاسکتا ۔اس لئے کہ بچوں کی اموات اور خون میں کمی کی شکایت مسلسل موصول ہورہی ہیں ۔پرائیوٹ دواخانوں میں خون کے ذرات کم ہونے اور بخار کے مریضوں کی تعداد زیادہ پائی جارہی ہیں ۔اس معاملے میں کارپوریشن انتظامیہ بالخصوص محکمہ ہیلتھ خواب خرگوش میں مبتلا ہیں ۔اس لئے کارپوریشن کمشنر و ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو چاہیے کہ وہ حالات کی مناسبت سے فوری طور پر ایکشن لے ۔ڈینگو کے امراضِ سے شہریان کو بحفاظت رکھنے کے اقدامات اٹھائے جائیں ۔اسی طرح شہر بھر میں صفائی نظام درست کیا جائے، سرکاری و پرائیوٹ دواخانوں سے رپورٹ طلب کی جائے اور عوام کو درکار طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔اس طرح کا تفصیلی مطالبہ آج آصف شیخ رشید نے میونسپل کمشنر و ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو سے کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اسی کیساتھ کارپوریشن شہر میں ہورہے تعمیری کاموں کی جانچ بھی کرے ۔صرف ٹیبل پر بیٹھ کر اسٹیمیٹ پر دستخط نہ کرے اور بلوں کی ادائیگی نہ کرے ۔بلکہ سائٹ پر جاکر روڈ کی تعمیر کی جانچ کریں، کوالٹی کنٹرول کریں، کیونکہ ہمیں شکایت ہی نہیں ملی بلکہ ثبوت بھی ملا ہے کہ اسٹیمیٹ کے مطابق کام کاج نہیں ہورہا ہے ۔شہر کے بیشتر مقامات پر جاری سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر خرد برد ہورہی ہیں ۔آصف شیخ نے الزام عائد کیا کہ اس گھوٹالہ میں سٹی انجینئر، وارڈ انجینئرس اور ٹھیکہ دار کی ملی بھگت سے گھوٹالہ انجام دینے کی کوشش ہوچکی ہے اور اس کی سرپرستی کہیں کمشنر صاحب تو نہیں کررہے ہیں؟ اس لئے شہر کے مختلف مقامات پر جاری سڑکوں کی تعمیر اسٹیمیٹ کے مطابق کی جائے ورنہ ہم مہاراشٹر حکومت کو شکایت کرینگے اور انکوائری شروع کرواتے ہوئے بلوں کی ادائیگی پر روک لگا دینگے ۔آصف شیخ نے کارپوریشن کمشنر کو خبر دار کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر میں ہورہی بدعنوانی کو فوری طور پر روکا جائے ورنہ عوام کیساتھ کارپوریشن اور سڑکوں کی تعمیر پر ہمارے اسٹائل میں کام کیا جائے گا ۔آصف شیخ رشید کے ہمراہ اس وفد میں اسلم انصاری و دیگر افراد موجود تھے ۔
*🔴سیف نیوز بلاگر*
*اسلام جمخانہ مالیگاؤں: جدید دور کا معیاری فٹنس مرکز* *پروفیشنلس کے لیے رات 2 بجے تک ٹریننگ کی سہولت* *مالیگاؤں: ش...
-
ممبئی : بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر...
-
مالیگاوں میں وزراء کی آمد یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام مالیگاوں آۓ ٹی آۓ کالج سے کامیاب مالیگاوں کے سا...
-
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں جمعیتہ علماء مدنی روڈ کی جانب سے آصف شیخ کے بھائی حاجی خالد شیخ رشید کو ہتک عزت کی قانونی نوٹس مل...