Tuesday, 19 November 2024

*حالیہ انتخابات ہندوستان میں قوم مسلم ، اسلام کا مستقبل طئے کرے گے!**مفتی اسماعیل کو ووٹ دینا وقت کی ضرورت ؟**«✍🏻اکرم صدیقی»*



آج کے اس فرقہ پرستی کے دور میں جب اسلام اور اس کے ماننے والوں پر ہندوستان میں عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے کبھی مآب لنچنگ کرکے یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ ہندوستان میں رہنا ہے تو مغلوب بن کر رہنا ہوگا۔
کبھی گؤ ونش قانون بناکر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ مسلمان اس ملک میں رہے گا تو ہمارے مطابق غذا کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اسی طرح طلاق ثلاثہ قانون حجاب پر پابندی اب وقف ترمیم قانون لاکر مسلم پرسنل لاء بورڈ کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا جارہا ہے۔
 کبھی مساجد سے اٹھنے والی اللہ اکبر کی صدائیں توحید پر پابندی لگانے کی بات کی جاتی ہیں۔
غرض کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور دوسرے درجے کا شہری بنانے کیلئے فسطائی طاقتیں روزآنہ کچھ نہ کچھ شوشہ چھوڑتی ہیں ان سب مسائل میں سب سے اہم مسئلہ ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت کا ہے۔ 
فرقہ پرست تنظیموں کی جانب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں منصوبہ بند طریقے سے گستاخی کرنا اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر امن و امان کی صورت حال کو خراب کرکے سیاسی فائدہ اٹھایا جارہا ہے اور یہ ساری شازشیں حکومت کی در پردہ پست پناہی میں کی جارہی ہے۔
وہی فرقہ پرست پارٹیاں جو اقتدار میں رہ کر مسلمانوں کے خلاف قانون ساز کونسل میں قرار داد پیش کرتی ہیں آج انہیں ہماری ووٹوں کی ضرورت محسوس ہورہی ہیں اور یہ فرقہ پرست پارٹیاں بخوبی جانتی ہیں کہ ہم مسلمانوں کی ووٹوں کے بغیر اقتدار پر قابض نہیں ہوسکتے۔ 
اسی لئے فرقہ پرست لیڈران نے مسلمانوں میں موجود اپنے ایجنٹوں کو مسلمانوں کی ووٹ لینے کیلئے ہمارے درمیان امیدوار بناکر میدان میں اتارا ہے۔
وہی ملک کے تانے بانے کو جوڑنے کا کام دانشوران قوم بھی انتھک محنت سے کررہے ہیں۔
جس میں سر فہرست سفیر امن و محبت بیباک مقرر ماہر نباض سیاست حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی صاحب قبلہ بھی ہے اور انہوں نے حالیہ پارلیمنٹ الیکشن کی رہنمایانہ خطوط کی بنیاد پر مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں فرقہ پرست پارٹی کے امیدواروں کے مدمقابل مسلمانوں کے حقوق کی نمائندگی کرنے والے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے اس اپیل میں شہر مالیگاؤں سینٹرل سے مجلس اتحاد المسلمین کے نامزد امیدوار مفتی اسماعیل قاسمی صاحب کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئ ہے۔
مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی صاحب کی تائید و تصدیق کے بعد ہم مسلمانوں کے پاس کوئی جواز نہیں بچتا کہ ہم مفتی اسماعیل قاسمی صاحب کو ووٹ نہ دیں کیونکہ مولانا موصوف کی اپیل ہی اس بات کی دلیل ہے کہ مدمقابل آزاد امیدوار فرقہ پرستوں کا آلہ کار ہے اس لئے ہندوستان کے مایہ ناز عالم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے میں مفتی اسماعیل قاسمی صاحب کو تائید و حمایت اس امید پر دے رہا ہوں کہ آپ شہری حقوق میں کئے گئے میرے تمام مطالبات ان شاءاللہ منتخب ہونے پر پورے کرے گے۔میں اپنے تمام مداحوں و خیر خواہوں سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ بھی اپنا قیمتی ووٹ مسلمانوں دلتوں اور پچھڑی قوموں کے کے حقوق کیلئے لڑنے والی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین کے نامزد امیدوار مفتی اسماعیل قاسمی کو پتنگ نشان کی 5️⃣ نمبر بٹن پر اپنا قیمتی ووٹ دیکر اپنے گھر والوں سے دلواکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔

*«✍🏻اکرم صدیقی»*

*🔴سیف نیوز بلاگر*

حضرت مولانا حافظ سعید احمد ملی کا وصال امت کا خسارہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم     رہ کے دنیا میں بشر کو نہیں زیبا غفلت      موت کا...