دھولیہ
25 مئی 2025
مالیگاؤں کے سابق میئر و ایم آئی ایم ضلع صدر عبدالمالک پر حملے کے ملزمین کی فوری گرفتار اور اس سازش کے پیچھے کون لوگ شامل ہیں اس کی انکوائری کر کے ان کے خلاف فوری کارروائی کریں ۔ آمدار فاروق شاہ نے ڈائریکٹر جنرل پولیس مسز رشمی شکلا سے ملاقات کی اور ایک مطالباتی میمورنڈم پیش کیا جس میں کہا گیا کہ مالیگاؤں شہر میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز سابق میئر و ایم آئی ایم کے ضلع صدر عبدالمالک کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا تھا۔ وہ ناسک میں زیر علاج ہے۔ فاروق شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے اس علاقے میں تعینات غیر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور اہل پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے اور اس سازش کے پس پردہ افراد اور ماسٹر مائنڈ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ مسز رشمی شکلا نے آمدار فاروق شاہ صاحب کے مطالبات کو بغور سننے کے بعد یقین دلایا کہ ملزمین کو فوری گرفتار کیا جائے گا اور اس سازش کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل