Thursday, 28 March 2024

کیجریوال کی ریمانڈ ختم، عدالتی پیشی آج؛ دہلی میں سیکورٹی سخت

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں گرفتار اروند کیجریوال کا ای ڈی ریمانڈ آج ختم ہو رہا ہے اور آج انہیں راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کیجریوال کی عدالت میں پیشی کے پیش نظر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ پولیس نے نئی دہلی اور راؤس ایونیو کورٹ کے اطراف کے علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے احتجاج کی خبر ملنے کے بعد سیکورٹی کے لیے پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں کے تقریباً 1000 عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔

اروند کیجریوال کی پیشی کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کی اہم ذمہ داری دہلی پولیس کے اے سی پی اور ایس ایچ او کو سونپی گئی ہے۔ اس کے ساتھ احتجاج کرنے والوں کو حراست میں لینے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔ گاڑیوں کو بھی بغیر چیکنگ کے چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد ہی نئی دہلی کی سرحد کی طرف جانے والے تمام راستوں پر جانے کی اجازت ہوگی۔ کیجریوال کی پیشی اور عام آدمی پارٹی کے احتجاج کے پیش نظر دہلی پولیس نے راؤس ایونیو کورٹ، بی جے پی ہیڈ کوارٹر، ایل جی ہاؤس، پی ایم ہاؤس، ایچ ایم ہاؤس اور بی جے پی صدر کے گھر کی سیکورٹی بھی بڑھا دی ہے۔

خیال رہے کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد بھی عام آدمی پارٹی نے کئی علاقوں میں احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کی وجہ سے بی جے پی ہیڈکوارٹر اور آئی ٹی او کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ آج ایک بار پھر پولیس کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے احتجاج کی اطلاع ملی ہے جس کی وجہ سے پولیس پہلے سے ہی الرٹ ہو گئی ہے اور سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے ہیں۔

یاد رہے کہ ای ڈی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم نے بدھ کو عآپ لیڈر دیپک سنگلا کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ ای ڈی کے اہلکار رات 2 بجے سنگلا کے گھر سے باہر آئے۔ ای ڈی کی ٹیم عآپ لیڈر کے گھر سمیت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔

*🔴سیف نیوز بلاگر*

کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 9 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی کراچی: لیاری بغدادی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگ...