Thursday, 16 November 2023

آکولہ میں اقلیتی تنظیموں اور وکلاء کے درمیان اہم نشست کا انعقاد

آکولہ (ڈاکٹر زبیر ندیم)
16 نومبر 2023...
 مہاراشٹر مائناریٹی این جی او فورم (ایم ایم این ایف) پچھلے کئی سالوں سے اقلیتی معاشرے کی ترقی کے لیے مختلف محاذوں پر مسلسل خدمات انجام دے رہی ہے۔فورم کے بانی صدر جناب ذاکر حسین شکلگار صاحب 2 اکتوبر سے 23 نومبر 2023 تک اقلیتی معاشرہ کی ترقی کی غرض سے عوامی بیداری مہم کے تحت اس وقت صوبہ مہاراشٹر کے دورے پر ہیں۔ اسی مناسبت سے وہ 14 نومبر 2023 کو آکولہ پہونچے۔
مقامی روٹی بینک سینٹر، مومن پورہ میں فورم کے ریاستی ممبر پروفیسر محمد رفیق اور ضلع صدر ڈاکٹر زبیر ندیم کی طرف سے آکولہ کی تمام سماجی تنظیموں اور وکلاء کے لئے ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا -
اس پروگرام میں ہائی کورٹ کے مشہور وکیل ایڈوکیٹ امین سولکر صاحب (ممبئی) بھی بطور مہمان خصوصی موجود تھے جبکہ ایڈوکیٹ انیس احمد،ایڈوکیٹ خورشید علی،ایڈوکیٹ محمد عادل، ایڈوکیٹ حارث قاضی، ایڈوکیٹ الیاس شیکھانی، ایڈوکیٹ شعیب انعامدار،ایڈوکیٹ عزیر احمد اور اکولہ شہر کے کئی وکلاء اور سماجی اور تعلیمی تنظیموں کے عہدیداران بشمول چاند بھائی،ارشاد بھائی، عبدالوقار بھائی، محسن امین،سید محسن علی، عمران سر،شیخ اعجاز وغیرہ موجود تھے۔
 پروگرام میں موجود وکلاء کی رہنمائی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ امین سولکر (ہائی کورٹ، ممبئی) نے کہا کہ اقلیتی برادری کی ترقی کے لیے وکلاء کا بہت اہم کردار ہے جس کے لیے ہمیں متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ذاکر شکلگر صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں مہاراشٹر مائناریٹی این جی او فورم کی طرف سے کئے جا رہے کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے حصول کے لیے آئینی لڑائی جاری رکھیں گے اور ریاستی حکومت سے اہم مطالبات کو منظور کروانے کے لئے دسمبر ماہ میں سرکاری کنونشن کے دوران ناگپور میں 14 اور 15 دسمبر کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا نیز 17 اور 18 دسمبر کو ناگپور میں ہی اقلیتی تنظیموں کی ریاستی سطح کی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اور یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر حکومت سے مختلف مطالبات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ .
اس موقع پر تمام تنظیموں کے ذمہ داران سے ناگپور میں ہونے والی اس ریاستی سطح کی کانفرنس میں شرکت کی اپیل بھی کی گئی۔
 پروگرام کی نظامت ڈاکٹر زبیر ندیم نے کی اور شکریہ پروفیسر محمد رفیق نے ادا کیا۔

*🔴سیف نیوز بلاگر*

کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 9 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی کراچی: لیاری بغدادی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگ...