Wednesday, 1 November 2023

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں عوامی سطح پر ناراضگی

نئی دہلی: فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں عوامی سطح پر ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ لیکن عرب اور اسلامی ممالک کی خاموشی پر عوام سخت ناراض ہیں۔ سوشیل میڈیا میں بیت المقدس اور اس کے اطراف اسرائیلی بمباری سے تباہی کی تصویر کے ساتھ عربوں کو جوڑتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ عرب ممالک تباہی کا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔

سوشیل میڈیا پر وائرل یہ تصویر خود اپنے آپ میں ایک کہانی بیان کر رہی ہے۔ تصویر کو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل کرتے ہوئے عوام نے عرب ممالک کی خاموشی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر عرب ممالک متحدہ طور پر فلسطین کی تائید کا فیصلہ کریں تو اسرائیل کی فلسطین کی طرف آنکھ اُٹھانے کی ہمت نہیں رہے گی۔
عوام کا تاثر ہے کہ عرب ممالک صرف زبانی ہمدردی اور مذمت تک محدود ہوچکے ہیں۔ تباہی و بربادی پر عرب حکمراں اسرائیل کے خلاف کارروائی کے بجائے اپنے روز کے معمولات اور سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ سوشیل میڈیا کی یہ مہم مزید شدت اختیار کرے گی۔

سعودی وزیر دفاع کی سرکاری دورہ پر امریکہ آمد
واشنگٹن : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ایک وفد کے ہمراہ پیر کو سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے۔ شہزادہ خالد متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں دوست ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی ایشوز اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

*🔴سیف نیوز بلاگر*

کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 9 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی کراچی: لیاری بغدادی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگ...