Thursday, 2 November 2023

مدھیہ پردیش میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن، 17 نومبر کو ووٹنگ

بھوپال: مدھیہ پردیش میں 17 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے پہلے امیدواروں کی طرف سے نام واپس لینے کا آج آخری دن ہے۔ امیدواروں کی جانب سے آج نام واپس لینے کے بعد انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تصویر واضح ہو جائے گی۔

مدھیہ پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن نے کہا کہ ریاست میں ووٹنگ کا عمل 17 نومبر کو صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
موک پول کا عمل شروع کرنے سے پہلے بیلٹ یونٹ اور وی وی پی اے ٹی کو وی وی پی اے ٹی کے کمپارٹمنٹ میں رکھا جائے گا۔ کنٹرول یونٹ کو پریزائیڈنگ آفیسر کی میز یا پولنگ آفیسر کی میز پر رکھنا ہو گا۔مسٹرراجن نے کہا کہ ریاست کے بالاگھاٹ، منڈلا اور ڈنڈوری اضلاع کے کچھ اسمبلی حلقوں میں صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہے گا۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

جنگ کے بعد مالال ہوا ایران، جلد ملیں گے اتنے ارب ڈالر، مسعود پزشکیان نے کیا یہ بڑا اعلان ایران صدر کے مسعود پزشکیان ...