اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے غزہ پٹی میں زمینی مہم تیز کر دی ہے۔ آئی ڈی ایف کے ذریعہ جاری ایک بیان کے مطابق ساحلی علاقہ میں حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ جنگ کے دوران آئی ڈی ایف فوجیوں نے درجنوں لوگوں کو ہلاک کار ڈالا۔ ان ہلاک شدگان نے خود کو عمارتوں اور غاروں میں بند کر لیا تھا اور مبینہ طور پر اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی کوشش کی تھی۔
خبر رساں ایجنسی شنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک حادثہ میں زمینی فوجیوں کے ذریعہ آئی ڈی ایف طیارہ نے حماس سے متعلق ایک عمارت کے اندر ایک اسٹیجنگ پوسٹ پر حملہ کیا جس میں دہشت گرد گروپ کے 20 سے زیادہ اراکین تھے۔ رات بھر آئی ڈی ایف نے الاظہر یونیورسٹی کے علاقہ میں مسلح حماس دہشت گردوں اور ایک اینٹی ٹینک میزائل لانچنگ پوسٹ کی شناخت کی اور ان پر حملہ کرنے کے لیے ایک جنگی طیارہ کا استعمال کیا۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں آئی ڈی ایف نے غزہ میں حماس کے 600 سے زیادہ ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا جس میں اسلحہ ڈپو، درجنوں اینٹی ٹینک، میزائل لانچنگ پوزیشن، حماس کے ذریعہ استعمال کیے جانے والے ٹھکانے اور اسٹیجنگ گراؤنڈ شامل ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ ملک کی وار کیبینٹ اور پالٹیکل کیبینٹ نے غزہ پٹی میں اتفاق رائے سے زمینی مہم کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ علاقائی ممالک نے اسرائیل کو آگے کی زمینی مہموں کے خلاف تنبیہ کی تھی۔